یایھا الناس، اے بنی نوع انسان!(5525#)

محمد ایوب سپرا
دار السلام، لاہور
242
6050 (PKR)
5 MB

اللہ رب العالمین کی لا تعداد انمول نعمتوں میں سے ایک عظیم ترین نعمت قرآن مجید کا نزول ہے۔ جس میں پوری انسانیت کی فلاح وبہودی کا سامان ہے۔ جو سراپا رحمت اور مینار رشد وہدایت ہے جو رب العالمین کی رسی ہے جسے مضبوطی سے پکڑنے والا دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی سے ہم کنار ہوگا۔ جو سیدھی اور سچی راہ دکھاتا ہے۔ مکمل فطری دستور حیات مہیا کرتا ہے۔ اس کی ہدایات پر عمل کر نے والا سعادت دارین سے ہمکنار ہوتا ہے۔ اس کی مبارک آيات کی تلاوت کر نے والا عظیم اجر وثواب کے ساتھ ساتھ اطمینان وسکون، فرحت وانبساط اور زیادتی ایمان کی دولت سے مالا مال ہوتا ہے۔ جو کثرت تلاوت سے پرانا نہیں ہوتا نہ ہی پڑھنے والا اکتاہٹ کا شکار ہوتا ہے۔ بلکہ مزید اشتیاق وچاہت کے جذبات سے شادکام ہوتا ہے کیونکہ یہ رب العالمین کا کلام ہے۔جو قوم قرآن کریم کو اپنا دستور حیات بنا لیتی ہے،خدا اسے رفعت اور بلندی سے سرفراز فرماتا ہے اور جو گروہ اس سے اعراض کا رویہ اپناتا ہے وہ ذلیل و رسوا ہو جاتا ہے۔قرآن مجید چونکہ عربی زبان میں ہے لہذا اردو دان طبقے کے لئے اسے سمجھنا ایک مشکل کام ہے۔اہل علم نے اس مشکل کو حل کرتے ہوئے قرآن مجید کے متعدد تراجم کئے ہیں اور عامۃ الناس کو قرآن  اور اس کے احکامات سکھلانے کے لئے مختلف اندازاختیار کئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "یایھا الناس، اے بنی نوع انسان!" محترم محمد ایوب سپرا صاحب کی کاوش ہے، جس میں انہوں نے(یایھا الناس) سے شروع ہونے والی آیات کو جمع کر کے ان کا شان نزول، پس منظر، پیش منظر اور ان کی تفسیر وتشریح فرمادی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

امت مسلمہ کی ذمہ دار ی کیا ہے

 

7

کتاب کا ہدف

 

8

تقریظ

 

9

سبب تالیف

 

11

اے بنی نوع انسان

 

19

عبادت کی عمومی دعوت

 

19

کسی چیز کو حلال یا حرام قرار دینا صرف اللہ تعالیٰ کا حق ہے

 

29

بنی نوع انسان کی اصل ایک ہے

 

38

رسول اللہ ﷺ کی رسالت کو تسلیم کئے بغیر نجات ممکن نہیں

 

51

نبی امی ﷺ کی اتباع فرض ہے

 

68

سرکشی وبال جان ہے

 

79

موت و حیات اللہ کے اختیار میں ہے

 

95

روز قیامت کے ہولناک مناظر

 

112

تخلیق انسان کے مراحل

 

121

مشرک بودا ہوتا ہے

 

138

شیطان دھوکے باز ہے

 

145

شیطان انسان کا ارزلی دشمن ہے

 

159

تمام انسان اللہ کے محتاج ہیں

 

167

تمام نسل انسانی ایک ماں باپ کی اولاد ہے

 

175

رب سے ملاقات ایک اٹل حقیقت ہے

 

193

خطبات محمدی

 

211

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1992
  • اس ہفتے کے قارئین: 10526
  • اس ماہ کے قارئین: 29819
  • کل قارئین : 47769770

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں