#4606

مصنف : صادق حسین صدیقی سر دھنوی

مشاہدات : 9655

حضرت خالد بن ولید ؓ(اللہ کی تلوار)

  • صفحات: 527
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 23715 (PKR)
(جمعرات 25 مئی 2017ء) ناشر : بک کارنر شو روم جہلم

سیدنا خالد بن ولید﷜ قریش کے ایک معزز فرد اور بنو مخزوم قبیلہ کے چشم و چراغ تھے۔ نبیﷺ نے جنگ موتہ میں ان کی بے مثل بہادری پر انہیں سیف اللہ یعنی اللہ کی تلوار کا خطاب دیا۔ جب آنحضورﷺ نے اہل قریش کو بتوں کی پوجا سے منع کیاتو سب آپ کے خلاف ہوگئے۔ اس وقت آپکی عمر 17 برس تھی۔ آپ بھی اپنے والد کے ساتھ حضور ﷺکے دشمن تھے۔ بعد میں آپ نے اسلام قبول کیا۔ سیدنا خالد بن ولید﷜ نے تلوار کے سائے میں پرورش پائی اس لیے وہ بہت پھرتیلے اورنڈر تھے۔ کشتی، گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے ماہر تھے۔خالد بن ولید ﷜ کئی جنگوں میں شریک رہے۔ اسلام لانے کے بعد حاکم شام کا مقابلہ کرنے کے لئے تین ہزار صحابہ کی فوج تیار ہوئی اس میں آپ بھی شامل تھے۔ خونریز معرکہ ہوا مخالفین ایک لاکھ کی تعداد میں تھے۔ مسلمانوں کا کافی جانی نقصان ہوا۔اگلے روز اس لشکر کی کمان حضرت خالد ﷜ نے اپنے ہاتھوں میں لی اور اعلیٰ جنگی اصولوں پر اپنی تھوڑی سی فوج کو مجتمع کیا اور حاکم شام کی ٹڈی دل فوج کو تہس ہنس کردیا اور فتح پائی۔ نبی پاک ﷺکی وفات کے بعدخلیفہ اول سیدنا ابو بکر صدیق ﷜ کے دور میں آپ اسلامی لشکروں کی سپہ سالاری کے فرائض انجام دیتے رہے۔معرکہ یمامہ میں آپ نے صرف تیرہ ہزار فوجیوں کے ساتھ مسیلمہ بن کذاب کی لاکھوں کی فوج کو شکست دی۔ حضرت خالد بن ولید ﷜ جب بستر علالت پر تھے تو آپ نے قریب بیٹھے ہوئے لوگوں سے کہا۔” میں نے ان گنت جنگوں میں حصہ لیا۔ کئی بار اپنے آپ کو ایسے خطروں میں ڈالا کہ جان بچانا مشکل نظر آتا تھا لیکن شہادت کی تمنا پوری نہ ہوئی۔میرے جسم پر کوئی ایسی جگہ نہیں کہ جہاں تلوار‘ تیر یا نیزے کے زخم کا نشان نہ ہو۔ لیکن افسوس ! موت نے مجھے بستر پر آدبوچا۔ میدان کار زار میں شہادت نصیب نہ ہوئی۔“آپ نے جنگ احد سے خلیفہ ثانی امیر المومنین سید نا عمر فاروق ﷜ تک جتنی جنگیں لڑیں ان جنگوں میں آپ نے ایک جنگ بھی نہیں ہاری''۔سیدنا خالدبن ولید امیر المومنین سیدنا عمر فاروق ﷜ کی خلافت میں 21ھ 642ء میں شام کے شہر حمص میں فوت ہوئے ۔اپنی وفات پر انہوں نے خلیفۃ الوقت عمر فاروق کےہاتھوں اپنی جائیداد کی تقسیم کی وصیت کی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’حضرت خالد بن ولید﷜ اللہ کی تلوار‘‘ صادق حسین صدیقی کی تصنیف ہے۔ جوکہ اسلامی تاریخ کے اولو الععزم شمشیر آزما اور عبقری صفت جرنیل اہل کفار سے نا قابل شکست جنگیں لڑنے والے تاریخ اسلام کے نامور فرزند عظیم المرتبت مجاہد، سپہ سالار اور اللہ تعالیٰ کی ناقابل شکست تلوار کی داستان جو اللہ نے مشرکین اور کفار کے لیے بے نیام کردی تھی کی داستان حیات اور انکے جنگی حالات پر مشتمل ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب کو ناول کے انداز میں تحریرکیا ہے اور قارئین کی دلچسپی کے لیے نایاب تاریخی تصاویر بھی اس میں شامل کی ہیں۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ

20

پیش لفظ

22

حصہ اول

27

گرفتاری

28

رہائی

33

شمعونہ

38

بوڑھا پادری

43

حضرت خالدبن ولید ﷜

48

حضرت خالد بن ولید ﷜آغوش اسلام میں

53

موتہ پر یورش

59

معاہدہ شکنی

70

خالد سیف اللہ ﷜

64

فتح مکہ

70

فتوحات

84

جوش جہاد

89

حیرت انگیز واقعہ

94

خوش عقیدگی

98

فتنہ ارتداد

103

جھوٹے نبی کا انجام

108

جھوٹی نبیہ

114

ایک اورمدعی نبیہ

119

الزام

125

مسلیمہ کذاب کاانجام

129

وفائے عہد

134

ایرانیوں کی خودسری

139

ایرانیوں اورمسلمانوں کی پہلی جنگ

144

زبردست فتح

24

ایک اورفتح

153

ایرانیوں کوایک اورہزیمت

157

حیرتناک واقعہ

163

انبارکی فتح

168

حضرت خالدبن ولید﷜ کی جوانمردی

173

دومتہ الجندل کی فتح

177

فتوحات

182

اسلامی جوش

186

تبادلہ

191

قبول اسلام

196

حضرت خالدبن ولید ﷜ کی صلح جوئی

200

حصہ دوم

205

معزولی پر اظہار مسرت

206

بصرٰی پریورش

211

بصرٰی کی فتح

216

دوعیسائیوں کی گرفتاری

223

مکرکی سزا

228

دمشق کی فتح

233

توماکاقتل

239

شمعونہ کی بقیہ داستان

244

حضرت خالد بن ولید﷜ کی معزولی

249

عظیم الشان فتح

255

اہل قنسرین کی صلح

262

لوقاکی غداری

267

لوقا کاانجام

272

شران اسلام کی بہادری

278

رومیوں کی عظیم الشان تیاری

282

کمزوردل رومی

286

مسلمانوں کاحیرتناک عزم

289

جبلہ کی ناامیدی

295

حیرتناک معرکہ

300

مسلمانوں کاقلق

304

مسلمانوں کی رہائی

309

تیماردار حور

316

حضرت عبدالرحمنٰ ﷜ کی بہادری

320

خونریزجنگ

325

باہان کافریب

330

ہیبت ناک جنگ

334

شاندار فتح

339

تحفہ

344

حلب کامحاصرہ

347

یوقناکاقبول اسلام

352

انطاکیہ پریورش

358

انطاکیہ کی فتح

363

دروں پر یورش

368

حصہ سوم

373

حضرت دامس ابو الہول ﷜کی بہادری

374

حضرت دامس ابوالہول ﷜ کی رہائی کاعجیب قصہ

379

شوخ حور

384

رومیوں کافرار

389

حضرت عمرفاروق ﷜کارعب

395

شوخ حسینہ

401

دلچسپ سفر

405

مشبورہ

409

چالاک کی حرکت

418

عمود کاعزم

423

انتباہ

428

آغاز جنگ

433

عمود کی گرفتاری

438

شمعونہ کی گرفتاری

443

حیلہ

447

ماریہ کاراز

451

شمعونہ کی رہائی

457

ماریہ کی کارگزاری

461

شمعونہ کی حیرت

466

حضرت خالدبن ولید ﷜   کی گرفتاری

471

شہریاض کاانجام

475

شمعونہ کی مایوسی

480

مرسیوس کی ضد

485

حضرت خالد ﷜کی رہائی

490

ایک عجیب واقعہ

495

حضرت خالدبن ولید ﷜کی بےمثل بہادری

504

حضرت خالدبن ولید ﷜ کوصدمہ

506

ایک خونر یز معرکہ

512

عظیم الشان فتح

516

وفات

521

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2707
  • اس ہفتے کے قارئین 22436
  • اس ماہ کے قارئین 36729
  • کل قارئین62143609

موضوعاتی فہرست