#376

مصنف : ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی

مشاہدات : 22274

علم حدیث میں اسناد ومتن کی تحقیق کے اصول ( مقالہ پی ایچ ڈی )

  • صفحات: 432
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12960 (PKR)
(ہفتہ 25 دسمبر 2010ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور

زیر نظر کتاب در اصل ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی کاوہ مقالہ ہے جو انہوں نے پی ایچ ڈی کے لیے’ علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول‘ کے عنوان سے لکھا۔ ڈاکٹر صاحب کو خدا تعالیٰ کی جانب سے نہ صرف لحن داؤدی عطاء ہوا ہے بلکہ موصوف عقائد، اصول فقہ، اصول حدیث اور اصول تفسیر جیسے وقیع موضوعات کا اعلیٰ ذوق رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کی صلاحیتوں کا حقیقی ادراک مقالے کی ورق گردانی سے بخوبی ہو جائے گا اس میں انہوں نے  اسناد و متن اور ان سے متعلقہ چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف کرواتے ہوئے اسناد و متن کی تحقیق کے اصولوں کا فنی ارتقاء پیش کیاہےاور اسناد و متن کی تحقیق کے وہ اصول بھی بتلائے ہیں جو فن حدیث کے ماہرین نے مرتب فرمائے ہیں۔ ایک مستقل باب میں فقہاء کرام کی طرف سے پیش کر دہ ’متن حدیث ‘ کی تحقیق کے ’درایتی نکات‘ کی مکمل اور جامع وضاحت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں علم فقہ اور علم حدیث کے مابین تعلق اور مناسبت بیان کرتے ہوئے معاصر مفکرین کے ان افکار کو زیر بحث لایا گیا ہے جو محدثین کرام کے مسلمہ اصولوں سے ٹکراتے ہیں۔ کتاب کے آخری حصہ میں نہایت عرق ریزی کے ساتھ معاصر مفکرین کی طرف سے پیش کئے گئے درایتی نقد کے اصولوں کے ضمن میں ان کے مختلف جزوی دلائل کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

 

باب اوّل: اسنادو متن- معنی، مفہوم اور ارتقاء

 

1

پہلی فصل  -اسناد  متن کا معنی و مفہوم اور سند و متن سے متعلقہ چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف

 

2

دوسری فصل- اسناد و متن کی تحقیق کا فنی ارتقاء اورنشوونما

 

30

-  عہد  رسالت میں

 

31

-   عہد صحابہ میں

 

35

-   عہد تابعین میں

 

39

-  عہد تبع تابعین میں

 

39

-   دور تدوین میں

 

41

تیسری فصل- روایت  و درایت- معنی و مفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال

 

57

باب دوم: اسناد متن کی تحقیق کا طریقہ کار-محدثین کریم کے اصولوں کی روشنی میں

 

85

پہلی فصل-  اسناد حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول

 

86

-   راوی کا کردار (عدالت)

 

92

----   راوی کی صلاحیت (ضبط)

 

104

-   اتصال سند

 

112

دوسری فصل-متن احادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول

 

128

مباحث-  مخالفت الثقات باعتبار متن (بحث شاذ و محفوظ)

 

141

متن حدیث میں انتفائے علت

 

148

----  موضوع یا ضعیف حدیث کو پہچاننے کی علامات

 

163

باب سوم: اسناد و متن کی تحقیق-  فقہائے کرام کے اصول اور ان کا جائزہ

 

181

پہلی فصل -  فقہائے  حنفیہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ

 

186

دوسری فصل -  فقہائے مالکیہ   کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ

 

228

باب چہارم : علم فقہ اور علم حدیث کاباہمی تعلق اور تقابل-محدثین اور فقہاء کے طرزعمل کی روشنی میں

 

247

پہلی  فصل- علم حدیث اور علم فقہ ---  دو مختلف فنون علم، باہمی تعلق اور تقابل

 

248

دوسری فصل- اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش کے اسباب ، نتائج اور حل

 

263

تیسری فصل-   محمد الغزالی ؒ کی السنۃ أھل الفقہ و أھل الحدیث کا جائزہ

 

282

باب پنجم : دور حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور - تنقیدی جائزہ

 

306

پہلی فصل -  نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف حدیث کا آغاز و ارتقاء

 

307

دوسری فصل-  عصرحاضر میں درایت کا تصور اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول

 

318

مولانا شبلی  نعمانی ؒ کے درایتی اصول اور ان کا جائزہ

 

321

مولانا حمید الدین فراہی ؒ کے درایتی اصول اور ان کا جائزہ

 

324

مولانا امین احسن اصلاحی ؒ کے درایتی اصول اور ان کا جائزہ

 

326

جناب جاوید احمد غامدی کے درایتی اصول اور ان کا جائزہ

 

326

باب ششم : اسناد و متن کی تحقیق میں صحابہ و محدثین کا منہج  شبہات اور ان کا ازالہ

 

343

پہلی فصل استدراکات صحابہ ؓ کا منہج اور مثالوں سے اس کی وضاحت

 

344

استدراکات عائشہ ؓ علی الصحابہ کی چند مثالیں

 

349

دیگر صحابہ کرام ؓ کے استدراکات کی چند مثالیں

 

362

دوسری فصل  چند معروف محدثین سے منسوب بعض عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت

 

376

تیسری فصل  صحیح احادیث پر بعض محدثین کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی  حقیقت

 

390

خلاصہ بحث

 

 

مصادر و مراجع

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14323
  • اس ہفتے کے قارئین 379609
  • اس ماہ کے قارئین 379609
  • کل قارئین111986937
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست