#1848

مصنف : علامہ شکیب ارسلان

مشاہدات : 17293

اسباب زوال امت

  • صفحات: 90
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2700 (PKR)
(اتوار 03 اگست 2014ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

تاریخی حقائق اس بات کے گواہ ہیں  کہ جب قرون اولیٰ کے مسلمانوں  نے اسلامی اصولوں  کو اپنا شعاربنا کر عملی میدان میں  قدم رکھا تو دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو زیر نگین کرلیا۔مسلمان دانشوروں ، سکالروں  اور سائنسدانوں  نے علم و حکمت کے خزانوں  کو صرف اپنی قوم تک محدود نہیں  رکھابلکہ دنیا کی پسماندہ قوموں  کو بھی استفادہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا۔ چنانچہ اس وقت کی پسماندہ قوموں  نے جن میں  یورپ قابل ذکر ہے مسلمان سکالروں  سے سائنس اورفلسفہ کے علوم بدرس حاصل کئے۔یورپ کے سائنسدانوں  نے اسلامی دانش گاہوں  سے باقاعدہ تعلیم حاصل کرلی اور یورپ کو نئے علوم سے روشناس کیا۔حیرت کی بات ہے کہ وہی مسلم ملت جس نے دنیا کو ترقی اور عروج کا سبق پڑھایا آج انحطاط کا شکار ہے۔ جس قوم نے علم و حکمت کے دریا بہا دیئے آج ایک ایک قطرے کے لئے دوسرے اقوام کی محتاج ہے۔ وہی قوم جو دنیا کی عظیم طاقت بن کر ابھری تھی آج ظالم اور سفاک طاقتوں  کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔ یہ اتنا بڑا تاریخی سانحہ ہے جس کے مضمرات کاجاننا امت مسلمہ کے لئے نہایت ضروری ہے۔زیر تبصرہ کتاب(اسباب زوال امت) شام کے معروف سیاح،تجزیہ کار اور حالات پر نظر رکھنے والے امیر البیان علامہ امیر شکیب ارسلان ﷫کی کاوش ہے،جس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر احسان بک سامی حقی﷫ نے کیا ہے۔مولف ﷫نے اس میں امت مسلمہ کے زوال کے اسباب بیان کئے ہیں،جو انہوں نے مختلف ممالک کی سیاحت کے دوران ملاحظہ فرمائے۔اس کتاب کو لکھنے کا ان کا مقصد غفلت کی نیند سوئی ہوئی امت مسلمہ کو جگانا اور بیدار کرنا ہے ،اور اسے اس کی ذمہ داریوں کا احساس دلانا ہے۔اللہ تعالی مولف کے اس جذبے کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کی اصلاح فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

جانی اور مالی جہاد سے پہلو تہی

7

مسلمانوں کے گزشتہ عروج کا بنیادی سبب

9

فلسطین کی دردناک مثال

17

جنگ طرابلس کی مثال

20

جہاد ریف کی مثال

25

اپنے دین اور قوم سے غداری اور دشمنوں سے وفاداری

26

مسلمانوں کے دشمن، مسلمان

33

مسلمانوں پر تعصب کا الزام اور اس کی حقیقت

40

زوال امت کے چار اہم اسباب

42

دردناک بزدلی اور مایوسی

44

دولت اور زندگی صرف کرو

49

الحاد پروری اور قدامت پسندی

53

اقوام یورپ کی زندگی اور آزادی کا راز

53

عمل و محنت کے متعلق قرآن حکیم کی تعلیم

63

اسلامی تہذیب اور مذہب سے بدگمانی

74

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20619
  • اس ہفتے کے قارئین 118206
  • اس ماہ کے قارئین 1126187
  • کل قارئین107792949
  • کل کتب8812

موضوعاتی فہرست