تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری(6984#)

عبد الرشید عراقی
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
317
7925 (PKR)
6 MB

مولانا محمد  عبدالرحمٰن مبارکپوری ﷫ شیخ الکل فی الکل  میاں سید نذیر حسین  محدث دہلوی کے چند نامور شاگردوں میں  سے ایک  ہیں ۔آپ اپنے وقت  کےبہت بڑے محدث،مفسر، محقق، مدرس ، مفتی،ادیب اور نقاد تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں  علم کی غیر معمولی بصیرت وبصارت،نظر وفکرکی گہرائی ،تحقیق وتنقیح میں باریک بینی اور ژرف نگاہی  عطاء فرمائی تھی ۔زہد وتقوی ،اخلاص وللّٰہیت،حسن عمل اور حسن اخلاق کے پیکر تھے۔یہ ایک حقیقت  ہےکہ’’برصغیر پاک وہند میں علم حدیث‘‘ کی تاریخ تب تلک  مکمل نہیں  ہوتی  جب تک اس میں مولانا عبدالرحمٰن محدث مبارکپوری ﷫ کی خدمات  اور ان کا  تذکرہ  نہ ہو۔جامع الترمذی کی شرح تحفۃ الاحوذی ان ہی کی تصنیف ہے۔ اس شرح سے ان کو برصغیر کے علاوہ عالم ِاسلام میں شہرت ومقبولیت حاصل ہوئی۔ حدیث اور تعلیقات حدیث پر ان کو عبورِ کامل تھا۔ تدریس میں آپ کو خاص ملکہ حاصل تھا۔ تصنیف وتالیف کا بھی عمدہ ذوق رکھتے تھے۔اس شرح  کے علاوہ   بھی دو درجن سے زائد مختلف عناوین پر ان کی تحقیقی کاوشیں موجود ہیں۔مولانا حبیب الرحمن قاسمی (حنفی) فرماتے ہیں کہ ’’مولانا عبدالرحمن محدث مبارکپوری کو اللہ تعالیٰ نے علم وعمل سے بھر پور نوازا تھا۔ دقت نظر‘ حدت ذہن‘ ذکاوت طبع اور کثرت مطالعہ کے اوصاف وکمالات نے آپ کو جامع شخصیت بنا دیا تھا‘ خاص طور سے علم حدیث میں تبحر وامامت کا درجہ رکھتے تھے۔ روایت کے ساتھ درایت کے مالک اور جملہ علوم آلیہ وعالیہ سے یگانہ روزگار تھے۔ قوت حافظہ بھی خدا داد تھی۔ بینائی سے محروم ہو جانے کے بعد بھی درسی کتابوں کی عبارتیں زبانی پڑھا کرتے تھے اور ہر قسم کے فتاویٰ لکھوایا کرتے تھے۔ مولانا اپنی تصانیف میں مجتہدانہ شان رکھتے تھے۔ فقہاء خاص طور سے احناف کے بارے میں نہایت شدید رویہ رکھتے تھے اور بڑی شد ومد سے ان کا رد ّکرتے تھے۔ زیر نظر کتاب’’تذکرۃ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری﷫‘‘ وطن عزیز کےمشہور ومعروف  سوانح نگار جناب عبد الرشید عراقی (مصنف کتب کثیرہ کی  تصنیف ہے ۔یہ کتاب سات ابواب پر مشتمل ہے۔۔اس کتاب میں  انہوں نے حضرت محدث مبارکپوری﷫ کے سوانح حیات، اساتذہ  وتلامذہ کا تذکرہ، تدریسی اور تصنیفی خدمات کی تفصیل ، ان کے تبحر علمی اور عادات وشمائل پر  ان کے معاصرین اور تلامذہ کے تاثرات بیان کیے ہیں ۔(م۔ا)

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1463
  • اس ہفتے کے قارئین: 3011
  • اس ماہ کے قارئین: 9295
  • کل مشاہدات: 44666868

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں