#8120.15

مصنف : افتخار احمد افتخار

مشاہدات : 316

سیرۃ المزمل ﷺ جلد 16 ( خصائص المزمل )

  • صفحات: 620
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15500 (PKR)
(جمعرات 19 مارچ 2020ء) ناشر : نا معلوم

سیرت  النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے ۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور  نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان  جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس  موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع  کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین  کو رسول اللہﷺ کی  زندگی  کے ایک  نئے باب  سے  متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔ پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار  کی    سیرت النبیﷺ  پرایک  منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ  20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے   کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے  لیکن  مصنف نےہر  جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے  تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔

1۔سیرۃ  المزملﷺ( خالق کی تلاش) مقدمہ                 2۔ سیرۃ  المزملﷺ (اجدادالعرب)

3۔ سیرۃ  المزملﷺ (تمدن عرب)                         4۔ سیرۃ  المزملﷺ علوم العرب)

5 سیرۃ  المزملﷺ  (خصائص العرب)                     6۔ سیرۃ  المزملﷺ ( ادیان العرب)

7۔ سیرۃ  المزملﷺ  (صبح سعادت)                        8۔ سیرۃ  المزملﷺ  (شرف بطحا)

9۔ سیرۃ  المزملﷺ  (دعوت واندار)                       10۔ سیرۃ  المزملﷺ ( نخلستانوں کے سائے)

11۔ سیرۃ  المزملﷺ  (شمشیر وسنان اول)                 12۔ سیرۃ  المزملﷺ  (رزم گاۂ حق وباطل)

13 سیرۃ  المزملﷺ  (کشمکش جاری ر ہی)              14۔ سیرۃ  المزملﷺ  (عرب سرنگوں ہوا)

15۔ سیرۃ  المزملﷺ  (حزن بہار)                        16۔ سیرۃ  المزملﷺ  (خصائص المزمل)

17۔ سیرۃ  المزملﷺ  (یام المزمل)                       18۔ سیرۃ  المزملﷺ  (القاء  المزمل)

19۔ سیرۃ  المزملﷺ  (لمحات المزمل)                     20۔ سیرۃ  المزملﷺ  (میراث المزمل)

اس  کتاب  کی  تمام جلدیں ابھی غیرمطبوع ہے   مصنف کے اصرار پر  اسے کتاب وسنت  سائٹ پبلش کیا گیا ہے ۔کتاب کے مندرجات کے ساتھ ادارے کا  متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل کے زور ِقلم میں اضافہ کرے اوران کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو قبول فرمائے فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف چند

5

نبوت و رسالت

17

علم ومعرفت

26

علم غیب اورانبیاء

41

خصائص رسالت

52

عصمت انبیاء

56

اجتہاد نبوی

62

کتاب و حکمت

71

علم وحکم

87

بشریت انبیاء

96

تذکیہ وتذکیر

113

آیات اللہ،ایک تعارف

123

براہین وعقل و فلسفہ

130

فلسفہ قدیم وعلم کلام

132

معجزہ و برہان اور فلسفہ جدید

148

آیات ودلائل وبراہین

160

القرآن الحکیم

162

شہادت قرآن

173

الامی المزمل ﷺ

178

اہتمام تحفیظ  المزمل ﷺ

191

رسول اللہ ﷺ اورجنات

197

جنوں کو اسلام کی دعوت

208

شق قمر

216

اسراء و معراج

228

معراج کی تاریخ

231

معراج النبی ﷺ

235

سفر معراج ،روحانی یا جسمانی

249

رویت باری تعالیٰ

255

شق صدر کہ شرح صدر

261

معجزات

267

واقعہ ہجرت

268

غزوہ بدر

269

غزوہ خندق

277

غزوہ حنین

280

بنو نظیر کی سازش

283

غلبہ روم کی پیش گوئی

285

معجزات ،تذکرہ مزید

289

دست شفاء

304

نگاہ کرشمہ ساز

313

ساقی کوثر

326

دست کرشمہ ساز

333

اخبارات وبشارات

342

شمائل و خصائل

352

جمال مصطفیٰﷺ

354

خصائص  المزمل ﷺ

364

اخلاق واعمال

403

حسن معاملہ

420

عدل وانصاف

430

جود وسخا

437

شرم و حیا

448

صلہ رحمی

451

ایفائےعہد

463

منزل فلاح

471

عیادت وتعزیت

477

صداقت و امانت

486

عفو ودرگزر

495

توکل علی اللہ

510

زہد و قناعت

516

مہمان نوازی

524

راہبانیت سے اجتناب

527

رقت قلبی

536

شان ایثار

543

الفصیح العرب

549

اشاریہ

557

ماخذ ومصادر و مراجع

577

اختتام

698

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2348
  • اس ہفتے کے قارئین 9138
  • اس ماہ کے قارئین 17876
  • کل قارئین51522048

موضوعاتی فہرست