#3361

مصنف : فاروق احمد

مشاہدات : 7399

خواتین اسلام کے نام دس نصیحتیں

  • صفحات: 195
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4875 (PKR)
(جمعرات 18 فروری 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ عورت کی تخلیق مرد کے سکون واطمینان کا باعث ہے ۔ عورت انسانی تہذیب وتمدن کی روا ں دواں گاڑی ہے ، اگر یہ اسلامی پلیٹ فارم پر سیدھی چلتی رہے تو اس مادی دنیا کا اصل زیور وحسن ہے اورمرد کی زندگی میں نکھار اور سوز وگداز پیداکرنے والی یہی عورت ہے ۔ اس کی بدولت مرد جُہدِ مسلسل اور محنت کی دلدوز چکیوں میں پستا رہتاہے ۔ اور اس کی وجہ سے مرددنیا کے ریگزاروں کو گلزاروں او رسنگستانوں کو گلستانوں میں تبدیل کرنے کی ہر آن کوشش وکاوش کرتا رہتا ہے ۔اگر عورت بگڑ جائے اور اس کی زندگی میں فساد وخرابی پیدا ہوجائے تویہ سارے گلستانوں کو خارستانوں میں تبدیل کردیتی ہے اور مرد کوہر آن ولحظہ برائی کے عمیق گڑھوں میں دھکیلتی دیتی ہے ۔اسلام نے عورت کوہر طرح کے ظلم وستم ، وحشت وبربریت، ناانصافی ، بے حیائی وآوارگی اور فحاشی وعریانی سے نکال کر پاکیزہ ماحول وزندگی عطا کی ہے ۔ او ر جتنے حقوق ومراتب اسلام نے اسے دیے ہیں دنیا کے کسی بھی معاشرے اور تہذیب وتمدن میں وہ حقوق عورت کوعطا نہیں کیے گئے ۔اس لیے عورت کا اصل مرکز ومحور اس کے گھر کی چاردیواری ہے ۔جس کے اندر رہ کر گھر کے ایک چھوٹے سے یونٹ کی آبیاری کرنا اس کا فریضہ ہے ۔اسلام عورت کی تربیت پر خصوصی توجہ دیتا ہے کسی گھر کی عورت اگر نیک اور پرہیز گار ہے تو وہ امن وآشتی کا گہوارہ ہے اور اگر عورت بدکار فاسقہ وفاجرہ ہے تو وہ برائی کا اڈا ہ اور فحاشی وعریانی کاسیل رواں ہے۔اس لیے ہمیں اپنے گھر کی خواتین کو اسلامی تہذیب وتمدن ، دینی معاشرت ورہن سہن اور عقائد صحیحہ واعمال صالحہ پر گامزن رکھنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ خواتینِ اسلام کےلیے دس نصیحتیں‘‘ محترم جناب فاروق احمد ﷾ کی تصنیف ہے۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے زیادہ تران مسائل کواجاگر کرنے کی کوشش کی ہے جنہیں دور ِ حاضر میں اکثر نظر انداز کردیا جاتاہے۔اس میں سیرت النبیﷺ کے درخشاں پہلو بھی ہیں اور ایمانیات کی جھلک بھی ہے ۔ حسن عبادت کاتذکرہ بھی ہے اوراخلاقیات ومعاملات پر ایمان افروز مباحث بھی ہیں ۔ غیر اسلامی رسومات کی تردید اور تعیر سیرت وکردار کی تاکید بھی ہے ۔کتاب مختصر ہونے باوجود جامعیت ونافعیت میں بے نظیر اور اپنے موضوع پر اس اعتبار سےایک منفرد کاوش ہے کہ اس میں ایک ہی حدیث نبوی کو اساس قرار دے کر اس سے استدلالات کے ذریعے سے مختلف عنوان قائم کیے ہیں ۔ اور ہرعنوان کوقرآن وحدیث کے دلائل سے مزید آراستہ کیاگیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کومؤلف وناشر کی نجات کا اوراسےلوگوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

7

باب اول

 

نبی ﷺ کے خانگی نظام اور ذریعہ معاش کی ایک جھلک

9

حدیث لقیط بن صبرہ ﷜

9

خوب کامل وضو کسے کہتے ہیں؟

12

کامل وضو او راس کی اہمیت وضرورت

12

حصول علم کے لیے وفود کا اہتمام

16

علم دین حاصل کیجیے علم حاصل کرنا فرص ہے

19

آپﷺ کی عدم موجودگی میں سیدہ عائشہ ؓ نے میزبانی کاحق اداکیا

20

بادی اعظم ﷺُ کی گھر واپسی کا ایک منظر

22

اسلام او رمہمان نوازی

23

چرواہے کی آمد او ربکر ی ذبح کرنے کاحکم

27

آپ ﷺ کے معاش کا انحصار تین طرح کے اموال پر تھا

28

مال غنیمت میں خمس اور اموال فے کے احکامات

31

مال غنیمت کی تعریف

32

مال فے کی تعریف

33

آنحضرت ﷺ کی سادگی یا اظہار حقیقت

35

قائدوفد کی گھر یلو مشکل او راس کاعلاج

36

جس عورت میں خیر ہے وہ نصیحت قبول کرے گی

39

طلاق رجعی بھی اصلاح کا ذریعہ بن سکتی ہے

41

طلاق رجعی

43

زبان درازی اور اس کاانجام

44

گناہ بھی نیکیوں کو کھاجاتے ہیں

48

لعن طعن کرنا حرام ہے او رحسن اخلاق جنت کاضامن

49

جھوٹ اور دور خاپن بھی زبان کے گناہ ہیں

53

گالی دینا ،غیبت کرنا اور منہ بنا کر تکلف سے باتیں کرنا

57

دین دار زوج کاانتخاب

59

عورتوں سے حسن سلوک

60

حسن معاشرت کایہ بھی ایک انداز تھا

62

اللہ او راس کے رسول  ﷺ کے بعد عورت پر مرد کا حق سب سے زیادہ

64

خاوند کوتنگ  کرنا کبیرہ گناہ ہے

66

بہترین جنتی عورت

68

مومن بیوی جوآخرت کے معاملات میں مرد کی مد دگار ہو

68

قابل رشک جوڑا

69

معروف میں اطاعت ہے خلاف شریعت میں اطاعت نہیں

70

اپنی بیوی کو نصیحت کرو مارومت

72

سرکشی او ربدخوئی کرنے والی عورت

77

کیا غلام ،باندی یانوکر کومارنا جائز ہے

80

بیوی ، بچوں اورکمزور طبقات کے لیے اسلام کی عادلانہ تعلیم

83

فرمان رسول اللہ ﷺ او رآزادی اظہار رائے

84

باب دوم

 

خواتین اسلام کے نام دس نصیحیت

85

اللہ اور اس کے رسو ل ﷺ سے محبت اور فرما نبرداری ہرچیز پر مقدم ہے

85

صفائی وپاکیز گی نصف ایمان ہے

88

اہل قباکی پاک صاف رہنے پر تعریف

90

طہار ت ظاہری وباطنی مطلوب ہے

91

امیر المومنین سیدنا عمر فاروق ﷜ کی مکہ مکرمہ میں صفائی کی مہم

92

گھر کی ظاہر ی  صفائی

93

ناخن بڑھانے کا فیشن او راس  کا توڑ

98

باتھ روم پر شیطان کا قبضہ او را س کاتوڑ

98

پیشاب سے بچنے او رغیبت کی وجہ سے عذاب قبر

99

برتن ڈھانک کر رکھنے کا حکم

100

مغرب کے وقت گھر کے دوروازے نبد کر دیجیے کیوں؟

101

کھانے کے وقت بسم اللہ سے شیطان بھاگ جاتاہے

102

نظر بد او راس کاعلاج

104

نظربد کاعلاج

104

آپ ﷺ جودم کرتے تھے او رجودم آپ کو کیا جاتاتھا

107

آسیب اور جنات کے اثر کا علاج

109

جادو کفر ہے اور اس کا علاج

109

قرآن پورا کا پورا شفاہے

115

آیات قرآنی جو شیطان کے اثرات کو دور کرنے کے لیے موثرض

117

مسنون دعائیں

177

یہ ہے جنت نظیر سلامتی کا گھر

177

گھر میں کام کے لیے نظام الاوقات ترتیب دیجیے

121

خاوند کے مزاج اور معمولات کا خیا ل رکھیے

123

بچوں کی تعلیم وتربیت پر اپنی پوری توجہ مرکوزکیجیے

124

بچوں کی تربیت والدین او راساتذہ کی ذمہ داری ہے

127

بیٹیوں کو آداب سکھانا او راولاد میں عدل

130

ظلم سے ظلم جنم پاتاہے

132

تربیت اولاد کے لیے آپﷺ کا اسوہ حسنہ

133

رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک

135

قرابت داری قرآن کی روشنی میں

136

صلہ رحمی حدیث کی روشنی میں

139

مغربی نظام عورت کے حقوق کا استیصال کر رہاہے

143

پڑوسیوں کے حقوق کا اہتمام

145

بندے کی اللہ او راس کے رسو ل سے محبت اور

147

ہمسائے کے حقوق کی اہمیت

146

بہترین پڑوسی کی حقیقی پہچان

148

بدترین پڑوسی کا تعارف

148

برے پڑوسی کاعلاج

149

حسن سلوک کی چند صورتیں

150

مہمانوں کا اکرامثالی عورت کی پہچان ہے

151

حسن خلق مثالی عورت کازیو رہے

155

اخلاق حسنہ حدیث کی روشنی میں

156

صبر وشکر اور اس کے معانی

162

شکر قرآن کی روشنی میں

169

صبر وشکر حدیث کی روشنی میں

174

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 75135
  • اس ہفتے کے قارئین 75135
  • اس ماہ کے قارئین 75135
  • کل قارئین111682463
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست