#2138

مصنف : عبد العزیز سدحان

مشاہدات : 13508

اچھا عالم بننے کے لیے

  • صفحات: 218
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5450 (PKR)
(اتوار 14 دسمبر 2014ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور

علم  دين اہل اسلام کی بنیادی ضرورتوں میں سے سب سے زیادہ ضروری ہے  اس لیے  کہ یہ دنیا میں سعادت مندی اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ  مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد ہر دور میں علم ِدین کی  مشتاق رہی ہے اور علماء  وشیوخ کے حلقاتِ دروس سے  مستفید ہونے کے لیے اہل ایمان نے اپنے  گھر بار چھوڑے، دوسرے شہروں اور ممالک کی طرف لمبے لمبے سفر کیے اور علم کی پیاس بجھانے کی خاطر طرح طرح کی  صعوبتیں اٹھائی ہیں ۔حصو ل علم کاشوق اور رغبت پیدا ہونا اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت  ہے  کیونکہ علم ایسی دولت ہے جوصرف اسے ملتی  ہے جس پر اللہ  کی رحمت ہوتی ہے ۔اس عظیم  وپاکیزہ علم کو پانے کے لیے  بہت  سے احباب جب تیار ہوجاتے ہیں تو  طرح طرح کے سوالات ان کےذہنوں میں تذبدب پیدا کرنے لگتے ہیں کہ میں  کہاں سے تعلیم  حاصل کروں؟ کو ن سا ادارہ اور کس ادارے کا  نصاب میرے لیے مفید ہوگا؟ اور تعلیم کےبعد میرا مستقبل کیا ہوگا ؟ توایسی صورت حال میں  ان سوالات کےجوابات مہیا کرنا اور اس کےبعد  متلاشیانِ علم کو کامیاب اورمثالی شخصیات بننے کےلیے  علم کے آداب ، حصول علم کے فوائد وثمرات اوراس کےاغراض ومقاصد  سے  متعارف کروانا بہت ضروری ہے ۔زیر تبصرہ کتاب’’اچھا عالم بننے کےلیے...! ‘‘ سعودی عرب کے  جید عالم دین  فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز السدحان کی ایک  عربی کتاب کا سلیس ورواں اردو ترجمہ ہے ۔جوکہ  طالبانِ  علوم نبوت کےلیے ایک  قابل قدر کاوش ہے  جس میں  مصنف موصوف نے   طلباء کے  تعلیمی مسائل وامور کے بارے میں  آیات قرآنیہ، احادیث نبویہ اور اسلاف کرام  کےمفید پندو نصائح وران کی محنت ہائے شاقہ کے  واقعات کے ذریعے بڑے احسن انداز میں  طالبانِ علوم نبوت کی راہنمائی کی  ہے۔دینی طلبہ  وطالبات کے علاوہ عصری علوم کےحاملین بھی اس سے برابر استفادہ  کرسکتے ہیں ۔حصولِ علم کے آداب ،مثالی طالب علم اور اچھا عالم بننے کے زریں اصولوں پر مشتمل اس  کتاب کاترجمہ کرنے  کی سعادت   فضیلۃ الاخ محترم  حافظ فیض اللہ ناصر ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے  حاصل کی  ہے  موصوف اس کتاب کے  علاوہ  بھی تقریبا نصف درجن کتب کےمترجم ومرتب ہیں۔تصنیف وتالیف وترجمہ کے میدان میں موصوف کی  حسن  کارکردگی  کے اعتراف   میں  ان کی مادر علمی  جامعہ لاہورالاسلامیہ،لاہور  نے2014ء کے آغاز میں  انہیں اعزازی شیلڈ  وسند سے  نوازاہے ۔اللہ تعالیٰ ان کے  علم وعمل  اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے  (آمین)  (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

15

مقدمہ

 

17

حرفے چند

 

19

علم اور اہل علم کی فضیلت

 

23

حصول علم کے آداب

 

27

حصول علم کے رغبت و شوق اسلاف

 

48

حصول علم میں رکاوٹ پیدا کرنے والے امور

 

56

طالب علم اور حسد

 

75

طالب علم کا مسجد سے تعلق

 

86

طالب علم اور اہل خانہ کی تربیت

 

93

طالب علم اور شب بیداری

 

100

طالب علم کا اپنے ساتھیوں سے تعلق

 

111

طالب علم کا والدین سے سلوک

 

116

طالب علم کا معاشرتی کردار

 

124

طالب علم کا کتب سے تعلق

 

137

طالب علم اور حفظ قرآن

 

143

طالب علم اور نا معلوم مسائل

 

155

علم کی نشرو اشاعت

 

162

طالب علم اور علمی مباحث و مناظرے

 

168

طالب علم کے لیے پند و نصائح

 

174

وقت کی قدر و اہمیت

 

200

ضیاع وقت کے اسباب

 

208

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54244
  • اس ہفتے کے قارئین 297127
  • اس ماہ کے قارئین 1043291
  • کل قارئین105914412
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست