(اتوار 18 اگست 2024ء) ناشر : مرکز التربیۃ الاسلامیہ فیصل آباد
اسلام کے بیان کردہ حقوق و فرائض میں سے ایک مسئلہ حقوق الزوجین کا ہے ۔ اسلام کی رو سے شادی چونکہ ایک ذمہ داری کا نام ہے اس لیے شادی کے بعد خاوند پر بیوی اور بیوی پر خاوند کے کچھ حقوق عائد ہوتے ہیں جنہیں پورا کرنا دونوں پر فرض ہے ۔ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں ایک دوسرے کی عزت ہیں ایک کی عزت میں کمی دونوں کے لیے نقصان کا باعث ہے ہمارا دین ہمیں یہی سکھاتا ہے۔زوجین اگر دینی تعلیمات کے مطابق ایک دوسرے کے حقوق خوش دلی سے پورے کرنے لگیں تو نہ صرف بہت سے مفسدات اور خرابیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ حقوق الزوجین کے سلسلے میں قرآن و سنت میں واضح احکام موجود ہیں اور اس موضوع پر کئی اہل علم نے مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب فضیلۃ الشیخ سعید بن سالم الدر مکی کے رسالہ الوصايا الشرعية للحياة الزوجية کا ترجمہ و تفہیم ہے۔ جسے تحقیقی مقالہ کی صورت میں محمد محبوب چانڈیہ صاحب نے ڈاکٹر محمد منیر اظہر حفظہ اللہ کی نگرانی میں مکمل کر کے مرکز التربیۃ الاسلامیہ،فیصل آباد میں تخصص علوم اسلامیہ سیشن2022ء۔2024ء کے لیے پیش کیا ہے۔اس مقالہ میں کتاب و سنت کی روشنی میں ایسی ہدایات اور سترہ وصیتیں ذکر کی...