#4298

مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

مشاہدات : 9262

جادو ٹونہ کے فرد اور معاشرے پر خطرناک اثرات

  • صفحات: 51
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1020 (PKR)
(بدھ 22 فروری 2017ء) ناشر : لوح و قلم پبلی کیشنز

لفظ سحر (جادو)قرآن مجید کی مختلف آیات میں کم وبیش ساٹھ مرتبہ استعمال ہوا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کے مطابق جادو سات ہلاک کرنےوالے اشیاء میں سے ایک اور صحیح بخاری کی روایت کے مطابق خود نبی کریم ﷺ پر بھی جادو ہوا تھا۔جادو کرنا او رکالے علم کےذریعے جنات کاتعاون حاصل کر کے لوگوں کو تکالیف پہنچانا شریعتِ اسلامیہ کی رو سےمحض کبیرہ گناہ ہی نہیں بلکہ ایسا مذموم فعل ہےجو انسان کو دائرۂ اسلام سے ہی خارح کردیتا ہے اور اسے واجب القتل بنادیتا ہے ۔جادو، جنات اور نظر بد سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو ل کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ وہ نظر بد ،جادو کے خطرے اوراس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں اور اس کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لیے نام نہادجادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ جادو ٹونہ کے فرد اورمعاشرے پر خطرناک اثرات ‘‘ عالم عرب کے ممتاز عالم دین ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان کا جادو کےموضوع تحریر کردہ عربی رسالہ ’’ السحر والشعوذة وخطورتها علىٰ الفرد والمجتمع ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔جو اپنے موضوع میں نہایت مختصر اورجامع ہے ۔اس مختصر رسالہ میں شیخ موصوف نے جادو ٹونہ ، علم نجوم اوراسکی مختلف اقسام ( شعبدہ بازی ، گرہوں میں پھونکنا، سحر بیانی ، چغل خوری) کی حرمت نیز اسلام میں ایسے افعال کے مرتکبین کے بارے میں قرآن وسنت کی روشنی میں احکامات پر مختصر مگر تفصیلی روشنی ڈالی ہے ۔اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو عوام الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے ۔(آمین)

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25811
  • اس ہفتے کے قارئین 123398
  • اس ماہ کے قارئین 1131379
  • کل قارئین107798141
  • کل کتب8812

موضوعاتی فہرست