#1744.01

مصنف : ائمہ حرمین

مشاہدات : 10140

خطبات حرمین حصہ دوم

  • صفحات: 642
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19260 (PKR)
(جمعہ 04 جولائی 2014ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ

اسلام کی اشاعت کے لیےعلماء کاکردار اہمیت کا حامل  ہے کہ جنہوں نے اپنی تحریر و تقریر سے عامۃ الناس میں علمِ دین کو پھیلایا اور علم و عرفان کی  قندیلیں ابھی تک جلا رے ہیں۔ علماء  ہی انبیاء کے وارث ہیں کہ جنہوں نے نبوی مشن سنبھالتے ہوئے شریعت کےعلم کو دوسرےلوگوں تک پہنچانا ہوتاہے۔شرعی مسائل اور اخلاقی شرعی رہنمائی کے لیے علماء کے قرآن و سنت اور آثار صحابہ سے اخذ کردہ مسائل عامۃ الناس کے لیے انہیں دین کے فہم میں آسانی فراہم کرتے ہیں ۔اور خطبات کے ذریعے  عوام الناس کی دینی رہنمائی کرتے ہیں ۔ علمائے  کرام  کے  مجموعہ خطبات  کےحوالے سے  کئی  مجموعات  شائع ہوچکے  ہیں۔ان میں  سے اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی  ، خطباتِ محمدی از  مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از  مولانا محمد داؤد راز ، خطاب  سلفیہ ،خطبات آزاد ، خطبا ت  بہاولپور ی خطبات  علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ، خطبا حرم، مواعظ طارق ،زاد الخطیب ،وغیرہ ، قابلِ ذکر ہیں ۔اور عربی زبان میں خطباء واعظین حضرات کے لیے  12 ضخیم مجلدات پر مشتمل  ’’نضرۃ النعیم  ‘‘انتہائی عمدہ کتاب ہے ۔زیر  نظر کتاب  خطبات حرمین ‘‘  دو جلدوں پر مشتمل  خطباء حرمین شریفین کے خطبات کامجموعہ ہے۔جلد اول حرم مکی کے تین شیوخ اور جلد ثانی حرم مدنی کے  پانچ  شیوخ کے  خطبات پر مشتمل ہے جلد اول کے شروع میں حرم مکی  او رجلدثانی  کے شروع  میں حرم مدنی  کے  جن ائمہ  خطبائے کرام کے خطبات ان میں شامل ہیں  ان کا مختصر تعارف بھی  پیش کردیا  گیا ہے ان دونوں جلدوں میں  صرف  سال 1422ھ کے خطبات ہیں۔ خطبات میں  مذکورہ احادیث وآثار کی  تحقیق وتخریج کا کام  محترم حافظ شاہد محمود ﷾(فاضل مدینہ یونیورسٹی  )  نے انجام دیا ہے ۔اللہ تعالی’’خطبات حرمین‘‘ کو  خطباء واعظین اورعوام  الناس کے لیے  باعث استفادہ بنائے  (آمین) ( م ۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

29

سوانح ائمہ و خطباء حرم مکہ مکرمہ

 

31

خطبہ مسنونہ

 

37

خطبات

 

50

خطبات ماہ محرم

 

41

خطبات ماہ صفر

 

87

خطبات ماہ ربیع الاول

 

139

خطبات ماہ ربیع الثانی

 

189

خطبات ماہ جمادی الاولیٰ

 

237

خطبات ماہ جمادی الاخریٰ

 

283

خطبات ماہ رجب

 

321

خطبات ماہ شعبان

 

369

خطبات ماہ رمضان

 

419

خطبات ماہ شوال

 

475

خطبات ماہ ذو القعدہ

 

529

خطبات ماہ ذو الحجہ

 

581

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9766
  • اس ہفتے کے قارئین 375052
  • اس ماہ کے قارئین 375052
  • کل قارئین111982380
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست