#1395

مصنف : خالد سیف اللہ رحمانی

مشاہدات : 34085

جدید فقہی مسائل جلد1

  • صفحات: 318
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12720 (PKR)
(بدھ 21 اگست 2013ء) ناشر : زمزم پبلشرز کراچی

جدید صنعتی اور فکری انقلاب نے جو بہت سے مسائل پیدا کر دیے ہیں ان میں ایک جدید دور میں پیدا ہونے والے مسائل کا فقہی اور شرعی حل بھی  ہے ۔ جو جدید ایجادات  اور نئے معاملات کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں ۔ ان  مسائل کا حل کرنا ایک مشکل اور دشوار کام ہے ۔ اس لئے کہ ان کے لیے قرآن و حدیث اور فقہ کے قدیم  ذخیرہ میں ان کی نظائر اور ان سے قریب ترین صورتیں تلاش کرنی ہوتی ہیں ۔ احکام کی علتوں اور  اسباب پر غور کرنا ہوتا ہے ۔ اور اپنے زمانہ کے عرف اور رواج کو بھی سامنے رکھنا پڑتا ہے ۔ اس  مشکل اور دشوار کام کو حل کرنا علما کے ذمہ ہے ۔ اور وہی ان کے صحیح حل تلاش کرنے کے اہل ہیں ۔ چناچہ ہر زمانہ کے اہل علم اور اہل افتا نے اپنے اپنے دور کے مسائل حل کیے ہیں ۔ موجودہ دور میں بھی ایسی متعدد کوششیں ہو چکی ہیں ۔ زیر نظرکتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ مؤلف نے ایسے تمام جدید مسائل کو جن کا تعلق عبادات ، معاشرت اور معاملات اور اجتماعی مسائل سے ہے  یکجا کر دیا ہے ۔ اور نہائت اختصار و ایجاز کے ساتھ ، سہل ، عام فہم زبان اور دل نشین اسلوب میں مسائل پر گفتگو کی ہے اور ہر مسلہ مستند کتابوں سے حوالے اور نظائر  کی روشنی میں لکھا گیا ہے ۔ مصنف کی قابل تحسین بات یہ ہے کہ انہوں نے زیادہ سے زیادہ  اختلاف سے بچنے کی کوشش کی ہے ۔ اور جہاں علما کی رائے سے اختلاف کیا ہے وہاں اپنی رائے فتوی کی بجائے تجویز کے لب و لہجہ میں پیش کی ہے ۔ نیز  اس  کے  وجوہ دلائل بھی بیان کر دئیے ہیں ۔( ع۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

3

پیش لفظ

 

12

تقدیم

 

14

دیباچہ طبع جدید

 

15

کچھ آراء۔اس کتاب کے بارے میں

 

17

جدید مسائل کا حل..اصول اور طریقہ کار

 

25

عبادات

 

57

نماز

 

83

روزہ

 

121

زکوۃ

 

136

حج

 

161

ذبخ وقربانی

 

181

معاشرتی مسائل

 

189

ازدواجی زندگی

 

189

زیبائش وآرائش

 

205

طب وعلاج

 

216

خوراک وپوشاک

 

227

تفریحی امور

 

234

معاشی مسائل

 

243

خریدوفروخت

 

243

اجارہ وذرائع معاش

 

264

سود وقمار

 

278

متفرقات امارات وقضاء

 

294

متفرق مسائل

 

302

وندے ماترم

 

314

فہرست نامکمل ہے

 

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42297
  • اس ہفتے کے قارئین 402371
  • اس ماہ کے قارئین 1026079
  • کل قارئین112633407
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست