#2078

مصنف : سید وقار علی شاہ

مشاہدات : 11366

افکار و عقائد و فتاوی جماعت المسلمین

  • صفحات: 218
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5450 (PKR)
(پیر 03 نومبر 2014ء) ناشر : سید وقار علی شاہ کریم پورہ بازار پشاور

جیسے جیسے قیامت کا وقت قریب آرہا ہے گمراہ فرقے جنگل میں آگ کی طرح پھیلتے جارہے ہیں۔اور اپنے دام ہم رنگ زمانہ میں ناسمجھ مسلمین کو پھنسا رہے ہیں۔کراچی سے پیدا ہونے والے ایسے ہی ایک خطرناک عقائد کے حامل فرقے کانام ’’ جماعت المسلمین‘‘  ہے ۔اس فرقے کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب  بی ایس سی ہیں۔اس فرقے نے ’’ جماعت المسلمین ‘‘  کا خوبصورت لقب اختیار کر رکھا ہے جس طرح لبنان میں  رافضیوں نے ’’ حزب اللہ ‘‘ کا نام اختیار کر رکھا ہے۔یہ فرقہ اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو گمراہ سمجھتا ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا قائل نہیں ہے۔جو شخص ا س کے بانی مسعود احمد  صاحب کی بیعت نہیں کرتا وہ ان کے نزدیک مسلمان نہیں ہے،چاہے وہ قرآن وحدیث کا جتنا بڑا عالم وعامل ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے امام ابن حجرسمیت متعدد محدثین کی تکفیر کی ہے۔مسعود احمد صاحب نے اپنی تقریروں اور تحریروں کے ذریعے لوگوں کے  ذہنوں میں اسلاف کے خلاف اتنے زیادہ شکوک وشبہات پید اکر دیئے ہیں کہ انہیں یہ یقین ہونے لگا ہے کہ ہمارے اسلاف غلط تھے اور ان کی وجہ سے دین کی شکل بگڑ گئی ہے،جبکہ محترم مسعود احمد صاحب دین کی بالکل صحیح اور درست شکل پیش کر رہے  ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" افکار وعقائد وفتاوی جماعت المسلمین"محترم سید وقار علی شاہ کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے جماعت المسلمین کے تمام باطل عقائد کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے تاکہ علماء امت ان کے خطرناک عقائد ونظریات سے آگاہ ہو سکیں اور عامۃ الناس کو ان کی چنگل میں پھنسنے سے بچا سکیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو پیدا ہونے والے ان نئے فتنوں سے محفوظ اور ان کو صراط مستقیم پر چکائے ۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

41

وجہ تالیف کتاب

 

42

باب ادلہ ، اصول دین ، اصول و قواعد

 

43

باب اللہ تعالیٰ ، فرشتے

 

46

باب 66 تا 69 قرآن مجید ، کتب تفسیر ، کتب فقہ

 

99

باب اصول حدیث ، تدلیس

 

105

باب فرقہ بندی اور فرقہ کی تعریف

 

115

باب جماعت اہل حدیث

 

122

باب دین اور مذہب

 

135

باب امیر ، امام ، اولو الامر

 

148

باب اسم ذات ، اسم علم ، اسم صفت

 

158

باب اللہ کی جماعت کون

 

162

باب عقیدہ انقطاع امت مسلمہ

 

175

باب کیا کلمہ گو ، غیر رکن جماعت المسلمین

 

204

باب بانی و امام اول جماعت المسلمین

 

224

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 15859
  • اس ہفتے کے قارئین 314073
  • اس ماہ کے قارئین 1060237
  • کل قارئین105931358
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست