#1766

مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

مشاہدات : 11739

احکام الحج والعمرۃ والزیارۃ

  • صفحات: 146
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3650 (PKR)
(جمعرات 17 جولائی 2014ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد

اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے  بیت اللہ کا حج ہے ۔بیت  اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی  ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے  ہر  صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں  ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی  فرض ہے  ۔ا ور  اس  کے انکار ی  کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام  سےخارج ہے۔ اگر اللہ  تعالی توفیق دے  تو ہر پانچ  سال بعد  حج  یا  عمر ہ کی  صورت  میں  اللہ تعالی ٰ کے  گھر حاضر ی کا اہتمام  کرنا چاہیے ۔  اجر وثواب کے لحاظ  سے یہ رکن  بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ  میں  اس کی  فضیلت  اور  احکام ومسائل  کے متعلق  ابو اب  قائم کیے گئے ہیں  اور  تفصیلی  مباحث موجود ہیں  ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ  نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔مگر یہ  اجر وثواب  تبھی ہےجب  حج او رعمر ہ  سنت نبوی کے مطابق اوراخلاص نیت سے کیا جائے ۔اور منہیات سےپرہیز کیا جائے  ورنہ  حج وعمرہ کےاجروثواب سےمحروم رہے گا۔حج کے احکام  ومسائل کے بارے  میں  اردو و عربی  زبان میں  چھوٹی بڑی بیسیوں کتب بازار میں  دستیاب ہیں اور ہر ایک کا اپنا ہی رنگ ڈھنگ ہے۔انہی کتب میں سے زیر تبصرہ کتاب  سعودی عرب  سابق مفتی اعظم  فضیلۃ الشیخ  جناب عبدالعزیز  بن عبداللہ  بن باز ﷫ کی  ہے ۔اصل کتاب عربی میں التحقيق  والايضاح لكثير من مسائل الحج والعمرة والزيارة على ضوء الكتاب والسنة  کے نام  سے  ہے جس کے  اردو ترجمہ وتفہیم  کی سعادت ہند کے نامور عالمِ دین جناب  مولانا مختار ندوی  نے حاصل کی ۔سعودی عرب ، برصغیر پاک وہند میں اس کے متعدد ایڈیش شائع ہوچکے ہیں  اور لاکھوں مسلمانوں  نے اس سے  استفادہ کیا اورحج وعمرہ  کو مسنون طریقہ سے  ادا کرنے  کی سعادت حاصل کی ۔موجود ہ ایڈیشن ادارۃ العلوم الاثریہ ،فیصل آبادکا شائع شدہ  ہے ۔یہ ایڈیشن سابقہ ایڈیشنوں سے اس  اعتبار سے ممتاز ہے کہ  اس میں اردو ترجمہ کاازسر نو اصل  عربی کتاب سے تقابل کیاگیا ہے،بعض مقامات پر جو ترجمہ رہ گیا تھا اس کو مکمل کیا گیا ہے ،عبارت میں جہاں کہیں ابہام تھا آسان الفاظ میں اس کی وضاحت کردی گئ  ہے ، اصل کتاب جو حوالہ جات تھے ان کی تخریج اور جوحوالہ جات نہیں تھے ان کی نشاندہی  کردی گئی  ہے۔اس کتاب کی  طباعت  میں جن  حضرات نے حصہ لیا اللہ تعالی ان کی  خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے اہل اسلام کے نفع بخش بنائے (آمین) ( م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

10

خطبۃ الکتاب

 

14

حج وعمرہ کی فرضیت کے دلائل

 

17

حج کے لیے جلدی کرنا

 

18

حج اور عمرہ زندگی میں ایک بار فرض ہے

 

20

حج کے لیے حلال کمائی

 

22

حج کا قصد رضائے الٰہی ہو

 

23

میقات پر پہنچ کر حاجی کریا کرے

 

27

حائضہ اور نفاس والی عورت کا حکم

 

28

داڑھی منڈانا حرام ہے

 

29

عورت جس لباس میں چاہے احرام باندھ سکتی ہے

 

30

میقات کا بیان

 

33

حاجی کے لیے میقات سے بلا احرام گزرنا حرام ہے

 

34

حج مکمل کرنے کے بعد کثرت سے عمرہ کرنا مسنون نہیں

 

38

عذر کے خوف سے مشروط احرام باندھنا

 

43

بچے کا حج

 

44

احرام کی ممنوع اور مباح چیزوں کا بیان

 

47

مسجد حرام میں داخلہ اور طواف کا بیان

 

56

سعی اور اس کے آداب کا بیان

 

62

عرفات میں وقوف اور اس کے آداب کا بیان

 

69

قرآن وحدیث کی منتخب دعائیں

 

71

مزدلفہ میں رات گزارنے کا بیان

 

87

قربانی کے ایام کا بیان

 

91

کنکریاں مارنے کے آداب کا بیان

 

98

کنکریاں مارنا جائز ہے

 

103

حجاج پر امر بالمعروف واجب ہے

 

106

حاجی کے لیے گناہوں سے اجتناب ضروری ہے

 

108

مکہ مکرمہ سے واپسی

 

116

مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کا بیان

 

118

قبر نبوی ﷺ کی زیارت واجب نہیں

 

133

مسجد قبا اور بقیع کی زیارت مستحب ہے

 

137

ملحوظات

 

141

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52217
  • اس ہفتے کے قارئین 412291
  • اس ماہ کے قارئین 1035999
  • کل قارئین112643327
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست