#3357

مصنف : محمد حسین کلیم

مشاہدات : 6810

حرمت آواز و ساز

  • صفحات: 243
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6075 (PKR)
(بدھ 17 فروری 2016ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

آج ہمارے معاشرے میں رقص وموسیقی اور فحاشی وعریانی نےپوری قوت سے ڈیرے لگا رکھے ہیں۔زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جو اس کےاثرات سے محفوظ رہا ہو۔جبکہ اسلام میں موسیقی اور گانے بجانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں اس حوالے سے وعید کا تذکرہ کیاہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:" میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے" یہ دل میں نفاق پیدا کرنے اور انسان کو ذکرالٰہی سے دور کرنے کا سبب ہے۔ ارشادِباری تعالی ہے: ﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَر‌ى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ‌ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولـٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ﴾( سورة القمان)" لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو لغو باتو ں کو مول لیتے ہیں تاکہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے رسوا کن عذاب ہے"جمہورصحابہ وتابعین اورائمہ مفسرین کے نزدیک لہو الحدیث عام ہے جس سے مراد گانا بجانا اوراس کا ساز وسامان ہے او ر سازو سامان، موسیقی کے آلات اورہر وہ چیزجو انسان کو خیر اوربھلائی سے غافل کرے اور اللہ کی عبادت سے دور کردے۔ اس میں ان بدبختوں کا ذکر ہے جو کلام اللہ سننے سے اِعراض کرتے ہیں اور سازو موسیقی ، نغمہ وسرور او رگانے وغیرہ خوب شوق سے سنتے اور ان میں دلچسپی لیتے ہیں۔ خریدنے سے مراد بھی یہی ہے کہ آلات ِطرب وشوق سے اپنے گھروں میں لاتے ہیں اور پھر ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں- لہو الحدیث میں بازاری قصے کہانیاں ، افسانے ، ڈرامے، ناول اورسنسنی خیز لٹریچر، رسالے اور بے حیائی کے پر چار کرنے والے اخبارات سب ہی آجاتے ہیں اور جدید ترین ایجادات، ریڈیو، ٹی وی،وی سی آر ،موبائل، ویڈیو فلمیں ،ڈش انٹینا وغیرہ بھی۔ لیکن عصر حاضرکے علمائے سوء، نہاد ملا اور صوفیاء حضرات قوالی اور سماع و وجد کے نام پر موسیقی کو رواج دینے پر تلے ہوئے ہیں اور خانہ ساز دلائل کےساتھ رقص وموسیقی کےجواز کے فتوے جاری فرمارہے ہیں۔اسے روح کی تسکین قرار دے رہے ہیں اور قوم کوبھی گمراہ کر رہےہیں۔ایسےحالات میں علماء حق کی ذمہ داری ہے کہ رقص موسیقی کےحوالے سے شرعی دلائل پیش کریں تاکہ قوم کوجہنم میں گرنے سے بچایا جائے۔کفار ومشرکین اور یہود ونصاریٰ کی طرف سےاس زبردست یلغار کا مقابلہ کیا جائے ۔اس سلسلے میں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ﷫ کے رسالے ’’السماع والرقص‘‘ کا ترجمہ گانا بجانا،سننا اور قوالی اسلامی کی نظر میں ۔ اور امام ابن قدامہ مقدسی﷫ کا رسالہ قوالی ور گانا بجانا۔نیز مولانا ارشاد الحق اثری﷾کی دو کتابیں اسلام اور موسیقی پر ’’اشراق‘‘ کےاعتراضات کاجائزہ ،اسلام اور موسیقی۔شبہات ومغالطات کا ازالہ اور مفتی پاکستان مولانا محمد شفیع ﷫کی کتاب اسلام اور موسیقی کامطالعہ انتہائی مفید ہے ۔مذکورہ تمام کتب الحمد للہ کتاب وسنت ویب سائٹ پرموجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’حرمت آواز وساز‘‘ مولانا محمد حسین کلیم ﷫ کی تصنیف ہےجوکہ اپنے موضوع پر بہترین کتاب ہے۔اپنی افادیت کے باعث یہ کتاب جماعۃ الدعوہ پاکستان کی کئی تربیتی درسگاہوں میں بطور نصاب شامل ہے اورکافی عرصہ سے ناپیدتھی۔جماعت الدعوہ کےمعروف اشاعتی ادارے دار الاندلس کےسکالرز نے اسے جدید قالب میں ڈھال کرتخریج وتحقیق کے ساتھ حسن طباعت سےآراستہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

13

مدعائے نگارش

17

پہلا حصہ :

 

حرمت سماع

 

حرمت سماع

23

یاد رکھنا

24

غلط فہمی کاازالہ

26

راگ سخت حرام ہے

28

غرضیکہ

30

را؍گ باعث کیوں؟

 

پہلی وجہ

31

ایمان سے کو رامسلمان

32

ایمان کی شان

36

خلاصہ گفتگو

39

دوسری وجہ

40

خلاصہ

45

تیسری وجہ

46

قرآن وسنت سے اعراض کاانجام

48

عمل کاتقاضا

49

شرک کے بعد پڑے گناہ

51

تاریخ انسانی کی پہلی غلطی

52

حدیث پر ضروری تبصرہ

56

توضیح طلب دوسری بات

64

احادیث میں تضاد نہیں

67

اصل بات

67

قرآن  وحدیث میں ٹکراؤ نہیں

72

عقلی تقاضا

76

خلاصہ

76

دوسرا گناہ فحاشی

77

فحاشی پھیلانے کی شیطانی تدابیر

79

1۔بے حیائی کاسدباب

79

2۔انسداد بے پردگی

82

چہرے کاپر دہ

87

ابک اشکا ل کاازالہ

92

ایک اور اشکا ل اور اس کا ازالہ

93

کافر انہ تمدن ایک ڈھنگ

98

3۔مخلوط مجالس کاسبب

102

اسلام میں عورت کامقام

103

خلاصہ

104

مرد کی فطر ی کمزوریاں

104

ایک اورسوال

104

مرد عورت کافطر ی لگاؤ

110

شاپنگ کو جانا

114

خلاصہ

120

راگ کی روک تھام

121

پریس کرکردار

124

آرٹسٹ

125

گلوکاروں کے متعلق ارشادات نبوی

 

پہلی حدیث :مغییا ئیں موجب تباہی ہیں

126

دوسری حدیث

127

تیسری حدیث : گانا سننے کی سزا قیامت کے دن

129

چوتھی حدیث : گانا سننے والے کی جنازہ نہ پڑھو

130

پانچوایں حدیث :  راگ کی کما ئی حرام ہے

131

چھٹی حدیث : گلوکار شیطان کے زیر اثر ہوتاہے

132

ساتویں حدیث : اگر راگ کا رسیا جنت میں چلا بھی گیا تو

134

آٹھویں حدیث : گویو ں پر اللہ کی لعنت کی ہے

142

جس پر اللہ کی لعنت ہو

146

ملعون سے دوستی حرام ہے

148

ملعون سے نفرت نہ کرنے والابھی ملعون ہے

154

نفرت سے مراد برائی کے خلاف محاذ آرائی ہے

157

اے  واجب الاحتراک علمائے کرام

162

رقص وسر ودصحابہ ﷢ کی نظر میں

 

رقص وسرود صحابہ کرام ﷢ کی نظر میں

165

رقص وسرود حضرت ابو بکر صدیق ﷜ کی نظر میں

166

رقص وسرود حضرت عمر ﷜ کی نظرمیں

166

حضرت عثمان ﷜ کی نظر میں

169

حضرت عبداللہ بن عمر ﷜ کی نظر میں

170

ائمہ پر بہتان

170

حضرت عمر بن عبد العزیز﷫

172

اما م فضیل بن عیاض ﷫ کا قول

172

حضرت ضحاک بن مزاحم ﷫ کاقول

173

یزید بن ولید﷫ کاقول

174

محمد بن منکدر ﷫ کاقول

174

امام مجاہد ﷫ کاقول

174

امام حسن بصر ی ﷫ کاقول

174

امام قاسم بن محمد ﷫ کاقول

175

امام شعی ﷫ کاقول

176

ائمہ اربعہ کے ارشادات

 

1۔امام مالک ﷫ کی نظرمیں

176

2۔امام ابوحنیفہ ﷫ کی رائے

179

3۔امام شافعی ﷫ کی نظرمیں

179

4۔امام احمدبن حنبل ﷫ کی نظرمیں

182

ائمہ دین کامتفقہ فیصلہ

185

دوسرا حصہ:

 

حرمت ساز

 

حرمت ساز

189

باجے اتنے ہی برے ہیں جتنے کہ بت

189

ساز کافرانہ آرٹ ہے

191

ساز کی بابت احادیث پیمبر ﷺ

192

ایک اشکال کاجواب

193

چھٹی حدیث باجے شراب کی طرح حرام ہیں

194

آلات طرب کابیوپار

195

سازباجے توڑ دینے چائیں

196

ساتویں حدیث : ساز کے رسیاؤں کی انتباہ

198

آٹھویں حدیث : ہواکاعذاب

199

نویں حدیث: زمین میں دھنسادینا اور پتھروں کی بارش کا عذاب

200

دسویں حدیث : مندرجہ بالاحدیث کی تفصیل

201

گیارہویں حدیث : صوم وصلاۃ بھی  اس عذاب کو نہ ٹالیں گے

202

بدعلماء

203

دلوں سے خوف جاتارہے گا

204

بارہویں حدیث : زلزلے آئیں گے

204

میوزک تان شیطانی اعلان ہے

205

تیرہویں حدیث : چوپایوں کے گلے کی گھنٹیاں بھی سازی ہے

206

چودہویں حدیث : جھانجن بھی ساز ہے

207

پندوہویں حدیث : جہاں ساز بجے وہاں شیطان ہوتاہے

208

سولہویں حدیث : جہاں سازبج رہا ہووہ لوگ اللہ  کی رحمت  سےمحروم ہ

208

سترہویں  حدیث : بدر میں نزول ملائکہ  میں حائل رکاوٹ کیسے دور ہوئی

209

مجوزین کی ایک بے وزن دلیل کا تجزیہ

210

مزامیر کی بابت ائمہ اربعہ کافتوی

 

امام مالک کافتوی

212

امام ابوحنیفہ ﷫ کا فتوی

213

شاہ ولی اللہ ﷫ کافتوی

218

مقتدائے فرقہ رضاخانیہ کا فتوی

218

نظام الدین اولیا ء کافتوی

219

امام شافعی ﷫ کافتوی

221

آواز وساز شیعہ علماء کی نظر میں

226

جملہ فقہا ئے امت کامتفقہ فتوی

231

جس تقریب میں گناہ ہورہے ہیں

233

حرف آخر

235

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 15593
  • اس ہفتے کے قارئین 313807
  • اس ماہ کے قارئین 1059971
  • کل قارئین105931092
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست