#248

مصنف : پروفیسر ساجد میر

مشاہدات : 19220

عیسائیت تجزیہ و مطالعہ

  • صفحات: 495
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9900 (PKR)
(منگل 09 فروری 2010ء) ناشر : دار السلام، لاہور

عیسائیت ،تجزیہ ومطالعہ اپنے موضوع پر ایک بہترین کتاب ہے جس میں عیسائیت کی تعلیمات کو بڑی تفصیل کے ساتھ پیش کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے ساتھ موازنہ پیش کر کے عیسائیت کو دین اسلام کی دعوت دی گئی ہے اور کتاب کا ہر صفحہ دلائل کا انبار لگائے عیسائی دنیا کو راہ ہدایت کی طرف پکار رہاہے-مصنف نے اپنی کتاب میں عیسائیت کے سارے چنیدہ مسائل کو زیر بحث لاکر ان کی حقیقت کو واضح کیا ہے-جیساکہ عقیدہ ابنیت،عقیدہ تثلیث، عقیدہ کفارہ اور اس کے ساتھ ساتھ عیسی ؑ کی پیش کردہ تعلیمات کی روشنی میں مذہب عیسائیت کی اصلاح کی کو شش کی گئی ہے اور یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ کوئی بھی انصاف پسند عیسائی اس کے مطالعے کے بعد اپنی اصلاح کیے بغیر نہیں رک سکتا-اسی طرح سے عیسائیت کو تقویت کس طرح دی گئی اور جدید عیسائیت کا بانی کون ہے ؟اور اسی طرح سے دنیا میں رائج مختلف اناجیل وغیرہ کی تاریخ اور تحقیقی حیثیت کیا ہے؟ایسے موضوعات پر مدلل اور مصلحانہ انداز سے روشنی ڈالی گئی ہے-مکتبہ دارالسلام نے اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اسے عربی،اردو اور انگریزی زبانوں میں شائع کیا ہے اور دنیا میں پائی جانے والی دیگر زبانوں میں بھی اس کتاب کو شائع کرنے کی امید ہے-

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

7

باب 1:عیسائیت کے عقائد ونظریات

 

22

باب2:حضرت عیسی ؑ اور عیسائیت

 

38

باب 3:عیسائیت کا اصل بانی

 

58

باب 4:مروجہ عیسائیت کی تدریجی تکوین

 

91

باب 5:مسیح علیہ السلام---خدا یا رسول؟

 

131

باب 6:راہ نجات---کفارہ یا عمل اور توبہ

 

174

باب 7:بائبل کی ترتیب ووتدوین

 

224

باب 8:بائبل کے تناقضات وتحریفات

 

291

باب 9:کتاب مقدس کی تعلیمات

 

374

باب 10:بائبل کی اخلاقی تعلیم کے اثرات

 

435

خاتمۃ الکلام

 

492

 

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2199
  • اس ہفتے کے قارئین 4399
  • اس ماہ کے قارئین 66138
  • کل قارئین51164179

موضوعاتی فہرست