#7101

مصنف : غلام نبی مسلم ایم۔اے

مشاہدات : 1692

شان محمد صلی اللہ علیہ وسلم

  • صفحات: 34
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1360 (PKR)
(ہفتہ 26 اگست 2023ء) ناشر : اسلامی مشن سنت نگر لاہور

نبی کریم ﷺ کی زندگی اور حیات طیبہ تمام مسلمانوں کے لئے نہایت مبارک،ارفع و اعلی، کامل و اکمل قابل عمل ،قابل تقلید اور لائق اتباع ہے۔آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ کو قرآن مجید میں ’’ اسوہ حسنہ‘‘قرار دیا گیا ہے۔ آپ کا مقام و مرتبہ بلند تر ہے۔آسمانی کتابوں اور احادیث نبویہ میں آپ کی بہت زیادہ تعریف و توصیف بیان ہوئی ہے، آپ کی شان و عظمت کا لحاظ کرنے کی باقاعدہ تاکید و تلقین ہے ۔آپ ﷺ اپنی صورت و سیرت ،افکار و کردار اور عادات و اطوار ہر لحاظ سے اعلیٰ و افضل ہیں،اس مناسبت سے آپ کی تعظیم و تکریم اور اتباع و اطاعت ہر مسلمان پر لازم ہے۔آپﷺ کی تعلیمات اتنی جامع اور عالمگیر ہیں کہ آپ کی زندگی میں آپ کی کھلی مخالفت کرنے والے اور آپ کو قتل کرنے کے پروگرام بنانے والے بھی آپ کو صادق و امین کے القابات سے یاد کیا کرتے تھے۔آج بھی ایسے بے شمار غیر مسلم موجود ہیں جو اسلام قبول نہ کرنے کے باوجود آپ ﷺ کی سیرت اور تعلیمات کو روشنی کا مینار قرار دینے پر مجبور ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ شان محمدﷺ‘‘پروفیسر غلام نبی مسلم ایم اے کی پادری الیاس طارق کے جواب میں ایک تحریر کی کتابی صورت ہے۔ پادری الیاس نے اپنی تحریر میں قرآن اور انجیل کی عبارات سے یہ ثاثر دینے کی کوشش کی تھی کہ جناب مسیح علیہ السلام نے معجزات دکھائے مگر سیدنا محمد ﷺ مخالفوں کے مطالبات کے باوجود معجزات دکھانے میں ناکام رہے۔ پروفیسر غلام نبی مسلم صاحب نے اس کتابچہ میں نبی کریم ﷺ کے چند معجزات کو بیان کیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ تمام انبیاء کے معجزات واقع ہوئے مگر جلد ہی ہمیشہ کے لیے معدوم ہو گئے لیکن نبی کریم ﷺ کو عطا کیے گئے معجزے تاقیامت باقی رہنے والے ہیں۔(م۔ا)

دو عظیم الشان خطاب

2

مثالی نبی ﷺ

3

آخری نبی

3

عالم گیر عمل کا بانی

3

رحمۃ للعالمین

4

غلاموں کی آزادی

5

محنت سے محبت

5

سپہ سالار

6

حیات طیبہ کے تین ادوار

6

آپﷺ کا اسم مبارک

11

معراج

12

پادری الیاس طارق صاحب تسلیم

14

چند نشانات پر تبصرہ

19

معراج شریف

20

شق قمر

21

انگلیوں سے پانی جاری ہو گیا

23

پتھروں اور درختوں کا سلام اور جانوروں کا شکایت پیش کرنا

24

لکڑی کے بے جان ستون کا رونا

25

ایک پیالہ دودھ سے کئی لوگوں کو سیر کرنا

26

ایک روٹی سے اسی 80 آدمیوں کا پیٹ بھرنا

27

ضرب محمد ﷺ کا اعجاز

28

جنگ احزاب میں 24000 کا لشکر کفار حضور ﷺ کی دعا سے بغیر جنگ کیے بھاگ اٹھا

30

قبولیت دعا اور آندھی کا حملہ

31

حضور ﷺ کی چند پیشگوئیاں

32

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14682
  • اس ہفتے کے قارئین 66731
  • اس ماہ کے قارئین 812895
  • کل قارئین105684016
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست