#4142

مصنف : محمد بن عبد الوہاب

مشاہدات : 9922

اسلام کی عمارت کو ڈھا دینے والے دس امور

  • صفحات: 49
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 980 (PKR)
(جمعرات 12 جنوری 2017ء) ناشر : دار القرآن والسنہ لاہور

اسلام سے خارج کر دینے والے امور کو نواقض اسلام کہا جاتا ہے۔ یعنی وہ باتیں جو آدمی کو دائرہ اسلام سے خارج کر دیتی ہیں اور آدمی پر آگ واجب ہو جاتی ہے۔ ان کے پائے جانے کی صورت میں نماز، روزہ اور زکوٰۃ خیرات تو کیا حتیٰ کہ کلمہ بھی فائدہ نہیں دیتا.... تاآنکہ ان سے توبہ نہ کر لی جائے۔ کیونکہ نواقض اسلام ہیں ہی وہ باتیں ہیں جن کی سب سے پہلے کلمہ پر ہی زد پڑتی ہے۔چنانچہ ضروری ہے کہ آدمی کو نواقض اسلام بھی معلوم ہوں۔ کچھ بھی ہو جائے ایسی بات کے تو آدمی قریب تک نہ جائے جس سے اس کا کلمہ ہی ضائع ہو جائے اور یوں اس پر سے اللہ کی رحمت کا سایہ اٹھ جائے اور پھر وہ جتنے بھی اعمال کرے سب کے سب مقبولیت سے محروم رہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’ اسلام کی عمارت کو ڈھا دینے والے دس امور (نواقض الاسلام) ‘‘شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب ﷫ کا کتابچہ ہے اس میں انہو ں ایسے دس امور پیش کیے ہیں جن کا ارتکاب کر کے انسان دائرۂ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔اگر انسان اسی حالت میں فوت ہوجائے تو وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جائے گا۔اس لیے ہر مسلمان مرد وعورت پر لازم ہے کہ وہ اسلام کو ختم کرنے والے امور کو اچھی طرح جان لے ۔ایسا نہ ہوکہ کوئی مسلمان ان کفریہ امور کا ارتکاب کر بیٹھے اور اسے خبر بھی نہ ہو کہ یہ کفر ہے۔ایسے امور کو جاننے کےلیے اس کتاب کامطالعہ ضرور کریں۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

اسلام کی عما رت  کو ڈھا دینے والے امور

4

اللہ کی عبا دت میں شرک کرنا غیر اللہ کے نام  کے لئے جا نو ر ذبح کرنا جیسے  جن یا قبر کے لئے ذبیحہ کرنا

6

جو شخص  اپنے اور اللہ  کے درمیان کسی کو و سیلہ ذریعہ بنا ئے  اور اس وسیلہ کو پکا رے

23

جو شخص مشر کین کو کا فر نہ کہے یا مشرکو ں کو کفر میں شک  کرے یا ان کے  مذہب کو صحیح سمجھے

33

جو شخص یہ اعتماد  یہ نظریہ رکھے  کہ نبی ﷺ کی ہد ایت کے  علاوہ  کسی دو سر ے کی

44

جو شخص دین اسلام میں سے کسی ایسی چیز کو جو رسول ﷺ لے کر آ ئے  ہیں

52

 جو شخص رسول ﷺ کے دین میں سے کسی  بات کا مذاق  اڑائے

56

جا دو چا ہے وہ جدائی  نفرت  پیدا کرنے  کے لئے کیا جائے  یا محبت پیدا کرنے کے لئے جو کو ئی ایسا کرے یا  ایسا کرنے پر راضی ہو تو وہ شخص  کا فر ہے

61

مسلمانو ں کے مقا بلے میں مشرکین کو غا لب کر نے والا  اور انکی مدد کر نے و الا کا فر  ہے

71

 جو شخص یہ عقید ہ رکھے  کہ بعض لو گو ں کا رسول  اللہ ﷺ  کی شر یعت سے خا رج  ہے

73

اللہ تعالیٰ کے دین سے بے پر واہی کر نے والا  جو نہ اس سیکھتا  ہے  نہ اس پر عمل کرتا ہے

80

تکفیر معین کا حکم ’’  او رکسی  مو ح کو کا فر کہنا ’’

87

آز ادی فکر  کا تقا ضا ہے  کہ لو گو ں  کو کا فر  نہ کہا جا ئے

101

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14218
  • اس ہفتے کے قارئین 379504
  • اس ماہ کے قارئین 379504
  • کل قارئین111986832
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست