#2775

مصنف : محمد تقی عثمانی

مشاہدات : 10254

دولت قرآن کی قدر و عظمت

  • صفحات: 35
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1400 (PKR)
(پیر 23 نومبر 2015ء) ناشر : میمن اسلامک پبلشرز، لاہور

قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔قرآن واحادیث میں قرآن اور حاملین قرآن کے   بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے ارشاد فرمایا:«خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» صحیح بخاری:5027) اور ایک حدیث مبارکہ میں قوموں کی ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کےساتھ مشروط کیا ہے۔ ارشاد نبو ی ہے :«إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»صحیح مسلم :817)تاریخ گواہ کہ جب تک مسلمانوں نے قرآن وحدیث کو مقدم رکھااور اس پر عمل پیرا رہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو غالب رکھا اور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا   تو مسلمان تنزلی کاشکار ہوگئے۔شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی اسی کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا:

وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہوکر

تم خوار ہوئے تارک قرآن ہوکر

زیر تبصرہ کتابچہ’’ دولتِ قرآن کی قدرو عظمت‘‘مولانا تقی عثمانی صاحب کے ایک خطاب کی کتابی صورت جو انہوں نے مارچ 1998ء میں اختتام قرآن کی تقریب میں ارشاد فرمایا۔اس میں انہو ں نے دولت ِ قرآن کی عظمت اور حاملین قرآن کی فضیلت کو بیان کیا۔ استفادۂ عام کےلیے اسے حسن طباعت سے آراستہ کیا گیا ۔اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کریم کی عظمت وفضیلت کو سمجھنے اوراس پر عمل پیرا ہونےکی توفیق دے۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

نعمت و دولت قرآن کی قدر

6

قرآن کریم اور صحابہ کرامؓ

7

قرآن کریم کی تلاوت کا اجر

10

قرآن کریم سے غفلت کا باعث

10

درحقیقت مفلس کون؟

12

حقوق العباد کی اہمیت

14

مسلمان کون ہے؟

16

تعلیم نبوی ﷺ

18

مسلمان عزت و عظمت

19

دین اسلام کی حقیقت

21

عبرت آموز واقعہ

22

جنت کی راحت اور جہنم کی شدت

25

ہماری زبوں حالی

26

ایک مسئلہ پر دنیا کے تمام انسان متفق ہیں

27

ایک سبق آموز واقعہ

27

ابدی زندگی کی فکر

30

قرآن کریم کی قدر کا طریقہ

31

مسلمانوں کا فرض

32

بچپن کی تعلیم

33

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29875
  • اس ہفتے کے قارئین 272758
  • اس ماہ کے قارئین 1018922
  • کل قارئین105890043
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست