#4918

مصنف : عبد المحسن العباد

مشاہدات : 2802

اہل سنت کے نزدیک اہل بیتؓ کا مقام و مرتبہ

  • صفحات: 98
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1960 (PKR)
(جمعہ 18 نومبر 2016ء) ناشر : دار السلام، لاہور

نبی کریم ﷺ کے اہل بیت کے بارے میں سے صحیح بات یہ ہے کہ اس سےمراد رسول اللہ ﷺکے وہ رشتے دار ہیں جن پر صدقہ حرام ہے۔ان میں آپ کی  ازواج مطہرات اور اولاد اور عبد المطلب کی نسل میں سے ہر مسلمان مرد وعورت جنہیں بنو ہاشم کہا جاتا ہے،شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿ اِنَّمَا يُرِيْدُ اللّٰهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيْرًا﴾ (الاحزاب: 33)(اے(پیغمبر کے) اہلِ بیت اللہ چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی(کا میل کچیل) دور کر دے اور تمہیں بالکل پاک صاف کر دے)۔ زیر تبصرہ کتاب " اہل سنت کے نزدیک اہل بیت کا مقام ومرتبہ " سعودی عرب کے معروف عالم دین محترم عبد المحسن بن حمد العباد البدر صاحب  کے اس لیکچر پر مشتمل ہے جو انہوں نے چند سال قبل جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں دیا تھا۔اس لیکچر کا اردو ترجمہ شیخ الحدیث حافظ محمد امین صاحب نے کیا ہے۔یہ لیکچر دس ضمنی عنوانات پر مشتمل تھا۔اس لیکچر میں مولف موصوف نے اہل سنت کے ہاں اہل بیت کے مقام ومرتبہ کو بیان فرمایا تھا جس کی اہمیت کے پیش نظر اسے کتابی شکل میں شائع کر دیا گیا ہے۔اہل بیت کون ہیں؟ اہل سنت والجماعت کا اہل بیت کے متعلق کیا عقیدہ ہے؟ قرآن وسنت میں اہل بیت کے بارے میں کیا فضائل وارد ہوئے ہیں؟ صحابہ کے نزدیک آل بیت کا کیا مقام ومرتبہ تھا ؟وغیرہ جیسے موضوعات کے بارے میں تفصیلى معلومات اس کتاب میں جمع کر دی گئی ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

7

مقدمہ

 

11

اہل بیت سے مراد کون ہیں ؟

 

13

اہل بیت کے بارے میں اہل سنت و الجماعت کا اجمالی عقیدہ

 

20

قرآن مجید میں اہل بیت کے فضائل

 

24

سنت مطہرہ میں اہل بیت کے فضائل

 

28

صحابہ و تابعین کے نزدیک اہل بیت کا مقام و مرتبہ

 

36

اہل بیت صحابہ کے بارے میں اہل علم کی ثنا خوانی

 

49

اہل بیت صحابیات کے بارے میں اہل علم کی مدح سرائی

 

67

اہل بیت کے بارے میں اہل سنت اور دیگر فرقوں کے عقیدے میں تقابل

 

87

اہل بیت کی طرف جھوٹی نسبت جوڑنا حرام ہے

 

92

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2200
  • اس ہفتے کے قارئین 4400
  • اس ماہ کے قارئین 66139
  • کل قارئین51164323

موضوعاتی فہرست