#837

مصنف : محمود احمد غضنفر

مشاہدات : 28050

حکمران صحابہ ؓ

  • صفحات: 613
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18390 (PKR)
(بدھ 01 فروری 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

نبی اکرمؐ کے وصال پر ملال کے بعد آپ ﷺ کے رفقائے عالی مقام کا دور آتا ہے جنہیں صحابہ کرام کے پر عظمت لقب سے پکارا جاتا ہے۔ تاریخ انتہائی فخر اور احترام کے ساتھ اس گروہ کا ذکر کرتی ہے اور فیصلہ دیتی ہے کہ انبیاء و رسلؑ کے بعد اس سطح ارض پر اور آسمان کی نیلی چھت کے نیچے آج تک کوئی ایسی جماعت پیدا نہیں ہوئی جو صحابہ کرامؓ کی ہم سری کا دعویٰ کر سکے اور نہ آئندہ قیامت تک پیدا ہو گی۔ صحابہ کرامؓ کی مقدس و مبارک جماعت بے شمار خصوصیات کی حامل تھی اور ان میں سے بعض حضرات میں بعض خصوصیات خاص طور پر بے حد نمایاں تھیں جن میں ایک خصوصیت ’’طرزِ حکمرانی‘‘ تھی۔ جن حضرات بلند مرتبت میں یہ خصوصیت پائی جاتی تھی انہیں خود نبی کریم ﷺ نے بھی بعض مقامات پر والی اور حاکم مقرر فرمایا اور آپ کے بعد خلفاء راشدین کے عہد بابرکت میں بھی ان کی اس خصوصیت و صلاحیت سے فائدہ اُٹھایا گیا۔ زیر نظر کتاب میں مولانا محمود احمد غضنفر صاحب نے صحابہ کرام کی اسی خصوصیت کو دادِ تحسین سے نوازا ہے۔ اسلامی ریاست و حکومت کے موضوع پر یہ نہایت اہم کتاب ہے کہ جس میں ان صحابہ کرام کو جمع کر دیا گیا ہے جنہوں نے مختلف مقامات میں داد حکمرانی دی۔ اس کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کس قسم کی حکمرانی کی تلقین کرتا ہے اور مسلمان حکمران کے اصل فرائض کیا ہیں؟ اس کتاب میں ایسے صحابہ کرام کا تذکرہ کیا گیا ہے جنہوں نے اسلامی مملکت کے مختلف علاقوں میں حکومت کے فرائض سر انجام دیئے۔ عالم اسلام کے موجودہ حکمران اس کتاب کو مشعل راہ بنا کر دنیاو آخرت کی سعادتوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔ صحابہ کرام کی حیات طیبہ کو منصۂ شہود پر لانا، ان کے کارناموں کو نکھار کر پیش کرنا اور لوگوں کے علم و مطالعہ میں لانا واقعی ہی بہت بڑی سعادت اور عظیم  خدمت ہے۔ (آ۔ ہ)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

خلیفۃ المسلمین حضرت ابوبکر صدیق ؓ

 

45

امیر المؤمنین حضرت عمر بن خطاب رضی  اللہ عنہ

 

107

امیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفان ؓ

 

164

امیر المؤمنین حضرت علی بن ابی طالب رضی  اللہ عنہ

 

212

امیر المؤمنین حضرت حسن بن علی رضی  اللہ عنہ

 

257

امیر المؤمنین حضرت معاویہ بن ابی سفیان ؓ

 

279

والی مصر حضرت عمر وبن عاص ؓ

 

319

والی ایران حضرت سعد بن ابی وقاص رضی  اللہ  عنہ

 

369

والی کوفہ وبحرین حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ

 

393

والی یمن حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ

 

409

والی بصرہ حضرت عبداللہ بن عباس ؓ

 

429

والی یمن حضرت معاذ بن جبل ؓ

 

453

والی حمص حضرت سعید بن عامر جمحی ؓ

 

475

والی مصر حضرت عقبہ بن عامر ؓ

 

491

والی بصرہ حضرت عبداللہ بن عامر قرشی ؓ

 

503

والی حجاز حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ

 

513

والی حمص حضرت عمیر بن سعد ؓ

 

531

والی مدینہ وبحرین حضرت ابوہریرہ عبدالرحمن بن صحر ؓ

 

549

والی نجد حضرت ثمامہ بن اثال ؓ

 

571

والی کوفہ حضرت سہل بن حنیف انصاری ؓعنہ

 

583

حضرت سلمان فارسی رضی  اللہ عنہ

 

591

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53777
  • اس ہفتے کے قارئین 413851
  • اس ماہ کے قارئین 1037559
  • کل قارئین112644887
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست