فضائل اہلحدیث ( جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 114
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2850 (PKR)
(جمعہ 09 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا

مسلک اہل حدیث کوئی نئی جماعت یا فرقہ نہیں ہے۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔یہ نام دو لفظوں سے مرکب ہے۔پہلا لفظ"اہل"ہے۔جس کے معنی ہیں والے صاحب دوسرا لفظ"حدیث" ہے۔حدیث نام ہے کلام اللہ اور کلام رسولﷺ کا۔قرآن کو بھی حدیث فرمایا گیا ہے۔اور آپﷺ کے اقوال اور افعال کے مجموعہ کا نام بھی حدیث ہے۔پس اہل حدیث کے معنی ہوئے۔”قرآن و حدیث والے” جماعت اہل حدیث نے جس طریق پر حدیث کو اپنا پروگرام بنایا ہے اور کسی نے نہیں بنایا۔اسی لیے اسی جماعت کا حق ہے۔کہ وہ اپنے آپ کو اہل حدیث کہے۔مسلک اہلحدیث کی بنیاد انہی دو چيزوں پر ہے اور یہی جماعت حق ہے۔ اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے، بلکہ اہل حدیث ایک جماعت اور تحریک کا نام ہے۔ اور وہ تحریک ہے زندگی کے ہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا اور دوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا، یا یوں کہ لیجئے کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب وسنت کی دعوت اور اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔اور اصلی اہل سنت یہی ہیں۔اہل حدیث  ایک تحریک ہے، ایک فکر ہے، جو دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے اور لوگوں کو سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے کہ قرآن وسنت ہی شریعت کے اصلی مصادر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " فضائل اھلحدیث "امام احمد بن علی المعروف علامہ خطیب البغدادی ﷫کی عربی تصنیف"شرف اصحاب الحدیث" کا اردو ترجمہ ہے ۔اردو ترجمہ محترم مولانا عبد اللہ سلیم صاحب نے کیا ہے۔جبکہ تحقیق وتخریج محترم مولانا غلام مصطفی ظہیر امن پوری صاحب نے کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

فہرست مضامین

 

 

تعارف

 

7

حدیث

 

7

تدوین حدیث

 

7

فرعی  اختلاف کااثر

 

8

عباسی انقلاب کااثر

 

9

ایک مغالطے کاازالہ

 

10

حالات مصنف

 

16

دیباچہ ازمصنف

 

21

پہلاباب

 

 

رسول اللہ ﷺ کااپنی حدیثیں حفظ کرنے اورانہیں دوسرں تک پہنچانے کاحکم

 

28

رسول اللہ ﷺ کافرمان میری حدیث پہنچاؤاورمجھ پرجھوٹ نہ بولو

 

28

رسول اللہ ﷺ کااس شخص کے لیے دعاکرناجوحدیثیں پڑھے پڑھائے

 

29

رسول اللہ ﷺ  کافرمان کہ جوشخص میری امت میں سے چالیس حدیثیں حفظ کرے

 

30

رسول اللہ ﷺ کااہلحدیث کی عزت کرنے کاحکم

 

30

اسلام پرغربت کادورآنے کی خبراورغرباء کوخوشخبری

 

31

امت کے سترفرقےہونے کی خبر

 

32

اہلحدیث کےعادل ہونے کی پشین گوئی

 

33

رسول اللہ ﷺ کے خلفاء اہل حدیث ہیں

 

34

اہلحدیث کے امانت دارہونے کی پیش گوئی

 

35

اہلحدیث کو رسول اللہ ﷺ کےقرب بوجہ کثرت درود

 

37

اہل حدیث طلباء کوبشارت نبوی ﷺ

 

38

اسنادکی فضیلت

 

39

اہلحدیث رسول اللہ ﷺ کے امانت بردارہیں

 

41

اہلحدیث دین کےحامی اوردفاع کرنے والے ہیں

 

42

اہلحدیث رسول اللہ ﷺ کے وارث ہیں

 

43

اہلحدیث امت میں سے بہترین لوگ ہیں

 

43

اہلحدیث ابدال اوراولیاء اللہ ہیں

 

45

اہلحدیث نہ ہوتے تواسلام مٹ جاتا

 

45

دوسراباب

 

47

اہلحدیث حق پرہیں

 

47

اہلحدیث نجات کےحقدارہیں

 

47

طلب حدیث کی فضیلت

 

50

حدیث دین ودنیاکانفع ہے

 

50

خلفاء کااہلحدیث کی سرپرستی کرنا

 

50

اپنے بچوں کوحدیث کی تعلیم دلانا

 

52

مرتے دم تک احادیث لکھنے میں مشغول رہنا

 

52

اہل حدیث قوی دلائل والی جماعت ہے

 

53

اہلحدیث سےمحبت رکھنےوالا اہل سنت ہے

 

54

اہلحدیث کی مدح اوراہل رائے کی مذمت

 

55

حدیث واہل حدیث کے فضائل

 

58

حدیث کاطلب کرناسب عبادتوں سے افضل ہے

 

58

حدیث کالکھناپڑھنانفل نمازاورروزوں سےافضل ہے

 

60

حدیث سے شفاحاصل کرنا

 

61

سیدناعمر ؓنے روایت سے کیوں روکااوراس کاصحیح مطلب

 

61

صحابہ وتابعین کے فرامین برائے اشاعت حدیث

 

65

شاہان اسلام کی روایت حدیث کی تمناکرنا

 

67

اہلحدیث کی مجلسوں کےسرورکابیان

 

69

تیسراباب

 

72

اہلحدیث کی فضیلت میں بزرگان دین کے خواب

 

72

بعض روایات کابیان جن سےکچھ لوگ مغالطے میں پڑجاتے ہیں اوران کاصحیح مطلب

 

75

سیدنامغیرہ ؓکےقول کاصحیح مطلب

 

80

امام مالک ؒ کےقول کاصحیح مطلب

 

83

امام اعمش کےقول کاصحیح مطلب

 

84

امام ابوبکرعیاش کےقول کاصحیح مطلب

 

87

امام ابوبکرعیاش کااہلحدیث کےفضائل بیان کرنا

 

89

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20477
  • اس ہفتے کے قارئین 318839
  • اس ماہ کے قارئین 718316
  • کل قارئین105589437
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست