غیر محسوس شرک(2397#)

ام عبد منیب
مشربہ علم وحکمت لاہور
179
4475 (PKR)
3.5 MB

اللہ  تعالی ٰ نے بار بار انسان کو  اپنے کلام مجید میں مختلف انداز سے یہ یاد دلایا ہے کہ اس  کے علاوہ کوئی دوسراالٰہ  اس کائنات میں نہیں   ۔ اس نے اپنے   اسماء وصفات اوراپنی ذات میں کسی کو شریک ٹھہرانا ایک ایسا جرم قرار دیا   ہے جو کسی  طور پر بھی قابل معافی نہیں ۔اور شرک ایسا سنگین جرم ہے کہ جس کا ارتکاب اگر  انبیاء بھی کریں  توان کے  تمام اعمال ضائع ہو جائیں۔شرک کی  موجود گی میں چونکہ تمام اعمال ضائع ہوجاتے  ہیں  اس لیے  اس  سے  محتاط رہنے اور بچنے  کے لیے  اس کی ہر کیفیت اور  ہر نوعیت  کو انتہائی باریک بینی سے سمجھنا ضروری  ہے ۔زیر نظر کتاب  ’’غیر محسو س ‘‘ معروف  مبلغہ ،مصلحہ،مصنفہ اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کی  تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں    نےسادہ عام انداز میں  شرک کی تعریف ،اقسام اور اس کی تباہ کاریوں کی طرف توجہ  دلاتے  ہوئے  بالخصوص ان امورکی نشاندہی کی ہے  کہ  جن کے کرنے سے انسا ن  شرک کا مرتکب ہوجاتا ہے لیکن اسےاس   کا  احسا س نہیں ہوتا ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام  تدریسی  وتصنیفی خدمات کو  قبول فرمائے اور اس کتاب کو  لوگوں کےلیے  شرک  سے نجات کا ذریعہ  بنائے (آمین)محترمہ ام عبد منیب صاحبہ  محمد مسعود عبدہ  کی  اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل  جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری  علوم کی تدریس کرتے رہے اور  99۔جے  ماڈل ٹاؤن میں  بمع فیملی  مقیم رہے  ۔موصوف کے صاحبزادے  محترم عبد منیب صاحب نے  اپنے  طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘  کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو  قبول فرمائے۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

شرک بد ترین گناہ

 

9

شرک اصغر

 

14

شرک خفی

 

16

شرک سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

 

17

مشکوک چیزوں کو ترک کر دینا

 

19

اہل شرک و کفر کی مشابہت سے اجتناب

 

20

شرک خفی کا مرتکب کیسا ہے

 

26

گفتگو اور الفاظ میں شرک

 

28

اللہ اور اس کی مخلوق کو ایک ہی ضمیر میں جمع کر دینا

 

33

لفظ بندہ کا استعمال

 

41

اگر میں یوں کر لیتا تو

 

47

اے اللہ ! اگر تو چاہتا ہے تو مجھ پر رحم فرما

 

50

وطن کی طرف ایمان ہے

 

52

کسی کو جنتی یا جہنمی کہنا

 

54

زمانے کو برا کہنا

 

59

تعزیت کرتے ہوئے کہنا افسوس ہوا ہے

 

63

شعائر اللہ میں غیر محسوس شرک

 

73

بہشتی دروازہ کہنا

 

76

کسی جگہ کی طرف پیٹھ کرنے کو برا سمجھنا

 

79

سر منڈوانا اور چوٹی رکھنا

 

83

نام اور غیر محسوس شرک

 

87

کسی مخلوق یا خود ساختہ معبود کا نام اللہ کے لیے رکھنا

 

90

اللہ کے علاوہ کسی کی قسم کھانا

 

93

ذکر و وظیفہ کے لیے کسی کی اجازت لینا

 

102

لفظ اللہ کے برابر مزید عبارت

 

112

تصویر بنانا

 

121

قلبی کیفیت اور شرک کی آمیزش

 

135

ریاکاری

 

166

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 2114
  • اس ہفتے کے قارئین: 6499
  • اس ماہ کے قارئین: 20470
  • کل قارئین : 48376617

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں