حدیث نماز (تخریج شدہ ایڈیشن)(4660#)

حافظ عبد المتین میمن جونا گڑھی
عقیل احمد بن حبیب اللہ
سلفی دار الاشاعت، دہلی
328
13120 (PKR)

نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کلمہ توحید کے اقرار کے بعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔ اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش و منکرات سے انسان کو روکتی ہے۔ بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ نماز کی اہمیت و فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے از حد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی۔ او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے۔ انہیں کے طریقے کے مطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ مذاہب فقہیہ میں نمازکے مسائل کے سلسلے میں رفع الیدین، فاتحہ خلف، آمین بالجہر میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’حدیث نماز‘‘ مولانا عبدالمتین میمن کی تصنیف ہے۔ موصوف نے یہ کتاب اہل تقلید کی جانب لکھی جانے والی کتاب کے جواب میں لکھی۔ احناف نے اس کتاب میں اہل حدیث کے سنت کےمطابق نماز اداکرنے پر خاص طور پر اعتراضات کیے تھے۔ تو مولانا عبدالمتین میمن جوناگڈھی نے ’’حدیث نماز‘‘  کے نام سے یہ کتاب تالیف کی اوراس میں سنت کے مطابق اہل حدیث کے طریقہ نماز تمام مسائل کو خود حنفی مذہب کی کتابوں اورحنفی فقہاء و علماء کے اقوال و فتاویٰ سے ثابت کرنے کوشش کی ہے۔ مصنف موصوف نے خیر خواہی پر مبنی ناصحانہ اور مشفقانہ اسلوب اختیار کیا ہے اور دردمندانہ اپیل کی ہے کہ ہمارے حنفی بھائی سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی پر اہل حدیث پر اعتراض نہ کریں اور دوسرے مسلمانوں کی بے جا مخالفت نہ کریں، بلکہ خود بھی سنت کےمطابق نماز ادا کر کے اجروثواب حاصل کریں۔ یہ اس کتاب کو جدید تحقیق شدہ ایڈیشن ہے محترم جناب عقیل احمد صاحب نے اس کتاب میں وارد شدہ احادیث وآثار کی مفصل تخریج کی ہے ۔مصنف نے جو حوالہ جات دئیے تھے وہ کتابوں کی پرانی طباعت کے تھے لیکن اس ایڈیشن میں عقیل صاحب نے قارئین کی آسانی کے لیے ان حوالوں کو جدید طباعت کے مطابق کر دیا ہے۔ اور تخریج کے مصادر و مراجع کی فہرست بھی بنادی ہے۔ پہلے یہ کتاب 177 صفحات پر مشتمل تھی اب یہ تخریج وتعلیق کے بعد یہ کتاب 330 صفحات پر مشتمل ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ التخریج واالتعلیق

9

ابتدائیہ

27

پانچ ستون کی زبر دست عمارت

28

نمازی کاخدائی استقبال

33

نماز کےلیے پاک ہونا ضروری ہے

51

وضو ء کابیان

57

مسواک کابیان

69

تحیۃ الوضو ء

71

وضوء تورنے والی چیزیں

72

بہتے ہوئے خون کی بحث

80

تیمم

84

امام ابو حیفیہ ﷫ اوراین عباس ﷢ خیال ہیں

91

صفت نماز قیام

94

نیت کابیان

95

قیام کس طرح کریں

99

نماز باجماعت میں پاؤں ملانا

100

قیام کی ابتداء اللہ اکبر سے

108

تکبیر تحریمہ میں رفع الیدین

111

کانوں کولوچھونا بےاصل ہے

112

سینہ پر ہاتھ باندھنا

115

آپ کےیہاں بھی اس کاثبوت

121

دعائے استفتاح

129

تعوذ

134

تسمیہ

136

سورۃ الفاتحہ کابیان

141

اما م بخاری کابیان اور دعوی

146

سورۃ فاتحہ شرط نماز اورکن نما ز ہے

147

امام شوکانی حافظ ابن حجر شاہ ولی اللہ اور شیخ عبدالقادر جیلانی کااصولی بیان

148

اس سنت مطہر ہ کو گلے لگانے والے

150

صاحب مسلک اما م ابو حنیفہ

160

امام ابو حنیفہ ﷫ کامختار مذہب

161

امام ابو حنیفہ ی کارحوع

162

اما م ابو حنیفہ ﷫ کے اساتذہ

162

حنفی مذہب کے اصل لاصول ابن مسعود ﷜

164

حنفی مذہب کےراوی مقبول ابن عباس ؓ

165

حنفی مذہب کےراوی مقبول ابن زبیر ﷜

166

حنفی مذہب کےراوی مقبول ابن عمر ﷜

166

فاروق اعظم عمر رضی اللہ عنہ

168

تمام صحابہ کرام امام کےپیچھے سورۃ فاتحہ پڑھتے تھے

169

امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ نہ پڑھنے کےلدائل کادرجہ

171

صحابہ کرام پر لگائے گئے الزامات کاازلہ

174

جب قرآن پڑھا جائے تو خاموش رہو کامطلب

175

رسول اللہﷺ نےایک صحابی کونماز سکھائی

179

تین حدثییں اور

182

اللہ تعالی سےہم کلامی

188

بلند آواز سےآمین کہنا سنت ہے

192

بلند آواز سےآمین کہنے کی احادیث

193

آمین سے یہودیوں کو دشمنی

199

حنفی مذہب کےفقہاءکرام کی تحقیق اورفتو ے

200

آمین کب کہیں

211

رکوع کارفع الیدین

216

حنفی مذہب کی کتابوں اور فقہاء سےرفع الیدین کاثبوت

217

امام ابوحنیفہ ﷫ کےمتعلق تحقیق

221

فع الیدین کرنےارو نہ کرنےکی روایت کی تحقیق

224

حضرت عبداللہ بن مسعود ﷜ کے رفع الیدین نہ کرنے کی تحقیق

231

رفع الیدین کامعنی

240

رفع الیدین کاثواب

241

رکوع کی دعائیں اوراس کےمسائل

242

قومہ

247

سجدہ کی دعائیں اوراس کی فضیلت وکیفیت

253

جلسہ

258

جلسہ استراحت

260

تشہد اولی

264

تشہد اخیرہ

267

سلام کےبعد کی دعائیں

270

اذان کی دعاء

278

دعائے قنوت

278

نما ز فجر

280

نماز ظہر

283

نماز عصر

284

نماز مغرب

286+

نماز عشاء

289

نماز تراویح

293

فہرست مصادر مراجع

299

نما ز اشراق

300

نماز تسبیح

300

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1696
  • اس ہفتے کے قارئین: 13750
  • اس ماہ کے قارئین: 13750
  • کل قارئین : 48295184

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں