#8120.07

مصنف : افتخار احمد افتخار

مشاہدات : 506

سیرۃ المزمل ﷺ جلد 8 ( شرف بطحا )

  • صفحات: 507
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12675 (PKR)
(بدھ 11 مارچ 2020ء) ناشر : نا معلوم

سیرت  النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے ۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور  نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان  جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس  موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع  کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین  کو رسول اللہﷺ کی  زندگی  کے ایک  نئے باب  سے  متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔ پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار  کی    سیرت النبیﷺ  پرایک  منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ  20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے   کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے  لیکن  مصنف نےہر  جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے  تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔

1۔سیرۃ  المزملﷺ( خالق کی تلاش) مقدمہ                 2۔ سیرۃ  المزملﷺ (اجدادالعرب)

3۔ سیرۃ  المزملﷺ (تمدن عرب)                         4۔ سیرۃ  المزملﷺ علوم العرب)

5 سیرۃ  المزملﷺ  (خصائص العرب)                     6۔ سیرۃ  المزملﷺ ( ادیان العرب)

7۔ سیرۃ  المزملﷺ  (صبح سعادت)                        8۔ سیرۃ  المزملﷺ  (شرف بطحا)

9۔ سیرۃ  المزملﷺ  (دعوت واندار)                       10۔ سیرۃ  المزملﷺ ( نخلستانوں کے سائے)

11۔ سیرۃ  المزملﷺ  (شمشیر وسنان اول)                 12۔ سیرۃ  المزملﷺ  (رزم گاۂ حق وباطل)

13 سیرۃ  المزملﷺ  (کشمکش جاری ر ہی)              14۔ سیرۃ  المزملﷺ  (عرب سرنگوں ہوا)

15۔ سیرۃ  المزملﷺ  (حزن بہار)                        16۔ سیرۃ  المزملﷺ  (خصائص المزمل)

17۔ سیرۃ  المزملﷺ  (یام المزمل)                       18۔ سیرۃ  المزملﷺ  (القاء  المزمل)

19۔ سیرۃ  المزملﷺ  (لمحات المزمل)                     20۔ سیرۃ  المزملﷺ  (میراث المزمل)

اس  کتاب  کی  تمام جلدیں ابھی غیرمطبوع ہے   مصنف کے اصرار پر  اسے کتاب وسنت  سائٹ پبلش کیا گیا ہے ۔کتاب کے مندرجات کے ساتھ ادارے کا  متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل کے زور ِقلم میں اضافہ کرے اوران کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو قبول فرمائے فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

اشک قلم

4

حسن ترتیب

9

حرف محبت

16

ولادت کے واقعات

20

رسول اللہ ﷺ کے نام کی تحقق

46

نبی ﷺمختون پیدا ہوئے

58

تاریخ ولادت کی تحقیق

64

رضاعت

76

نبی اکرمﷺ بنو سعد میں

81

شق صدر

98

شق صدر ،تحقیقی نقطہ نظر

111

مہر نبوت

116

بنو سعد سے واپسی

123

حضرت آمنہ کی وفات

137

حضرت عبد المطلب کے سائے میں

143

حضرت ابو طالب کے سائے میں

147

اوائل عمری کے شب و روز

155

سفر شام اور بحریٰ راہب

168

حرب فجار

175

حرب فجار اول

185

حرب فجار دوم

186

حرب فجار سوم

188

حلف الفضول

192

پھر سے سفر شام

202

حضرت خدیجہ ؓ سے شادی

215

حضرت زید بن حارثہ ؓ

234

بیت اللہ کی تعمیر

245

راعی اور رعیت

260

حضرت علی رسول اللہ ﷺکی کفالت میں

267

اسرار نبوت

272

خصائص نبوت

276

شرح نبوت

284

علوم الانبیاء

293

مضرب دل اور دستِ شافی

315

آثار نبوت

334

1۔نبوی

343

تاج رسالت

344

کیفیات وحی

355

فطرۃ وحی

363

فطرۃ وحی

363

نماز کی فرضیت

369

صدیق اکبر کی معاونت

376

حضرت عثمانب  عفان ؓ

380

حضرت زبیر بن عوام ؓ

381

حضرت عبد الرحمٰن عوف ؓ

382

حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ

384

حضرت طلحہ بن عبید اللہ تیمی ؓ

388

سابقون الاولون

393

حضرت ابوذر غفاریؓ

395

حضرت عمار بن یاسر اور صہیب رومی ؓ

404

حضرت خالد بن سعید ؓ

407

راہ حق کے کچھ اور مسافر

413

2۔ نبوی

415

حضرت عبد اللہ بن مسعود

416

مسلمان دار ارقم میں

421

حرم میں تشدد

425

حق قبول کرنے والے

430

2 نبوی کے کچھ اور واقعات

439

اشاریہ

444

ماخذ و مصادر ومراجع

466

اختتام

507

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1869
  • اس ہفتے کے قارئین 10488
  • اس ماہ کے قارئین 8395
  • کل قارئین53167840

موضوعاتی فہرست