#17

مصنف : علامہ احسان الہی ظہیر

مشاہدات : 25750

احباب دیوبند کی کرم فرمائیاں اہل حدیث پر

  • صفحات: 125
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2500 (PKR)
(جمعہ 28 نومبر 2008ء) ناشر : تنظیم الدعوۃ الی القرآن والسنۃ، راولپنڈی

دين اسلام كى ماننے والوں میں مختلف گروہ پائے جاتے ہیں-ہر گروہ کے پاس اپنی سچائی کے لیے دلائل اور براہین موجود ہیں لیکن سچا اور کھرا اس کو سمجھا جائے گا جو قوی دلیل کے ساتھ گفتگو کرے-بڑوں کی باتوں اور کثرت افراد کو دلیل بنانا کوئی اصول نہیں کیونکہ رسول اللہ ﷺ جب مشرکین کو تبلیغ فرماتے تو وہ بھی اپنے حق میں جو دلیل پیش کرتے وہ یہی ہوتی تھی کہ ہمارےآباؤ اجداد یوں کیا کرتے تھے یا یہ کام کرنے والے اتنی بڑی تعداد موجود ہیں اور تم نہ کرنے کے کہنے والے تھوڑی تعداد میں ہو-اسی لیے دین اسلام اطاعت اور اتباع کا حکم دیتا ہے تقلید جامد کا نہیں یہ وجہ ہے کہ دین اسلام ہر دورمیں مسلمانوں کی راہنمائی کر سکتا ہے جب اس میں اجتہاد کا دروازہ کھلا رہے گا اور تقلید کا دروازہ بند رہے گا-مصنف نے اس کتاب میں مختلف فقہی مسائل کے تذکرے کے ساتھ مختلف کوتاہیوں کی طرف اشارہ کیا ہے-خاص طور پر نبوت ورسالت کا مقصداور انبیاء کی دعوت کا مقصد اور اس کے مقابلے میں پائی جانے والی اس دور کے کافروں کی تقلید اور آج کے مسلمانوں کی اپنے علماءتقلید کو سمجھانے کی کوشش کی ہے-اس کے لیے مختلف فقہی مسائل مثلا فاتحہ خلف الامام،رفع الیدین اور نماز بالجماعت میں آمین بالجہر کا حکم بیان کیا ہے اور دلائل سے گفتگو کی ہے-اور اس کے مقابلے میں پیدا ہونے والے مختلف مخالفین کے گروہوں کا تذکرہ اور ان کے اپنے بنائے ہوئے اصولوں پر قرآن وسنت اور صحابہ وسلف کے اصولوں کے ساتھ موزانہ کر کے ان کی حقیقت کو واضح کیا ہے-اسی طرح جب کوئی انسان راہ ہدایت سے بھٹکتا ہے توپھر اپنی مرضی کے اصول وقواعد وضع کرتا ہے اور پھر دین کو ان اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے اور اس کی واضح مثال احناف کے اپنے بنائے ہوئے اصول فقہ اور اصول حدیث ہیں کہ جن سے شریعت پر عمل کرنا تو دور کی بات ہے ایسے ایسے اصول وضع کر دیے کہ جن سے احادیث کو چھوڑنے کے چور رستے پیش کیے گئے جو کہ دین اسلام کے ساتھ زیادتی ہے-
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

::

9

سلسلہ نبوت و رسالت کا مقصد

::

11

انبیاء ؑ تقلید کی نہیں علم کی دعوت دیتے تھے

::

12

انبیاء کی دعوت سے فیض یاب ہونے والے خوش نصیب

::

13

انبیاء پر ایمان کے فیوض و برکات

::

14

انبیاء کی غیر مشروط اطاعت اصل ایمان ہے

::

15

سعادت ایمان سے محرومی کے اسباب تقلید اور غرور علم

::

16

دین وہی ہے جو حضرت محمدپر نازل ہوا

::

20

آداب استفتاء

::

21

قطعی نصوص کے بالمقابل تقلید آباء شرک اور کفر کا راستہ ہے

::

21

ہدایت ، رحمت اور نصرت ، انعامات ربانی ہیں اور اطاعت رسول کرنے والوں کے لیے خاص ہیں

::

21

اہلحدیث ہی طائفہ منصورہ ہیں

::

24

شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے تجدیدی کارنامے

::

26

اہلحدیث کے مخالفین کے دو گروہ

::

28

مقلدین کی خوش فہمی اور خود فریبی

::

29

امام ابو حنیفہ کی فقہی مجلس کا شوشہ

::

29

قرآن و سنت میں تعارض نہ ممکن ہے

::

33

حنیفہ کے دعوی عمل بالقرآن کی حقیقت

::

41

حدیث رسول کے ساتھ حنفیہ کا حسن سلوک

::

45

اہلحدیث اور احناف کے درمیان اصل احناف

::

48

تقلید کی وکالت میں مجتہدانہ کاوشیں

::

50

فاتحہ خلف الامام کے متعلق حنفیہ کے مؤقف کا (واذاقری القرآن )آیت سے کوئی تعلق نہیں

::

53

مولانا ظفر احمد تھانوی کا فرمان کہ رفع الیدین خشوع کے منافی ہے

::

54

حنفی خشوع کی مثالیں

::

55

آمین بالجہر - مولانا عبدالحی لکھنوی کا چشم کشا اشارہ

::

59

حنفی مذہب کی تابید میں علامہ انور کاشمیری کی ’’ خدمات ,,

::

62

تقلید کے دعیوں کا دام تزویر

::

65

فقہ حنفی کے چند مسائل جن میں احادیث صحیحہ کے بالمقابل صرف رائے پر عمل کیا گیا ہے

::

66

حنفی قواعد حدیث کے مضمرات

::

69

صحیحین کی احادیث کی صحت پر امت کااجماع ہے اور کی پیروی تقلید نہیں

::

70

مقلدین سے حافظ ابن قیم کے لا جواب سوالات

::

71

خبر پراعتماد اور میں فرق

::

72

فقہی روایات میں علت و معلول کا احتمال احادیث کی نسبت کہیں زیادہ ہے

::

75

وکالت تقلید کی اور دعوت اجتہاد کی

::

80

حدیث ، مراسیل ، آثار صحابہ پر احناف کے عمل کی مثالیں

::

80

تقلیدکے بارے میں گفتگو(مولانا ظفراحمدتھانوی)

::

88

اہل حدیث قرآن پرعمل نہیں کرتے

::

88

احناف کا اصول

::

89

فاتحہ خلف الامام

::

89

رفع الیدین کامسئلہ

::

90

تقلیدکا انکار کرنے والے بھی تقلیدسے نہیں رہ سکتے

::

92

احناف سے بڑھ کر حدیث پر کوئی عمل نہیں کرتا

::

93

احباب دیوبند کی كرم فرمائیاں(علامہ احسان الہی ظہیر)

::

95

موجودہ صورت حال میں اہل توحید کا فریضہ اور اہل علم کی ذمہ داریاں

::

96

اہل حدیث کی رواداری اور احناف کی لامساسیاں

::

96

مذکورہ مضمون کی البلاغ کےمجموعی مزاج سے عدم مناسبت

::

101

تقلید کے بارے میں ایک گفتگو

::

101

فاتحہ خلف الامام کا مسئلہ

::

103

قرآن پر کون عمل نہیں کرتا

::

105

کیا بلند آواز سے آمین کہنا قرآن کے منافی ہے ؟

::

109

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51704
  • اس ہفتے کے قارئین 294587
  • اس ماہ کے قارئین 1040751
  • کل قارئین105911872
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست