#1949

مصنف : سلیم رؤف

مشاہدات : 4387

کیسی رہی سزا؟

  • صفحات: 16
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 560 (PKR)
(منگل 30 ستمبر 2014ء) ناشر : صفہ اسلامک سنٹر، گوجرانوالہ

سلیم رؤف صاحب﷾ ایک معروف مبلغ اور داعی ہیں۔آپ نے تبلیغ دین کے لئےایک منفرد طریقہ اختیار کرتے ہوئے ہر موضوع کو کہانی کی شکل میں پیش کیا ہے اور بے شمار موضوعات پر لکھا ہے۔آپ نے کتابچوں کے نام بڑے پرکشش او ر جاذب نظر ہوتے ہیں،عنوان کو دیکھ کر انہیں پڑھنے کو دل چاہتا ہے۔مثلا"ننھا مبلغ"،"واہ رے مسلمان"،"نایاب ہیرا"،"شیطان سے انٹرویو"،"بازار ضرور جاوں گی"۔"اور میں مر گیا" وغیرہ وغیرہ۔آپ کے یہ چھوٹے چھوٹے کتابچے عامۃ الناس میں انتہائی مقبول اور معروف ہیں۔ یہ چھوٹا سا کتابچہ"کیسی رہی سزا؟" بھی محترم سلیم رؤف صاحب کے دیگر اصلاحی کتابچوں کی طرح روز مرّہ زندگی میں سرزد ہونے والی عملی کوتاہیوں، دین سے دوری، مغربیت اور مادہ پرستانہ ذہن کی اصلاح کیلئے نہایت سادہ، شستہ اور رواں واقعاتی اسلوب میں تحریر کی گئی ایک عمدہ کاوش ہے۔ چند صفحات پر مشتمل یہ کتابچہ ہماری معاشرتی کوتاہیوں کی بھر پور ترجمانی کرتا ہے۔اور ہمیں اپنی اور اپنی اولاد کی اصلاح اور اسلام کے مطابق ان کی تربیت کرنے کی ترغیب دیتا ہے ،تاکہ ہماری دنیا بھی سنور جائے اور ہماری آخرت بھی بن جائے۔مولف نے اس کتابچے میں ہماری حکومت کی طرف سے جمعہ کی چھٹی بند کر کے اتوار کی چھٹی کرنے پر بزبان جمعہ اپنے ساتھ روا رکھی جانے والی بد سلوکی کا تذکرہ کیا ہے اور پھر اس بدسلوکی کے بدلے میں ملنے والی سزا کا ایک منفرد انداز میں ذکر کیا ہے،جو پڑھنے لائق ہے۔ اللہ تعالی مولف کی ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

کیسی رہی سزا

3

ہر جمعہ کو سورۃ کہف کی تلاوت

13

کثرت کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی ذات گرامی پر درود

13

صاف ستھرے اور خصوصی لباس کا اہتمام

14

مسواک کرنا، غسل کرنا،   اور خوشبو لگانا

14

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 24684
  • اس ہفتے کے قارئین 321487
  • اس ماہ کے قارئین 321487
  • کل قارئین111928815
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست