#1903

مصنف : محمد سلطان المعصومی

مشاہدات : 8507

اسلام اور فقہی مکاتب فکر

  • صفحات: 94
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3290 (PKR)
(منگل 26 اگست 2014ء) ناشر : عبد الرحمٰن دار الکتب، کراچی

انسان کی طبیعت اور اس کا مزاج ہے کہ وہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتا ہے،اور اس کا یہ طرز عمل زندگی کے تمام معاملات میں ہوتا ہے۔اسی طرح اس کے دین کا مسئلہ ہے کہ وہ اپنے دین کے معاملے میں بھی خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہےاور پھر دین اسلام سے بھلا اور کونسا دین خوب تر ہوگا۔تو بہر کیف کسی مسلمان کا مقلد بب جانا ایک ایسی سائیکل پر سوار ہونے کے مترادف ہے کہ جس کے پہیے تو گھومتے ہیں مگر وہ ایک جگہ پر ہی کھڑی رہتی ہے،جس سے ورزش کاکام تو لیا جا سکتا ہے مگر سفر طے نہیں کیا جاسکتا ہے۔لہذا تقلید کو اختیار کرنا انسان کے فطری مزاج اور طبیعت کے خلاف ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ آج دنیا میں غیر مسلم ملت اسلامیہ سے ہر میدان میں پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔کاش کی ہم بھی دل کی آنکھیں کھول لیتے اور کتاب وسنت سے حقیقی راہنمائی حاصل کر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہو جاتے۔زیر تبصرہ کتاب(اسلام اور فقہی مکاتب فکر)جناب محمد سلطان المعصومی الخجندی المکی ﷫کی عربی تالیف "ھل المسلم ملزم باتباع مذھب من المذاھب الاربعۃ"یعنی کیا مسلمان مذاہب اربعہ میں سے کسی خاص مذہب کا پابند ہے،کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کرنے کی سعادت محمد یوسف نعیم نے حاصل کی ہے۔کتاب اگرچہ کچھ نو مسلم جاپانیوں نے چند سوالات کے جوابات اور رد تقلید کے موضوع پر لکھی گئی ہے،مگر مجموعی طور پر اس کی افادیت عمومی اہمیت کی حامل ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائےاور امت مسلمہ کو تقلید کے جمود سے نکال کر اجتہاد کے مقام پر فائز کر دے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مترجم

5

مقدمہ از: الشیخ عبد لعظیم حسن زئی

8

مؤلف کے حالات زندگی

12

دعا

14

استفتاء

15

ایمان اور اسلام کی حقیقت

17

مذاہب اربع میں سے کسی خاص مذہب کی تقلید نہ تو واجب ہے اور نہ ہی مندوب

22

دین اسلام کی بنیاد صرف اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت ہے

24

متاخرین نے دین کو بدلا اور اس میں اس حد تک تبدیلیاں کیں کہ انہوں نے تقلید کا لازم قرار دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ گروہ بندیوں کا شکار ہو گئے

28

کسی خاص مذہب کو لازم قرار دینے والا قول حقیقت میں سیاسیات پر مبی ہے۔

32

رسالہ ’’الانصاف‘‘ میںشاہ ولی اللہ دہلوی کی تحقیق کہ مذہب بدعت ہے

34

جو رسول اللہﷺ سے غیر کے لیے تعصب کرے وہ گمراہ اور جاہل ہے

35

شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ فتویٰ مصریہ میں لکھا ہے

36

امام ابن الہمام کی تحقیق کسی مذہب کا پابند ہونا ضروری نہیں ہے

37

مقلد

38

متبع

38

شریعت میں تقلیدکے معنی

39

اتباع

39

اتباع اور پیروی کے لائق مام صرف نبیﷺ ہی ہیں

42

امت محمدیہﷺ میں اختلاف اور فرقہ واریت کا سبب مذہب کی ناجائز اتباع ہے

43

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41915
  • اس ہفتے کے قارئین 41915
  • اس ماہ کے قارئین 477400
  • کل قارئین107144162
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست