#1947

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 5347

جسمانی حرکات اور شائستگی

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1680 (PKR)
(اتوار 28 ستمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اللہ تعالیٰ نے جتنی بھی مخلوقات پیدا کیں ان سب میں انسان اس کی شاہکار تخلیق ہے خوبصورت ایسا ہ کہ اس کے بارے میں خود رب العالمین نے فرمایا:لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيم(التین:4) اس کا نازک اور خوبصورت جسم ہر وقت محوِ حرکت ہے۔ ربِ کریم نے انسان کو دوسری مخلوقات کے مقابلے میں ایک امتیازی حیثیت دی ہے اوراسے وہ کچھ عطا کیا ہے جو مخلوقات میں کسی کو نہیں دیا۔انسان کے امتیازی اوصاف کی وجہ سے انسان اچھائی برائی کا مکلف بھی ہے اور اللہ تعالیٰ کے ہاں جواب دہ بھی۔انسان کے بعض افعال وحرکات میں انسان جانوروں سےمشابہ ہے لیکن جانوروں میں علم،عقل اوراختیار نہیں ہے جب کہ انسان کوجو چیز جانوروں سےممتاز کرتی ہے وہ اس کے افعال وحرکات میں شائستگی اور تہذیب ہے ۔کیوں کہ اسلام نے انسانی افعال وحرکات کو ایک خاص ضابطے کے اندر رکھنے کی تلقین کی ہے ۔انسانی جسم بہت سے اختیاری اوغیر اختیاری افعال میں ہر وقت مصروف رہتاہے ۔اسلام نے ان افعال کو بھی شائستگی کا حسن عطا کیا ہے تاکہ انسان حیوانوں سے ممتاز ہوسکے۔ زیر نظرکتابچہ’’جسمانی حرکات اور شائستگی ‘‘محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تحریری کاوش ہے۔ جس میں انہوں نے انسان کی اختیاری اورغیراختیاری حرکات کوبیان کرنےکے ساتھ ساتھ   بڑے احسن انداز میں اس کےمتعلق اسلامی تعلیمات کو بھی پیش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ محترمہ کی اس کاوش کو لوگوں کی اصلاح کاذریعہ بنائے (آمین) محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ  کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

اختیاری حرکات

10

غیر اختیاری حرکات

10

انگلیاں چٹخانا

12

کان میں انگلی ڈالنا

13

ناک میں انگلی ڈالنا

13

تھوکنا

15

کھانسنا

18

چھینکنا

19

ڈکار لینا

21

جمائی لینا

22

ریح آنا

23

کسی غیر متوقع صورت حال پر ہنسنا

25

قہقہ لگانا

26

منہ کھولنا

27

دانتوں میں انگلی ڈالنا

27

دانت کچکچانا

28

غصے میں انگلیاں کاٹنا، پاؤں پٹخنا، چیزیں پھینکنا

29

دانتوں سے ناخن کاٹنا

30

کوئی کیڑا یا جانور دیکھ کر چیخ مارنا

31

اونچی آواز سے بولنا

32

کسی چیز پر ہاتھ یا کوئی اور چیز مار کر آواز پیدا کرنا

35

آدھا دھوپ میں اور آدھا سائے میں بیٹھنا یا لیٹنا

36

ایک جوتا پہن کر چلنا

37

پیر گھسیٹ گھسیٹ کر چلنا

37

اکڑ اکڑ کر چلنا

38

خطبہ جمعہ کے دوران کنکریوں سے کھیلنا

39

بڑوں کی موجودگی میں پاؤں پھیلا کر بیٹھنا

40

بایاں ہاتھ پیٹھ پر رکھ کر بیٹھنا

40

بالوں سے کھیلنا

41

پراگندہ بال رکھنا

41

بلا ضرورت پٹی باندھنا

41

راستہ چلتے ہوئے پیچھے مڑ مڑ کر یکھنا

41

منہ سے سیٹیاں بجانا یا دیگر آوازیں نکالنا

42

دوران تقریر مختلف حرکات اور اشارے کرنا

44

آنکھوں سے اشارے کرنا

45

زمین پر رکھی جوتیوں کو ہلانا

47

کوئی بات کرتے تو چونک کر اس کی طرف دیکھنا

47

کھانا کھانے والے کی طرف دیکھنا

48

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 78709
  • اس ہفتے کے قارئین 78709
  • اس ماہ کے قارئین 78709
  • کل قارئین111686037
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست