#3677

مصنف : عبد الرحمٰن بن عبد العزیز السدیس

مشاہدات : 3649

خطبات حرم ( السدیس )

  • صفحات: 325
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11375 (PKR)
(جمعہ 09 اکتوبر 2015ء) ناشر : دار السلام، لاہور

اسلام کی اشاعت کے لیےعلماء کاکردار بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ جنہوں نے اپنی تحریر و تقریر سے عامۃ الناس میں علمِ دین کو پھیلایا اور علم و عرفان کی  قندیلیں ابھی تک جلا رے ہیں۔ علماء  ہی انبیاء کے وارث ہیں کہ جنہوں نے نبوی مشن سنبھالتے ہوئے شریعت کےعلم کو دوسرےلوگوں تک پہنچانا ہوتاہے۔ شرعی مسائل اور اخلاقی شرعی رہنمائی کے لیے علماء کے قرآن و سنت اور آثار صحابہ سے اخذ کردہ مسائل عامۃ الناس کے لیے انہیں دین کے فہم میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔ اور خطبات کے ذریعے عوام الناس کی دینی رہنمائی کرتے ہیں۔ علمائے کرام کے مجموعہ خطبات کےحوالے سے کئی مجموعات شائع ہوچکے ہیں۔ ان میں سے اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی ، خطباتِ محمدی از مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از مولانا محمد داؤد راز، خطاب سلفیہ، خطبات آزاد، خطبا ت بہاولپور ی خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر، خطبات یزدانی، خطبا حرم، مواعظ طارق ،زاد الخطیب، اور فاضل نوجوان مولانا عبد المنان راسخ ﷾ کے خطبات وغیرہ، قابلِ ذکر ہیں۔ اور عربی زبان میں خطباء واعظین حضرات کے لیے 12 ضخیم مجلدات پر مشتمل ’’نضرۃ النعیم ‘‘انتہائی عمدہ کتاب ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ خطبات حرم ‘‘امام کعبہ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس ﷾ کے بیت اللہ میں دیے گئے خطبات جمعہ میں سے منتخب خطبات ’’ کوکبۃ الکوکبۃ‘‘کا اردو ترجمہ ہے۔ ان منتخب خطبات کو نہایت خوبصورت سلیس اردو میں پیش کرنےکا اعزاز دار السلام نے حاصل کیا ہے۔ تعمیر سیرت کےلیےان پُر تاثیر خطبات کا مطالعہ ہر فرد وبشر کی ضرورت، مردوں او رعورتوں کے لیے ذریعہ ہدایت اورواعظین واساتذہ کرام کے لیے گنجینہ افادیت ہے۔ اللہ تعالیٰ شیخ عبدالرحمن السدیس ﷾علم وعمل او رعمر میں برکت فرمائے اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرماٰئے اور انہیں شیخ کے مزید خطبات بھی اردو زبان میں عوام الناس کےسامنے لانے کی توفیق دے۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

8

عرض مترجم

15

مقدمہ

21

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نورانی کتاب

27

خطبہ 2: علم نہایت قیمتی سرمایہ

47

خطبہ 3: عقیدۂ توحید کامیابی کی بنیاد

75

خطبہ 4: اتباع سنت اور اس کے تقاضے

80

خطبہ 5: نماز مومن کی پہچان

89

خطبہ6: زکاۃ، مال کی تطہیر اور اس میں اضافے کی کلید

103

خطبہ 7: رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار

119

خطبہ 8: حجاج کرام کی خدمت میں رہنما باتیں

133

خطبہ 9: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر۔ مسلم معاشرے کی پہچان

147

خطبہ 10: حلال اور حرام کا اسلامی تصور

165

خطبہ 11: اخوت، اسلامی معاشرے کی بنیاد

181

خطبہ 12: غیبت، معاشرے کی مہلک بیماری

195

خطبہ 13: شادی، خانہ آبادی اور شادمانی کا ذریعہ

215

خطبہ 14: عورت، اسلام کے سایۂ عاطفت میں

229

خطبہ 15: تربیت اولاد ترقی یافتہ دور کا ایک حساس مسئلہ

243

خطبہ 16: مسلمانوں کی حالت زار اور مسجد اقصیٰ کی پکار

259

خطبہ 17: توبہ راہ نجات

273

خطبہ 18: انسان اور معاشرے پر گناہوں کے مہک اثرات

293

خطبہ 19: موجودہ عالمی حالات میں امت مسلمہ کی ذمہ داریاں

307

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1057
  • اس ہفتے کے قارئین 17310
  • اس ماہ کے قارئین 62796
  • کل قارئین51103942

موضوعاتی فہرست