#4544

مصنف : محمد علی جانباز

مشاہدات : 9355

احکام وتر

  • صفحات: 59
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1180 (PKR)
(پیر 05 جون 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

وتر کےمعنیٰ طاق کےہیں۔ احادیث نبویہ کی روشنی میں امت مسلمہ اس بات پر متفق ہے کہ ہمیں نمازِ وتر کی خاص پابندی کرنی چاہیے؛ کیونکہ نبی اکرم ﷺ سفروحضر میں ہمیشہ نمازِ وتر کا اہتمام فرماتے تھے، نیز نبیِ اکرم ﷺ نے نماز ِوتر پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے حتی کہ فرمایا کہ اگر کوئی شخص وقت پر وتر نہ پڑھ سکے تو وہ بعد میں اس کی قضا کرے۔ آپ ﷺ نے امت مسلمہ کو وتر کی ادائیگی کاحکم متعدد مرتبہ دیا ہے۔ نمازِ وتر کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سے صبح ہونے تک رہتا ہے۔رات کے آخری حصہ میں نمازِ تہجد پڑھ کر نماز ِوتر کی ادائیگی افضل ہے، نبی اکرم ﷺکا مستقل معمول بھی یہی تھا۔ البتہ وہ حضرات جورات کے آخری حصہ میں نمازِ تہجد اور نمازِ وتر کا اہتمام نہیں کرسکتے ہیں تو وہ سونے سے قبل ہی وتر ادا کرلیں ۔آپ کی قولی و فعلی احادیث سے ایک، تین، پانچ ،سات اور نو رکعات کےساتھ نماز وتر کی ادائیگی ثابت ہے۔کتب احادیث وفقہ میں نماز کے ضمن میں صلاۃوتر کےاحکام ومسائل موجود ہیں ۔ نماز کے موضوع پر الگ سے لکھی گئی کتب میں بھی نماز وتر کے احکام موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’احکام وتر ‘‘شارح سنن ابن ماجہ شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز ﷫کی تصنیف ہے۔مولانا کی یہ آخری تصنیف ہے اس کتاب کو لکھنے کا کام جاری تھا کہ اسی دوران مولانا بیمار ہوگئے اور کتاب کی تکمیل نہ کرسکے بالآخر تین سےچار مہینے بیمار رہنے کے بعد 13 دسمبرر 2008ء کومولانااپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔بعد ازاں ان کے معاون خصوصی محمد اشتیاق شاہد صاحب (مدرس جامعہ رحمانیہ ،سیالکوٹ ) نےاس کتاب کومکمل کیا شرح طلب امور کی وضاحت کی مکمل کتاب کی تخریج کی اور اس کتاب میں کچھ اضافہ جات بھی کیے ۔یہ اپنےموضوع میں ایک تحقیقی اور علمی کاوش ہے جس میں تماز وتر کے متعلق جملہ احکام ومسائل کو علمی انداز میں جمع کردیاگیاہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

ترجمۃ المؤلف

 

5

مقدمہ

 

10

احکام وتر

 

12

وتر کے مسائل میں اختلاف

 

13

وتر کے واجب یا سنت ہونے کی بحث

 

14

جمہور علماء کے دلائل

 

15

ایک دیہاتی  کا واقعہ

 

16

احناف کے دلائل

 

19

وتر کا وقت

 

24

تعداد رکعات وتر

 

27

ایک وتر کے دلائل

 

29

صحابہ ؓ کا عمل

 

31

تابعین  کا عمل

 

31

ائمہ دین

 

32

وتر کی سات اور نو رکعتیں

 

34

اختلاف ائمہ

 

35

رات کی نماز دو رکعت ہے

 

37

وتر میں قراءت

 

39

ایک رات میں دو  وتر نہیں ہیں

 

43

اختلاف ائمہ

 

46

وتر کے بعد دعا

 

49

قنوت نازلہ

 

51

پانچوں نمازوں میں قنوت

 

52

صبح کی نماز میں قنوت

 

54

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72871
  • اس ہفتے کے قارئین 519232
  • اس ماہ کے قارئین 519232
  • کل قارئین112126560
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست