سنن الدارمی جلددوم

  • صفحات: 915
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 22875 (PKR)
(جمعہ 31 اگست 2018ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ

امام  دارمی﷫) 181ھ-255ھ) خراسان کے شہر سمر قند میں پیدا ہوئے۔ قبیلہ تمیم کی ایک شاخ دارم سے نسبی تعلق تھا۔اس کی نسبت سے دارمی کہلائے۔امام دارمی ؒ نے جن نامور علمائے کرام ومحدثین عظام سے استفادہ کیا خطیب بغدادی (م643ھ) نے اس کا  تفصیل سے تاریخ بغداد میں ذکر کیا ہے۔امام دارمی ؒ کے تلامذہ کی فہرست بھی طویل ہے۔بڑ ے بڑے نامور محدثین کرام اور آئمہ فن اُن کے شاگرد تھے۔امام ابن ماجہ(م273ھ) کے علاوہ دوسرے تمام ائمہ صحاح ستہ  یعنی محمد بن اسماعیل بخاری ؒ(م256ھ)امام مسلم بن حجاجؒ(م261ھ) امام ابوداؤد سجستانی ؒ(م275ھ) امام ابو عیسیٰ ترمذیؒ(م279ھ) اور امام ابو عبدالرحمٰن احمد بن شعیب نسائیؒ(م303ھ) کو ان سے تلمذ کاشرف حاصل ہے۔امام مسلمؒ ابو  داؤد ؒ اور ترمذیؒ نے اپنی کتابوں میں اُن کی مرویات بھی درج کی ہیں ۔امام دارمی  کا شمارممتاز محدثین کرام میں ہوتاہے۔قدرت نے ان کو غیر معمولی حفظ وضبط کا ملکہ عطا کیا تھا۔امام دارمی ؒ کی ثقاہت وعدالت کے بھی علمائے فن اور ارباب کمال معترف ہیں امام دارمیؒ احادیث کی معرفت وتمیز میں بھی بہت مشہور تھے۔روایت کی طرح درایت میں بھی اُن کا مقام بہت بلند تھا۔ ر وایت اوردرایت میں اُن کی واقفیت غیر معمولی اور نظر بڑی وسیع اور گہری تھی۔امام دارمی ؒ صرف جلیل القدر محدث ہی نہ تھے۔بلکہ دوسرے علومِ اسلامی میں بھی انھیں عبور حاصل تھافقہ وتفسیر میں بھی یگانہ تھے۔ امام دارمی ؒ کا سب سے برا علمی کارنامہ حدیث وسنت کی مدافعت ہے  آپ نے اپنی ساری زندگی توحید وسنت کی اشاعت اوراُس کی حمایت ومدافعت میں بسر کردی۔آپ نے مخالفین حدیث کا مقابلہ کرکے اُن کا زورتوڑ ا۔اور احادیث کے متعلق شکوک وشبہات واعتراضات کا جواب اور کذب دروغ کی آمیزشوں سے ان کو پاک کرکے عوام وخاص سب کے دلوں میں ان کی عظمت واہمیت اور رسول اللہﷺکی محبت بٹھادی۔اس طرح  مختلف طریقوں سے انھوں نے علم حدیث وآثار کو فروغ بخشاامام دارمی ؒ نے کئی ایک علمی وتحقیقی کتابیں لکھیں ایک ان کی ایک  کتاب "کتاب التفسیر" ہے اور ایک دوسری تصنیف ’’ کتاب الجامع‘‘ ہے۔ فرقہ جہمیہ کی تردید میں آ پ کی کئی ایک کتابیں تھیں۔علامہ سیوطی ؒ (م911ھ) نے آپ کی کئی ایک تصانیف کا ذکر کیا ہے۔سنن دارمی ؒ امام دارمی ؒ کی سب سے مشہور اور معروف کتاب ہے۔صحاح ستہ کے بعد حدیث کی جو کتابیں سب سے زیادہ اہم اور مستند سمجھی جاتی ہیں۔ان میں سنن دارمی کا شمار بھی ہوتا ہے۔ سنن دارمی 35فصول اور 1408 ابواب پر مشتمل ہے۔اس کی اہمیت کی بناء پر محدثین کرام نے اس کی حدیثوں کو قابل احتجاج اور لائق استدلال خیال کیا ہے۔سنن دارمی کی احادیث مشکوٰۃ المصابیح میں آتی ہیں۔حضرت شاہ ولی اللہ ؒ دہلوی (م1176ھ) نے سنن دارمی کو  حدیث کے تیسرے طبقہ میں شمار کیا ہے۔سنن دارمی گوناگوں خصوصیات کی حامل ہے۔اس کی سندیں نہایت عالی اور بلند پایہ ہیں۔یہ اگرچہ حدیث کی کتاب ہے۔لیکن اس میں فقہی مسائل ومباحث اور اُن کے متعلق فقہاء کے اختلافات ودلائل بھی بیان کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ  صحابہ    اجمعین  وتابعین ﷭کے آثار وفتاویٰ بھی درج کئے گئے ہیں۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر الفرقان ٹرسٹ کے ذمہ داران    نے اسے آسان اردو قالب میں ترجمہ وتحقیق کے ساتھ 2؍جلدوں میں  شائع کیا ہے۔ ترجمہ  وتحقیق  کا کام محترم جناب  محمد الیاس بن عبد القادر بن عبد المجید  نے بطریق احسن سرانجام دیا ہےفقہی ابواب پر مرتّب حدیث کا یہ مجموعہ طالبانِ علوم نبوت کیلئے ایک بیش بہا علمی تحفہ ہے۔ رب کریم کتاب کے مؤلف، مترجم، محقق ، ناشر کو جزائے خیر دے ، اور جملہ قارئین کے لئے اسے نفع بخش بنائے اور ہم سب کو نبی پاک ﷺکی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِجاں بنانے کی توفیق دے۔(آمین )سنن دارمی کا ایک ترجمہ  ’’ انصار السنہ پبلی کیشنز ،لاہور نے بھی شائع کیا ہے   جو کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے ۔(م۔ا)   

عناوین

صفحہ نمبر

حج کےمسائل

 

جس کاحج کرنےکاارادہ ہووہ جلدی کرے

41

جوشخص استطاعت کےباوجودبناحج کئےمرجائےاس کی سزا

42

نبی کریم ﷺ نےکتنےحج اورعمرےکئے

42

حج کےایک بارواجب (فرض)ہونےکابیان

43

حج کی مواقیت کابیان

44

احرام کی حالت میں غسل کابیان

46

حج اورعمرےکی فضیلت کابیان

47

حج میں کون ساعمل افضل ہے؟

48

محرم کون سےکپڑےپہنے؟

48

احرام باندھتےوقت خوشبولگانےکابیان

50

حیض ونفاس والی عورتیں حج کےارادےسےمیقات تک آجائیں توکیاکریں؟

51

احرام باندھناکس وقت مستحب ہے؟

52

تلبیہ کابیان

53

بآوازبلندتلبیہ پکارنےکابیان

54

حج میں شرط لگانےکابیان

55

حج افرادکابیان

55

حج قران کابیان

56

حج تمتع کابیان

57

احرام کی حالت میں محرم کاجن جانوروں کومارڈالناجائزہے

59

محرم کوپچھنایاسینگی لگوانےکابیان

60

احرام کی حالت میں شادی کرنےکابیان

61

محرم جب خودشکارنہ کرےتوشکارکاگوشت کھاسکتاہے

63

زندہ آدمی کی طرف  سےحج کرنےکابیان

65

متوفی کی طرف سےحج کرنےکابیان

67

حجراسودکےچھونےیابوسہ دینےکابیان

69

حجراسودکوبوسہ دینےکی فضیلت کابیان

69

طواف قدوم کےتین پھیروں میں تیزی سےچلنااورباقی چاراشواط میں معمولی رفتارسےچلنےکابیان

70

طواف قدوم میں رمل کےساتھ اضطباع کابیان

71

حج قرآن کرنےوالےکاطواف

72

سواری پربیٹھ کرطواف کرنےکابیان

72

حج کرنےوالی عورت کوحیض آجائےتوکیاکرے؟

73

طواف کرنےکےدوران بات چیت کرنےکاحکم وبیان

73

مقام ابراہیم کےپیچھےطواف کی دورکعت بڑھنےکابیان

74

رسول اللہﷺکےحج کاطریقہ

75

حالت احرام میں کسی کاانتقال ہوجائےتوکیاکیاجائے؟

97

طواف اورسعی کےدرمیان ذکرکابیان

97

حج کااحرام کھول کرفسخ حج کابیان

98

حج کےمہینوں میں عمرہ کرنےکابیان

99

نبی کریمﷺ نےکتنےعمرےکئے

100

رمضان المبارک میں عمرہ کرنےکی فضیلت

100

عمرےکےلیے میقات کابیان

101

حجراسودکوبوسہ دینےکابیان

102

کعبہ (شریف)کےاندرنمازپڑھنےکابیان

103

حجر(حطیم )کعبہ میں داخل ہے

104

مکۃ المکرمہ جاتےہوئےوادی محصب میں اترنےکابیان

105

عرفات جانےسےپہلےمنی میں کتنی نمازیں پڑھنی چاہئیں

106

منیٰ میں نمازقصرکرنےکابیان

107

منیٰ سےعرفات جاتےہوئےکیاکہیں؟

108

وقوف عرفہ کابیان

109

پورامیدان عرفات وقوف کی جگہ ہے

109

عرفات سےمزدلفہ جاتےہوئےکیسی چال ورفتارہونی چاہیے؟

110

مزدلفہ میں جمع بین الصلاتین اکبیان

111

مزدلفہ سےرات میں روانگی کی اجازت کابیان

112

حج کی تکمیل کس طرح ہوتی ہے؟

113

مزدلفہ سےمنیٰ واپسی کاوقت

115

مزدلفہ سےمنیٰ واپسی کاوقت

115

وادی محشرسےگزرنےکابیان

115

جوشخص دشمن یابیماری کےسبب حج سےروک دیاجائےوہ کیاکرے؟

116

جمرہ عقبہ کی رمی کس وقت کرنی چاہیے

118

رمی کےلیےکنکری کےسائزکابیان

118

سواری پرسےرمی جمرات کرنےکابیان

120

وادی کےبیچ سےرمی کرنےاورہرکنکری کےپھینکتےوقت اللہ اکبرکہنےکابیان

120

اونٹ کےبدلےگائےکی قربانی کےکافی ہونےکابیان

121

عورتوں کےاوپربال منڈاناواجب نہیں ہے

122

مردوں کےلیے بال چھونےکرنےکابجائےبال منڈانےکی فضیلت کابیان

122

ارکان حج میں تقدیم وتاخیر کابیان

123

ہدی میں بکری کی قربانی بھی کافی ہے

152

اونٹ پرکس طرح نشان لگایاجائے

125

قربانی کےاونٹ پرسوارہونےکابیان

126

اونٹ کوکھڑےکرکےذبح کرنےکابیان

127

موسم حج کےخطبہ کابیان (آٹھویں تاریخ سےپہلے)

127

قربانی کےدن خطبہ دینےکابیان

129

طواف افاضہ یازیادہ کےبعدعورت اپنےہاتھوں کونہ اٹھائے

131

برہنہ آدمی خانہ کعبہ کاطواف نہ کرے

130

خانہ کعبہ سےرخصت ہوتےوقت اپنےہاتھوں کوانہ اٹھائے

131

مسلمان کی حرمت وتعظیم کابیان

132

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2688
  • اس ہفتے کے قارئین 157850
  • اس ماہ کے قارئین 593335
  • کل قارئین107260097
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست