#2433

مصنف : رانا محمد شفیق خاں پسروری

مشاہدات : 6968

انسانیت

  • صفحات: 128
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2560 (PKR)
(اتوار 29 مارچ 2015ء) ناشر : سعید سنز مین مارکیٹ گلبرگ لاہور

اسلام میں معاشرتی نظام کو بڑی اہمیت دی گئی ہے۔ اسی لیے اسلامی تعلیمات میں حقوق اللہ سے زیادہ حقوق العباد پر زور دیا گیا ہے۔ میدان حشر میں حقوق العباد کے متعلق ہی زیادہ پرسش ہوگی اور اس سلسلے میں معمولی سے معمولی غلطی بھی قابل معافی نہ ہوگی۔ حقوق العباد میں انسان کو اپنے بیگانے ، اقارب واجانب ، ماں باپ اور دیگر رشتہ داروں سے نیک سلوک بنی نوع انسان کے ساتھ ہمدردی ، جانوروں کو دکھ نہ پہنچانا ، آداب مجلس ، آداب گفتگو ، آداب ملاقات ، وغیرہ حقوق العباد میں شمار ہوتے ہیں۔لیکن افسوس کہ آج کے اس مادی دور میں لوگ ایک دوسرے سے بے بہرہ  اور بیگانہ ہوچکے ہیں حتی کہ عزیز واقارب ،بہن بھائیوں اور جنم دینے والے والدین سے بھی کچھ تعلق  اور لگاو نہیں رکھتے ہیں۔سوچ صرف مفادات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔عبادت بھی صرف عادت کے طور پر کی جاتی ہے۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے ضرورت تھی کہ کم از کم مسلمانوں کو احساس دلایا جائے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کو نہ بھولیں اور حقوق العباد کا خصوصی طور پر دھیان رکھیں۔ زیر تبصرہ کتاب"انسانیت" مرکزی جمعیت اہل حدیث کے معروف راہنما محترم رانا محمد شفیق خاں پسروری کی تصنیف ہے جو  حقوق العباد کی اہمیت وفضیلت کے نیک جذبے کے تحت لکھی گئی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں حقوق العباد کا خیال رکھنے کی توفیق دے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

خدا کے حقوق

 

3

نفس کے حقوق

 

5

بندوں کے حقوق

 

6

معاشرے کے حقوق

 

7

تمام مخلوقات کے حقوق

 

12

عالمگیری اور دائمی شریعت

 

12

حقوق العباد کا بیان

 

14

یتیموں کا مال

 

21

بیواؤں کا حق

 

24

مہمانوں کا حق

 

26

حقوق الوالدین

 

28

حقوق الاولاد

 

35

زنا کی کثرت

 

48

حقوق الزوجین

 

56

عورتوں کا حق مردوں پر

 

64

مزدوروں کے حقوق

 

69

خدمت خلق

 

77

ہمسایوں کے حقوق

 

83

مہمانوں کے حقوق

 

93

بیوہ اور یتیم کے حقوق

 

96

اسلامی حقوق

 

104

مصافحہ اور معانقہ

 

110

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10216
  • اس ہفتے کے قارئین 375502
  • اس ماہ کے قارئین 375502
  • کل قارئین111982830
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست