#5267

مصنف : پروفیسر عبد الخالق سہریانی بلوچ

مشاہدات : 6517

فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے رجحانات تاریخ اسباب اور ان کا حل

  • صفحات: 180
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4500 (PKR)
(جمعہ 13 اپریل 2018ء) ناشر : ایوان علم و ادب لاہور

انتہا پسندی اورفرقہ واریت نے اُمت کوبہت نقصان پہنچایاہے۔مخلص لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتہاءپسندی اورفرقہ واریت کو روکنے کے لیےکردار اداکریں کیونکہ ا نتہا پسندی اورفرقہ واریت کا ہم انکار نہیں کرسکتے، البتہ اس کا سامنا اور اس کا حل نکالنے کی ہمیں تدبیر کرنا چاہیے۔ہمیں معاشرے میں دلیل اور اعلیٰ نظریات کےساتھ کام کرنا چاہیے۔امن و سلامتی کی بنیاد پر دعوتِ دین دینے کی اشد ضرورت ہے۔دہشت گرد کے متعلق آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ جہنم کے دروازے پرہوں گے۔امام ابن قیم نے فرمایا:’’اسلام عدل ،سچائی اورامن پسندی کادین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محدثین کرام نے اسلام کو امن وسلامتی کے ساتھ لوگوں تک پہنچایا ہے۔انتہا پسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ قرآن وسنت کی طرف رجوع کرنے اور منہجِ سلف کو اختیار کرنے ہی سے ممکن ہے۔‘‘دور جدید میں میڈیااسلام کی شکل بگاڑ نے میں خاصا پیش پیش ہے۔ اسلام اور اہل اسلام کا مذاق اُڑانا اور معاشرے کو ان سے متنفر کرنا روزمرہ کا معمول بن چکاہے۔ لہٰذاہمیں سوشل میڈیا اوردیگر ذرائع ابلاغ کے اداروں کی طرف بھی توجہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے رجحانات‘‘ پروفیسر عبد الخالق سہریانی بلوچ کی تصنیف ہے ۔ جس میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے رجحانات کو تاریخی اعتبار سے بیان کرتے ہوئے اسباب اور ان کا حل مدون کیا ہے نیز اس کتاب میں دین اسلام کی اہمیت اور گمراہ کن فرقوں کی نشاندہی کرتے فرقہ ناجیہ کی وضاحت فرمائی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مصنف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(رفیق الرحمن)

عناوین

صفحہ نمبر

مولف کاذاتی تعارف

6

پیش لفظ

7

مقدمہ

9

کلمہ جامعہ

16

ایک ہی امت،ایک ہی دین

20

دین صرف اسلام ہی ہے

26

دین اسلام آسان ہے

31

مسلمان کی سادہ اورآسان تعریف/تشریح

36

اصول دین تزرشریعت کافرق اوراس کی حکمت

40

مسلم امہ کےاولین دورکےاختلافات پرایک طائرانہ نظر

44

خلفائےراشدین کےدورکےانکشافات

47

اختلاف اورآداب اختلاف

51

صحابہ کرامؓ تابعین اورتبع تابعین کےدورخیرالقرون اورائمہ مجتہدین کےاختلافات کی نوعیت

59

ائمہ کرام کےاختلافات دین میں تنگی کوروکنےاورسہولت ووسعت پیداکرنےکاسبب ہیں

61

متاخرین علماءمیں اختلافات کی شدت اوراس کی نوعیت

63

اختلاف رائےباعث عداوت نہیں ہوناچاہیے

64

اختلاف آراءایک فطری حقیقت ہےاسےبرداشت کرنے کی ضرورت ہے

68

قومی،لسانی،نسلی، اورسیاسی فرقہ واریت

76

گمراہ فرقےکس طرح جنم لیتےہیں؟

88

اہل فتنہ،تفرقہ واختلافات کی بنیاد

90

فرقہ واریت کےتعصب اورعنادکےاندرونی وبیرونی عوامل

94

امت میں تفرقہ ڈالنےکےلیےگمراہ لوگوں کاطریقہ واردات

97

فتنہ تکفیر

101

فرقہ واریت کےنقصانات کاجائزہ

106

فرقہ واریت دعوت دین اوراشاعت اسلام میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے

110

مسلمانوں کوکسی شرکیہ عقیدہ عمل کی وجہ سےمشرک حقیقی قراردینا

115

اسلام اورانتہاپسندی

117

اچھےمقاصدکےلیےجماعت سازی کی اجازت

121

مولاناروم کی نصیحت

125

اتحاداللہ تعالیٰ کی جانب سےایک نعمت ہےاسےضایع کرنےکےبارےمیں حضورﷺ کاانتباہ

127

فرقہ واریت کوہوادینےکےلیےمستشرقین کےفتنے

134

انگریزوں کی آمدکےبعدبرصغیرمیں فرقہ واریت کےرجحانات کافرغ

136

اختلافات اورفرقہ واریت سےبچنےکےلیے اہم تجاویز

138

فقہی اختلافات رفع کرنےکامستقل حل اسلامی ریاست کاقیام

142

اسلام مسلمان اورموجودہ عالمی حالات

143

امت کاآئندہ لائحہ عمل

148

علمائےدین کےلیے لمحہ فکریہ

153

خون جگرسےلکھی ہوئی اختتامی معروضات

158

فرقہ واریت کےخلاف مقتدرعلمائےکرام کےآراءونصائح مسلمانوں کوامت بننےکی دعوت

162

کتب جن سےاستفادہ کیاگیا

178

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4337
  • اس ہفتے کے قارئین 159499
  • اس ماہ کے قارئین 594984
  • کل قارئین107261746
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست