کل کتب 823

دکھائیں
کتب
  • 51 #545

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 27495

    ارکان اربعہ کتاب وسنت کی روشنی میں

    (منگل 28 جنوری 2014ء) ناشر : مجلس تحقیقات ونشریات اسلام لکھنؤ
    #545 Book صفحات: 373
    عبادات سے متعلق بیسیوں نہیں سیکڑوں کتب طباعت کے مراحل طے کر چکی ہیں جو افادہ عوام کا کام بہت کامیابی سے کر رہی ہیں۔ لیکن مولانا ابوالحسن ندوی نے زیر نظر کتاب ’ارکان اربعہ‘ میں جس ادبی پیرائے اور عصری اسلوب میں ارکان اسلام میں سے چار ارکان نماز، روزہ، حج اور زکوۃ کی وضاحت کی ہے اور جس طرح ان کے مقاصد و اسرار کی جھلک دکھائی ہے  یہ صرف انہی کا خاصہ ہے۔ محترم مصنف نے سب سے پہلے قرآن و حدیث کو سامنے رکھا، ان اراکین اربعہ کی حقیقت اور مقاصد و طریقہ کار کے بارے میں جو کچھ بیان ہوا ہے اس کا مطالعہ کیا پھر اس سلسلہ میں اَئمہ کرام کی کی گئی تشریحات کو سامنے رکھا پھر خدا تعالیٰ نے آپ پر ان ارکان کی حقیقتوں اور حکمتوں کے جو پہلو آشکار کئے ان کو قرطاس پر منتقل کرتے چلے گئے۔ اس کتاب میں وہ لوگ بھی کشش محسوس کریں گے جو متقدمین کے اسلوب کو قدیم خیال کرتے ہوئے ان کی فیوض و برکات سے محروم چلے آرہے ہیں۔ کتاب کی تیار ی میں شاہ ولی اللہ کی مشہور زمانہ کتاب ’حجۃ اللہ البالغہ‘ سے بھی کافی حد تک مدد لی گئی ہے۔ مصنف نے کتاب میں کسی جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ کسی لگی لپٹی کے ب...
  • 52 #4283

    مصنف : ابو الوفا عبد الحمید ثاقب

    مشاہدات : 3899

    ازالۃ الاوھام فی وجوب الفاتحہ خلف الامام

    (منگل 14 فروری 2017ء) ناشر : گیلانی کمپیوٹر گرافکس گوجرانوالہ
    #4283 Book صفحات: 82
    نماز دین اسلام کے بنیادی پانچ ارکان میں سے کلمہ توحید کے بعد ایک اہم ترین رکن ہے۔اس کی فرضیت قرآن و سنت اور اجماعِ امت سے ثابت ہے۔ یہ شبِ معراج کے موقع پر فرض کی گئی ،اور امت کو اس تحفہ خداوندی سے نوازا گیا۔اس کو دن اور رات میں پانچ وقت پابندی کے ساتھ باجماعت ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض اور واجب ہے۔لیکن نماز کی قبولیت کے لئے سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی نماز کے موافق ہو۔نماز کے مختلف فیہ مسا ئل میں سے ایک مسئلہ فاتحہ خلف الامام کا ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی سورۃ الفاتحہ پڑھے گا یا نہیں پڑھے گا۔ہمارے علم کے مطابق فرض نفل سمیت ہر نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا فرض اور واجب ہے،نمازی خواہ منفرد ہو،امام ہو یا مقتدی ہو۔کیونکہ سورۃ الفاتحہ نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔دوسری جگہ فرمایا: “جس نے أم القرآن(یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیرنماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے۔یہ احادیث اور اس معنیٰ پر دلالت کرنے والی دیگر متعدد احادیث سے...
  • 53 #292

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 33899

    استخاره

    (بدھ 08 جنوری 2014ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
    #292 Book صفحات: 56
    ہمارے معاشر ے میں شریعت سے لاعلمی اور ناواقفیت کی بناء پر دینی مسائل سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں استحارہ کا مسئلہ بھی انہی میں شامل ہے لوگوں کی لاعلمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض دین فروش لوگوں نے اسے ذریعہ معاش بنارکھاہے اوروہ دولت ودنیا کے ساتھ لوگوں کی متاع ایمان بھی چھین رہے ہیں ان حالات میں ای ایسی کتاب کی اشدضرورت تھی جس میں استخارہ کا شرعی تصور اجاگر کیا گیا ہو اور قرآن وسنت کی روشنی میں اس کے صحیح طریقہ کی وضاحت کی گئی ہو زیرنظر کتاب ’’استخارہ‘‘اسی ضرورت کو بحسن خوبی پورا کرتی ہے جس کے مطالعہ سے ایک عام قاری بھی استخارہ کے تمام مسائل سے پوری طرح واقف ہوجاتا ہے اور اسے مزید کسی شے کے دریافت کی ضرورت نہیں رہتی ۔  
  • 54 #6956

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 2109

    استخارہ

    (جمعہ 17 مارچ 2023ء) ناشر : داعی احساء اسلامک سینٹر، سعودی عرب
    #6956 Book صفحات: 56
    استخارہ در حقیقت مشورے کی ایک اعلیٰ ترین شکل ہے۔ دونوں میں فرق یہ ہے کہ مشورہ اپنے ہم جنس افراد سے کیاجاتا ہے تاکہ ان کے علم و تجربہ سے فائدہ اٹھا کر مفید سے مفید تر قدم اٹھایا جائے، جبکہ استخارہ میں اللہ تعالیٰ سے عرض کیا جاتاہے کہ اے اللہ! ہمارے اس معاملے کے مفید اور مضر تمام  پہلوؤں سے آپ بخوبی واقف ہیں، آپ کے علم میں جو پہلو ہمارے لئے ،مفید اور بہتر ہو اسے ہمارے سامنے روشن کرکے ، ہمارے دلوں کو اس کی طرف مائل و مطمئن کردیجئے۔لہذا کسی جائزمعاملہ میں جب تردد ہو تواس کی بہتری والی جہت معلوم کرنےکےلیےاستخارہ کرنا مسنون عمل ہے،حضوراکرم ﷺ کی احادیث سے اس کی ترغیب ملتی ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’استخارہ‘‘   مولانا عبد الہادی عبد الخالق مدنی حفظہ  اللہ کا مرتب شد ہ ہے ۔انہو ں نے اس کتابچہ میں  قرآن  مجید اور سنت صحیحہ کی روشنی میں  مسائل استخارہ کو آسان  فہم میں  پیش کیا ہے اور اس سے متعلق پائے جانے والے فریبوں کے پردے بھی چاک کیے ہیں ۔(م۔ا)
  • 55 #166

    مصنف : محمد اختر صدیق

    مشاہدات : 25809

    استخارہ احکام و مسائل

    (ہفتہ 20 جون 2009ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #166 Book صفحات: 32
    بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ انسان کسی معاملے میں مختلف وجوہات کی بناء پرکوئی فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں پاتا-ایسی صورت میں انسان کوچاہیے کہ وہ دو رکعت نماز ادا کر کے اللہ تعالی سے استخارہ کرے تاکہ پریشان کن صورتحال سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے-مصنّف نے اس مختصرسے کتابچہ میں استخارہ کے تمام  شرعی احکام ومسائل سے آگاہی فراہم کی ہے-استخارہ کی فضیلت واہمیت بیان کرتے ہوئے اس کی حکمت اور آداب پر روشنی ڈالی گئی ہے- اس کے بعد استخارہ کا مکمل طریقہ ذکرکرنے کے ساتھ ساتھ  استخارہ کے فوائد پر اپنی آراء کا اظہار کیا گیا ہے –اس کے علاوہ استخارہ سے متعلق دیگر مسائل جن میں استخارہ کا وقت،کیا استخارہ کے کے بعد خواب آنا ضروری ہے؟ اور استخارہ کے بعد انسان کیا کرے؟جیسے مسائل شامل ہیںدورِحاضر میں ٹی وی پروگرامز اور دیگر ذرائع سے استخارہ کا لوگوں کے اذہان میں غیر شرعی مفہوم ٹھونسا جا رہا ہے۔ یہ کتابچہ کتاب و سنّت کی درست راہنمائی فراہم کرتا ہے۔
  • 56 #7426

    مصنف : عمر فاروق قدوسی

    مشاہدات : 677

    استخارہ کتاب و سنت کی روشنی میں

    (اتوار 03 نومبر 2024ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #7426 Book صفحات: 35
    استخارہ در حقیقت مشورے کی ایک اعلیٰ ترین شکل ہے۔ دونوں میں فرق یہ ہے کہ مشورہ اپنے ہم جنس افراد سے کیا جاتا ہے تاکہ ان کے علم و تجربہ سے فائدہ اٹھا کر مفید سے مفید تر قدم اٹھایا جائے، جبکہ استخارہ میں اللہ تعالیٰ سے عرض کیا جاتا ہے کہ اے اللہ! ہمارے اس معاملے کے مفید اور مضر تمام پہلوؤں سے آپ بخوبی واقف ہیں، آپ کے علم میں جو پہلو ہمارے لئے ،مفید اور بہتر ہو اسے ہمارے سامنے روشن کر کے ، ہمارے دلوں کو اس کی طرف مائل و مطمئن کر دیجئے۔لہذا کسی جائز معاملہ میں جب تردد ہو تو اس کی بہتری والی جہت معلوم کرنے کے لیے استخارہ کرنا مسنون عمل ہے،حضور اکرم ﷺ کی احادیث سے اس کی ترغیب ملتی ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’استخارہ کتاب و سنت کی روشنی میں ‘‘ محترم جناب عمر فاروق قدوسی حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے ۔انہوں نے اس کتابچہ میں قرآن مجید اور سنت صحیحہ کی روشنی میں مسائل استخارہ کو آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے اور استخارہ کے متعلق بعض غلط تصورات کو بھی واضح کیا ہے ۔(م۔ا)
  • 57 #6630

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 8050

    استغفار کی دعائیں

    (جمعہ 18 فروری 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6630 Book صفحات: 35
    استغفار کرنے سے انسان کے تمام چھوٹے بڑے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں  کہ جن کو انسان شمار بھی نہیں کر سکتا،لیکن اللہ تعالیٰ کے پاس ان گناہوں کا پورا پورا ریکارڈ ہوتا ہے،جبکہ انسان بھول جاتا ہے۔ استغفار کرنا نبی کریمﷺ کی اقتداء اور پیروی کا اظہار ،کیونکہ نبی کریمﷺ کثرت سے استغفار کیا کرتے تھے۔اور استغفار گناہوں سے بچنے اور اطاعت کرنے میں کوتاہی کا اعتراف ہے،کیونکہ جب انسان اپنی کوتاہی کا اعتراف کر لیتا ہے تب وہ زیادہ سے زیادہ نوافل ادا کرتا ہے اورنیک اعمال کر کے اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کوشش کرتا ہے۔ استغفار دل کی سلامتی اور صفائی کا ذریعہ ہے۔استغفار  کے متعلق قرآن وسنت میں مختلف ادعیہ اور کلمات استغفار  موجود  ہیں۔ زیر نظر ’’استغفار کی دعائیں ‘‘ ایک نامعلوم  شخص کی کاوش ہےفاضل  مرتب نے استغفار سے متعلق 35؍قرآنی ونبوی  دعائیں  عربی متن ،اردو  وانگریزی ترجمہ   بمع مکمل حوالہ جات کے اس   فائل میں درج کی ہیں افادۂ عام کے لیے اسے  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔ (م ۔ا)
  • 58 #7298

    مصنف : عبد المنان راسخ

    مشاہدات : 2436

    استغفار کی دعائیں ( راسخ)

    (جمعرات 23 مئی 2024ء) ناشر : دار ابن حسین پبلیکیشنز
    #7298 Book صفحات: 33
    استغفار کرنے سے انسان کے تمام چھوٹے بڑے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں کہ جن کو انسان شمار بھی نہیں کر سکتا،لیکن اللہ تعالیٰ کے پاس ان گناہوں کا پورا پورا ریکارڈ ہوتا ہے،جبکہ انسان بھول جاتا ہے۔ استغفار کرنا نبی کریمﷺ کی اقتداء اور پیروی کا اظہار ہے ،کیونکہ نبی کریمﷺ کثرت سے استغفار کیا کرتے تھے۔اور استغفار گناہوں سے بچنے اور اطاعت کرنے میں کوتاہی کا اعتراف ہے،کیونکہ جب انسان اپنی کوتاہی کا اعتراف کر لیتا ہے تب وہ زیادہ سے زیادہ نوافل ادا کرتا ہے اور نیک اعمال کر کے اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ استغفار دل کی سلامتی اور صفائی کا ذریعہ ہے۔استغفار کے متعلق قرآن و سنت میں مختلف ادعیہ اور کلمات استغفار موجود ہیں۔ زیر نظر کتاب’’استغفار کی دعائیں‘‘ فضیلۃ الشیخ ابو الحسن عبد المنان راسخ حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتاب میں قرآن و سنت کی روشنی میں ان دعاؤں کو اس میں جمع کیا ہے کہ جن کو روزانہ پڑھنے سے دنیا و آخرت کے سب خزانے سمیٹے جا سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)
  • 59 #6073

    مصنف : محمد طیب محمد خطاب بھواروی

    مشاہدات : 9169

    استقبال رمضان ( فقہی مسائل ، تربیتی افادات اور طبی معلومات )

    (ہفتہ 25 اپریل 2020ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #6073 Book صفحات: 264
    رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہِ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’استقبال رمضان؟(فقہی مسائل،تربیتی افادات، اور طبی معلومات)‘‘مکتب توعیۃ  ا الجالیات ،سعودی عرب  کی مرتب شدہ گرانقدر کتاب ’&rsqu...
  • 60 #2591

    مصنف : عبد الوہاب دہلوی

    مشاہدات : 4381

    اسرار حج ( عبد الوہاب دہلوی )

    (اتوار 07 جون 2015ء) ناشر : جید پریس بلیماران،دہلی
    #2591 Book صفحات: 105
    حج بیت  اللہ ارکانِ اسلام میں ایک اہم رکن  ہے بیت  اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی  ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے  ہر  صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں   ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی  فرض ہے  اور  اس  کے انکار ی  کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام   سےخارج ہے  اجر وثواب کے لحاظ     سے یہ رکن  بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔نماز  روزہ  صر ف بدنی عبادتیں ہیں اور زکوٰۃ  فقط مالی عبادت ہے ۔ مگر حج کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ بدنی  اورمالی دونوں طرح کی عبادت کامجموعہ ہے ۔ تمام كتب حديث وفقہ  میں  اس کی  فضیلت  اور  احکام ومسائل  کے متعلق  ابو اب  قائم کیے گئے ہیں  اور  تفصیلی  مباحث موجود ہیں  ۔حدیث نبویﷺ  ہے کہ آپ  نےفرمایا  الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی  زبان میں   چھوٹی بڑی بیسی...
  • 61 #6078

    مصنف : شعبہ علمی اسلام سوال و جواب سائٹ

    مشاہدات : 2785

    اسلام اور سابقہ ادیان میں ’’ یوم عاشوراء ‘‘ ( کا ثبوت )

    (جمعرات 30 اپریل 2020ء) ناشر : اسلام سوال و جواب سائٹ
    #6078 Book صفحات: 35
    یومِ عاشورا 10محرم الحرام کو کہا جاتا ہے۔یوم عاشوراء کا روزہ  گزشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے؛ کیونکہ فرمان نبوی ﷺ ہےکہ : ’’ مجھے اللہ تعالی سے امید ہے کہ یومِ عاشوراء  کا روزہ  گزشتہ  ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا ‘‘(صحیح مسلم: 1162) ۔ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے، اور یہودیوں کو دیکھا کہ وہ یوم عاشوراء کا روزہ رکھتے تھے، تو آپ ﷺ  نے فرمایا: یہ روزہ کیوں رکھتے ہو؟ تو انہوں نے کہا: اس لئے کہ یہ خوشی کا دن ہے، اس دن میں اللہ تعالی نے بنی اسرائیل کو دشمن سے نجات دلائی تھی، تو اس خوشی  میں  موسی ﷤ نے روزہ رکھا۔ تو آپ ﷺ  نے فرمایا: میں موسی ﷤کیساتھ تم سے زیادہ تعلق رکھتا ہوں تو آپ ﷺ  نے خود بھی روزہ رکھا، اور روزہ رکھنے کا حکم بھی دیا۔(صحیح بخاری:1865) زیر نظر کتابچہ’’ اسلام اور سابقہ ادیان میں یوم عاشوراء کا ثبوت اور  رافضیوں کی طرف س اسے اموی بدعت قرار دینے پر ان کی تردید‘‘  جناب عزیز الرحمن  ضیا اللہ سنابلی  کی...
  • 62 #356

    مصنف : محمدابوسعیدالیار بوزی

    مشاہدات : 26977

    اسلام میں ترک نماز کا حکم

    (جمعہ 28 مئی 2010ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #356 Book صفحات: 79
    باجماعت نماز کی اہمیت کا اندازہ لگانے کے لیے دین اسلام کی یہ ہدایات ہی کافی ہیں کہ میدان جہاد میں موت کے مدمقابل بھی نماز ترک نہ کی جائے بلکہ جماعت بھی ترک نہ کی جائے۔ ایمان و اسلام کی سلامتی نماز کے قیام سے ہی مشروط ہے۔ تارک نماز کے گناہ گار ہونے پر تو امت کا اجماع ہے۔ لیکن اس کے مشرک، کافر اور ابدی جہنمی ہونے پر اختلاف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں مصنف نے دلائل قطعیہ اور استنباطات فقہیہ سے تارکین نماز کو گناہ کی شدت کا احساس دلایا ہے۔    
  • 63 #5370

    مصنف : قاری محمد طیب

    مشاہدات : 18568

    اسلام میں دعوت و تبلیغ کے اصول

    (جمعرات 24 مئی 2018ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
    #5370 Book صفحات: 85
    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسانیت کی ہدایت وراہنمائی کے لیے جس سلسلۂ نبوت کا آغاز حضرت آدم سےکیاگیا تھا اس کااختتام حضرت محمد ﷺ کی ذات ِستودہ صفات پر کردیا گیا ہے۔اور نبوت کے ختم ہوجانے کےبعددعوت وتبلیغ کاسلسلہ جاری وساری ہے ۔ دعوت وتبلیع کی ذمہ داری ہر امتی پرعموماً اور عالم دین پر خصوصا عائد ہوتی ہے ۔ لیکن اس کی کامل ترین اور مؤثر ترین شکل یہ ہےکہ تمام مسلمان اپنا ایک خلیفہ منتخب کر کے خود کو نظامِ خلافت میں منسلک کرلیں۔اور پھر خلیفۃ المسلمین خاتم النبین ﷺ کی نیابت میں دنیا بھر کی غیر مسلم حکومتوں کو خط وکتابت او رجہاد وقتال کےذریعے اللہ کے دین کی دعوت دیں۔اور ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام اسی طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس طرح خو د خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام کرتے رہے ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت وتبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پرعمل پیرا ہونے بلکہ اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے ۔ اور یہ بات واضح ہی ہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے عمل کی ضرورت ہو...
  • 64 #4007

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 8347

    اسلامی عبادات پر تحقیقی نظر

    (اتوار 23 اکتوبر 2016ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور
    #4007 Book صفحات: 97
    قرآن کی رو سے عبادت وہ اصل مقصد ہے جس کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے۔انبیاء کرام کو بھی دنیا میں اسی لئے بھیجا گیا تاکہ وہ انسان کو اللہ کی عبادت کی دعوت دیں اور طاغوت سے دور رہنے کی تلقین کریں۔عبادات کے ذریعے انسان میں اطاعت اور فرماں برداری کا ایک مزاج تشکیل پاتا ہے۔ اور انسانی شخصیت کی ساخت پر داخت ایسے زاویوں پر ہونے لگتی ہے جو اس کی پوری زندگی کو حسن عمل میں ڈھال دیتے ہیں ۔اسلام کی نگاہ میں انسان اللہ تعالی کا بندہ ہے۔اس کا خالق، اس کا مالک، اس کا رازق، اس کا حاکم صرف اور صرف اللہ تعالی ہے۔اللہ نے اس کو زمین پر اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہے، کچھ ذمہ داریاں اور کچھ خدمتیں اس کے سپرد کی ہیں۔اس کا کام اپنے مالک کے مقصد کو پورا کرنا ہے اور جس طرح وہ چاہتا ہے اس کے مطابق زندگی گزارنا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" اسلامی عبادات پر تحقیقی نظر " جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا سید ابو الاعلی  مودودی﷫  کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے اسلامی عبادات کا پس منظر اور اس کے مقاسد کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ و ہ مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں...
  • 65 #874

    مصنف : عبد السلام بستوی

    مشاہدات : 48351

    اسلامی وظائف

    (ہفتہ 25 فروری 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #874 Book صفحات: 418
    کتاب وسنت میں مختلف اوراد و وظائف اور ادعیہ منقول ہیں ، جن کا اہتمام ہر مسلمان پر لازم ہے ۔کیونکہ ذکر الہی اذہان و قلوب کے اطمینان کا باعث،قرب الہی کا ذریعہ ،آفات و مصائب سے بچاؤ کا سبب اور بے تحاشا اجرو ثواب کا ذریعہ ہے ،اس لیے ہمہ وقت  اوراد و اذکار کا اہتما م کرنا چاہیے اور ادعیہ ماثورہ کو زبانی یادکرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔علماء کرام عامۃ الناس کی سہولت کی خاطر دعاؤوں کے موضوع پر مستقل کتب تصنیف کی ہیں،جن میں سے علامہ عبد السلام بستو ی کی  مایہ ناز کتاب (اسلامی وظائف) ہے۔کتاب ہٰذامختلف اوقات ومقامات کی ادعیہ کا بہتیرین مجموعہ ہے۔پھر سونے پہ سہاگہ یہ کے فضیلۃ الاستاذ حافظ زبیر علی زئی کے شاگرد رشید کی تحقیق وتخریج ہے ، جس نے کتاب کو چار چاند لگا دیے ہیں،الغرض یہ ایک عمدہ ترین     کتاب ہے جس سے استفادہ نہایت مفید ہے۔(ف۔ر)
  • 66 #7166

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 1731

    اسیران جہاد اور مسئلہ غلامی

    (بدھ 01 نومبر 2023ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ
    #7166 Book صفحات: 130
    اسلام سے قبل رائج نظام غلامی کی اسلام نے اصلاح کی اور غلاموں کو ان کے حقوق دئیے۔ قرون وسطی کی غلامی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ غلامی کا مسئلہ ہمیشہ دانشوران یورپ کی زبان پر رہتا ہے بلکہ یہ اسلام و پیغمبر اسلام ﷺ پر اعتراض کے سلسلہ میں ان کا بہت مشہور ہتھیار ہے۔ اسلام کے روئے روشن کو داغدار کرنے کی غرض سے دانشوران یورپ کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ ان کی ہر کتاب میں یہ اعتراض بڑے اہتمام سے موجو ہوتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’اسیران ِجہاد اور مسئلہ غلامی‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں اسلام میں غلاموں کے حقوق اور مسئلہ غلامی کے خاتمہ کے لیے کیے گئے اقدامات کا تذکرہ کر کے معاندین کے شکوک و شبہات اور اعتراضات و الزامات کا ازالہ کیا ہے اور ساتھ ہی مسئلہ فلسطین وغیرہ جیسے جدید مسائل کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔ (م۔ا)
  • 67 #5711

    مصنف : ڈاکٹر محمد میاں صدیقی

    مشاہدات : 6056

    اصطلاحات حج و عمرہ

    (بدھ 27 فروری 2019ء) ناشر : مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد
    #5711 Book صفحات: 267
    بیت اللہ کا حج  ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین  رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ  ﷺنےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ہرسال لاکھوں لوگ  پاکستان سے  حج وعمرہ کی سعادت حاصل کرتے ان میں بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو حج وعمرہ کے احکام ومسائل اور  حج وعمرہ کی اصطلاحات سے  واقفیت رکھتےہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ اصطلاحات حج وعمرہ ِ‘‘  ڈاکٹر  محمدمیاں صدیقی کی کاوش ہے   ا...
  • 68 #5711

    مصنف : ڈاکٹر محمد میاں صدیقی

    مشاہدات : 6056

    اصطلاحات حج و عمرہ

    (بدھ 27 فروری 2019ء) ناشر : مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد
    #5711 Book صفحات: 267
    بیت اللہ کا حج  ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین  رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ  ﷺنےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ہرسال لاکھوں لوگ  پاکستان سے  حج وعمرہ کی سعادت حاصل کرتے ان میں بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو حج وعمرہ کے احکام ومسائل اور  حج وعمرہ کی اصطلاحات سے  واقفیت رکھتےہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ اصطلاحات حج وعمرہ ِ‘‘  ڈاکٹر  محمدمیاں صدیقی کی کاوش ہے   ا...
  • 69 #3653

    مصنف : عبد الکریم زیدان

    مشاہدات : 27092

    اصول دعوت

    (جمعرات 31 مارچ 2016ء) ناشر : البدر پبلیکیشنز لاہور
    #3653 Book صفحات: 776
    رسول اللہ ﷺ دین حنیف کے داعی اور مبلغ بن کر مبعوث ہوئے۔ آپ ﷺ نے شرک و بدعات کا خاتمہ کرتے ہوئے ایک اللہ رب العزت کی عبادت اور اسلامی تعلیمات کا درس دیا۔ جب آپؐ نے دعوت کا آغاز کیا تو آپ کو بے شمار تکالیف کا سامنا کرنا پڑا، دیوانہ، پاگل، مجنون جیسے الفاظ کسے گئے، پتھرمارے گئے، گالیاں دی گئیں، اہل و عیال کو تنگ کیا گیا غرض یہ کہ ہر طرح سے آپ کی دعوت الیٰ اللہ کو روکنے کے لیے ہر طرح کا راستہ اختیار کیا گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسلام کو احسن انداز میں مکمل طور پر پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔ آپؐ نبوت و رسالت سے سرفراز ہونے کے دن سے لے کر اپنے رب کی جوار رحمت میں منتقل ہونے تک اس دین کی دعوت دیتے رہے۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آپ کی رسالت کا اعلان کیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: "یا ایھا النبی انا ارسلناک شاھدا و مبشرا و نذیرا"(القران)۔ رسول اللہ ﷺ نے اسلام کی دعوت دیتے ہوئے کچھ وسائل، اسالیب اور طریقے اختیار کیے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو وحی کیے تھے اور جو قرآن و سنت سے ثابت ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" اصول دعوت" جو کہ ڈاکٹر عبدالکریم زیدان کی کتاب" اصول الدعوۃ" کا ترجمہ ہے۔ مؤلف...
  • 70 #527

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 67659

    اصول دعوت ( عبد الہادی عبد الخالق مدنی )

    (جمعرات 14 فروری 2013ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
    #527 Book صفحات: 54
    کتاب و سنت کے نصوص سے ثابت ہے کہ دعوت دینا فرض ہے اور حسبِ استطاعت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ عصر حاضر میں دین حق کی دعوت کی اہمیت اس وجہ سے بہت بڑھ جاتی ہے کہ تمام گمراہیوں کی دعوت ہر طرف زوروں پر ہے۔ نصرانیت اپنے طور پر اپنی دعوت میں لگی ہوئی ہے۔ منکرین رسالت و آخرت، ملحدین، کمیونزم و شوشلزم اور دیگر منحرف افکار و عقائد کے لوگ اپنی اپنی دعوت پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں۔ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ ہر مسلمان اپنی دعوت استطاعت بھر دعوت کے کام کو آگے بڑھائے۔ زیر نظر مختصر سا رسالہ اسی لیے ترتیب دیا گیا ہے کہ اہل اسلام کو دعوت کے اصول و مبادی سے آگاہ کیا جائے تاکہ ان کی دعوت میں وہ ہمہ گیریت پیدا ہو جو پورے جہان کو اپنی آغوش میں لے لے۔ مولانا عبدالہادی عبدالخالق اس رسالے کے مصنف ہیں جنھوں نے سب سے پہلے دعوت کا شرعی حکم بیان کرتے ہوئے دعوت کے فضائل پر روشنی ڈالی ہے اس کے علاوہ اسالیب دعوت اور داعی کے اخلاق و اوصاف جیسے مضامین پر عام فہم انداز میں بات کی ہے۔(ع۔م)  
  • 71 #2631

    مصنف : حافظ عبد اللہ محدث روپڑی

    مشاہدات : 6099

    اطفاء الشمعہ فی ظہر الجمعہ بجواب نور الشمعہ فی ظہر الجمعہ ( عبد اللہ روپڑی )

    (جمعرات 18 جون 2015ء) ناشر : نا معلوم
    #2631 Book صفحات: 231
    دیہاتوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے علماء احناف ہمیشہ سے تردد کا شکار رہے ہیں اورمختلف شرائط بیان کرتے چلے آئے ہیں۔اسی طرح بعض لوگوں کا یہ طریقہ کار ہے کہ وہ شہروں میں نماز جمعہ کے بعد ظہر احتیاطی پڑھتے ہیں۔ان کی نظر میں اگرچہ جمعہ کی کچھ اہمیت نہیں ہے ،لیکن حقیقت یہ ہے کہ جیسےجمعہ کے دن کی فضیلت باقی دنوں پر ہے،لیلۃ القدر کی فضیلت باقی راتوں پر ہے،اسی طرح نماز جمعہ کو باقی نمازوں پر فضیلت حاصل ہے۔اس کو اہمیت نہ دینا اور معمولی شبہات کی بناء پر اس میں سستی کرنا یا بالکل ترک کر دینا بلکہ پڑھنے والوں سے چھڑانے کی کوشش کرنا یہ ڈبل غلطی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اطفاء الشمعہ فی ظہر الجمعہ بجواب نور الشمعہ فی ظہر الجمعہ " مجلس التحقیق الاسلامی کے رئیس ڈاکٹر حافظ عبد الرحمن مدنی ﷾کے تایا جان اورہندوستان کے معروف عالم دین حافظ عبداللہ محدث روپڑی﷫ کی تصنیف ہے ،جو مولوی احمد علی صاحب بٹالوی﷫ پروفیسر دینیات اسلامیہ کالج لاہور کی کتاب ""نور الشمعہ فی ظہر الجمعہ"کے جواب میں لکھی ہے۔مولوی احمد علی صاحب﷫ نے اپنی اس کتاب میں ظہر احتیاطی پڑھنے  کی ترغیب دیتے ہوئے فرضی...
  • 72 #1946

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 9864

    اعتکاف اور خواتین

    (ہفتہ 27 ستمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #1946 Book صفحات: 48
    رمضان میں اعتکاف سنت ہے۔ نبی کریمﷺنے اپنی حیات مبارکہ میں اعتکاف فرمایا اور آپ کے بعد ازواجِ مطہرات بھی اعتکاف فرماتی رہی تھیں۔اہل علم نے بیان کیا ہے کہ اس بات پر علماء کا اجماع ہے کہ اعتکاف مسنون ہے لیکن ضروری ہے کہ اعتکاف اس مقصد سے ہو جس کے لیے اسے مشروع قرار دیا گیا ہے اور وہ یہ کہ انسان مسجد میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی اطاعت کے لیے گوشہ نشین ہو، دنیا کے کاموں کو خیر باد کہہ کر اطاعتِ الٰہی کے لیے کمر باندھ لے اور دنیوی امور سے بالکل دست کش ہو کر انواع و اقسام کی اطاعت  و بندگی بجا لائے، نماز اور ذکر الٰہی کا کثرت سے اہتمام کرے۔ رسول اللہﷺ لیلۃ القدر کی تلاش و جستجو کے لیے اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔ معتکف کو چاہیے کہ وہ دنیوی مشاغل سے بالکل دور رہے، خریدو فروخت کا بالکل کوئی کام نہ کرے، مسجد سے باہر نہ نکلے، جنازہ کے لیے بھی نہ جائے اور نہ کسی مریض کی بیمار پرسی کے لیے جائے۔ بعض لوگوں میں جو یہ رواج پا گیا ہے کہ اعتکاف کرنے والوں کے پاس دن رات آنے جانے والوں کا تانتا باندھا رہتا ہے اور ان ملاقاتوں کے دوران ایسی گفتگو بھی ہو جاتی ہے جو حرام ہے تو یہ سب کچھ اعتکاف کے مقصود کے منافی...
  • 73 #72

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 39020

    اعتکاف فضائل و احکام و مسائل

    (جمعرات 30 اپریل 2009ء) ناشر : ادارہ تحقیقات سلفیہ،کراچی
    #72 Book صفحات: 64
    یہ کتاب دراصل اعتکاف کے موضوع سے متعلقہ دو مقالات کا مجموعہ ہے۔ ایک مقالہ فضیلۃ الشیخ ابو المنیب محمد علی خاصخیلی کی کاوش ہے اور دوسرا فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی تحقیق ہے۔ اعتکاف کے مسائل کے حوالے سے عوام میں جو تشنگی پائی جاتی ہے یہ کتاب اس کا کافی حد تک ازالہ کرتی ہے۔ کتاب و سنت کے دلائل سے مزین اس کتاب میں اعتکاف کی تعریف، فضائل و اقسام، مسائل، فضلیت و عظمت کو بیان کیا گیا ہے۔ جبکہ اس کتاب کا ایک اہم مبحث دور حاضر کا ایک اختلافی مسئلہ کہ کیا خواتین گھر میں اعتکاف کر سکتی ہیں؟  بھی ہے۔اعتکاف کے موضوع پر ایک عمدہ کتاب ہے۔  
  • 74 #7234

    مصنف : حافظ عبد الرزاق اظہر

    مشاہدات : 3203

    اعمال ایسے کہ اللہ مسکرائے

    (پیر 05 فروری 2024ء) ناشر : دار الخلود کامونکی
    #7234 Book صفحات: 161
    اللہ تعالیٰ کا ہنسنا اور مسکرانا بھی اس کے بندوں کے لیے بہت بڑی نعمت اور سعادت ہے۔حدیث نبوی ﷺ ہے" إِذَا ضَحِكَ رَبُّكَ إِلَى عَبْدٍ فِي الدُّنْيَا فَلَا حِسَابَ عَلَيْهِ " ’’جب آپ کا رب کسی بندے کی طرف دیکھ کر دنیا میں مسکرا دےتو اس کا حساب نہیں ہوگا‘‘۔ زیر نظر کتاب’’اعمال ایسے کہ اللہ مسکرائے ‘‘محترم جناب حافظ عبد الرزاق اظہر حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔انہوں نے اس کتاب میں ایسے اعمال کا تذکرہ کیا ہے کہ جن کی وجہ سے رب ذوالجلال والاکرام عرش معلیٰ پر ہنستے اور مسکراتے ہیں اور اپنے بندوں پر خوش ہوتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی تحقیقی وتصنیفی اور دعوتی وتدریسی جہود کو قبول فرمائے۔آمین (م۔ا)
  • 75 #2780

    مصنف : سید بدیع الدین شاہ راشدی

    مشاہدات : 4981

    الاعلام بجواب رفع الابہام و تایید الدلیل التام

    (ہفتہ 01 اگست 2015ء) ناشر : ناظر پریس، کراچی
    #2780 Book صفحات: 43
    نماز دین کا ستون ہے۔نماز جنت کی کنجی ہے۔نماز مومن کی معراج ہے۔ نمازمومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔نماز قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نماز اﷲ تعالیٰ کی رضا کاباعث ہے۔نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔نماز بے حیائی سے روکتی ہے۔ اقرار شہادتین کے بعد جو سب سے پہلا حکم اللہ تعالیٰ کا اس پر عائد ہوتا ہے، وہ پانچ وقت کی نماز قائم کرنا ہے۔اور نماز کی قبولیت کے لئے سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ وہ نبی کریمﷺ کی نماز کے موافق ہو۔نماز کے مختلف فیہ مسا ئل میں سے ایک مسئلہ رکوع کے بعد ہاتھ باندھنےیا چھوڑنے کا ہے۔بعض اہل علم کے خیال ہے کہ رکوع سے پہلے والے قیام کی طرح رکوع کے بعد والے قیام میں بھی ہاتھ باندھے جائیں گے جبکہ بعض کا خیال ہےکہ رکوع کے بعد ہاتھ نہیں باندھے جائیں گے،بلکہ کھلے چھوڑ دئیے جائیں گے۔ زیر تبصرہ کتاب" الاعلام بجواب رفع الابھام وتایید الدلیل التام " پاکستان کے معروف عالم دین محترم مولانا شاہ بدیع الدین راشدی صاحب ﷫کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے کا موقف اختیار کیا ہے اور اس پر متعدد دلائل دئیے ہیں۔ یہ کتاب انہوں نے محترم مولانا حافظ عبد اللہ محد...
< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ... 32 33 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74052
  • اس ہفتے کے قارئین 74052
  • اس ماہ کے قارئین 74052
  • کل قارئین111681380
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست