#1820

مصنف : محمد بن عبد الوہاب

مشاہدات : 11267

کتاب التوحید

  • صفحات: 152
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3800 (PKR)
(جمعرات 24 جولائی 2014ء) ناشر : دار السلام، لاہور

شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ﷫ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک زیر تبصرہ یہ کتاب (کتاب التوحید) ہے۔مسائل توحید پر یہ آپ کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے،اور سند وقبولیت کے اعتبار سے اس کا درجہ بہت بلند ہے۔ایک طویل مدت سے دنیائے علم میں اس کی اشاعت جاری ہے اور اب تک عرب وعجم میں کروڑوں بے راہروں کو ہدایت کا راستہ دکھانے اور انہیں کفر وضلالت کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی میں لانے کا فریضہ ادا کر چکی ہے۔اس کتاب کی تدوین وتالیف کا عظیم مقصد شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب ﷫ کے پیش نظر یہ تھا کہ دنیائے اسلام کو اسلام کی اصل تعلیمات سے روشناس کروایا جائے ،اور وہ عقائد ورسم ورواج،جن کی تنسیخ کے متعلق قرآن وسنت اور آثار صحابہ سے ثبوت فراہم ہوتا ہے ،دلائل وبراہین سے قطعیت کے ساتھ ان کو رد کر دیا جائے۔اور صرف ان واضح احکامات پر ایمان وعمل کی اساس قائم کی جائے جو مسلمانوں کے لئے فلاح و خیر اور نجات اخروی کا باعث ہوں۔چنانچہ انہوں نے اس کتاب میں ان تمام مسائل پر مدلل گفتگو کی ہے اور کسی قسم کے تعصب وعناد کے بغیر بہت ہی سادہ ودلنشیں پیرائے میں قرآن وحدیث کا نچوڑ نکال دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اہل حق ،جو گروہی مفاد اور مذہبی تعصب نہیں رکھتے ہیں ،اس کتاب کے پیش کردہ حقائق سے استفادہ کر کے اصل اسلامی تعلیمات یعنی کتاب وسنت کا راستہ اختیار کرتے رہے ہیں ،اور ان شاء اللہ آئندہ بھی یہ افادی حیثیت مسلم رہے گی۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی ان تمام خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

9

عرض مترجم

11

عبادات کی بنیادی توحید

13

توحید کی فضیلت اور توحید کا تمام گناہوں کو مٹادینے کا بیان

18

حقیقی موحد بلا حساب جنت میں جائے گا

21

شرک سے ڈرنے کا بیان

25

’’لاالہ الا اللہ‘‘ کی واہی کے لیے لوگوں کو دعوت دینا

27

دموں اور تعویذوں کا بیان

37

کسی درخت یا پتھر وغیر ہ کو متبرک سمجھنا

40

غیر اللہ کے لیے ذبح کرنے کا حکم

43

جہاں غیر اللہ کے نام پر جانور ذبح کیے جائیں وہاں (اللہ تعالیٰ کے نام پر بھی ذبح کرنا جائز نہیں

46

غیر اللہ کی نذر و نیاز ماننا شرد ہے

47

غیر اللہ کی پناہ لینا شرک ہے

48

فرشتوں پر اللہ کی وحی کا خوف

56

شفاعت کا بیان

59

ہدایت دینے والا اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں

62

بزرگوں کی قبروں کے بارے میں غلو کرنے کا انجام شرک اکبر

71

امت محمدی کے بعض افراد کا بت برستی میں مبتلا ہونا

74

دادو کا بیان

78

نجومی اور غیب دانی کے دعوے دار

81

جادو ٹونے کے ذریعے جادو کے علاج کی ممانعت

85

بدفالی اور بدشگونی

86

علم نجوم کا شرعی حکم

89

اللہ تعالیٰ کی محبت دین کی بنیاد ہے

92

اللہ تعالیٰ کا خوف و ڈر

95

صرف اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا چاہیے

97

اللہ کی تدبیر سے بے خوف نہیں ہونا چاہیے

98

ریاکاری ایک قابل مذمت برائی

102

انسان کا اپنے عمل سے دنیا چاہنا ایک قسم کا شرک ہے

103

ایمان کا دعویٰ کرنے والوں میں سے بعض کی حقیقت

107

اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات

109

اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا انکار کفر ہے

111

اللہ کا شریک ٹھہرانے کی بعض مخفی صورتیں

112

جو اللہ چاہے اور جو آپ چاہیں‘‘ کہنے کا حکم

114

قاضی القضا‘‘ وغیر القاب کی شرعی حیثیت

117

اللہ تعالیٰ کے انعامامت و احسانات کا شکریہ

121

اولاد ملنے پر اللہ کے ساتھ شرک کرنا

123

اسماء حسنیٰ کا بیان

125

’’السلام علیکم علی اللہ‘‘ کہنےکی ممانعت

126

اللہ کے نام پر سوال والے کو خالی ہاتھ نہ لوٹائیے

129

کسی پریشانی کے بعد اگر کہنےکا حکم

131

ہوا اور آندھی کو گالی دینے کی ممانعت

132

منکرین تقدیر کا بیان

135

تصویر بنان ایک قبیح فعل

138

کثرت سے قسم اٹھانا

139

اللہ تعالیٰ کو سفارشی کے طور مخلوق کے سامنے نہیں پیش کیا جاسکتا

146

آنحضرت ﷺ گلشن توحید کی حفاظت فرمانا اور شرک کے رستوں کو بند کرنا

147

اللہ تعالیٰ کی عظمت و رفعت

148

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19003
  • اس ہفتے کے قارئین 71052
  • اس ماہ کے قارئین 817216
  • کل قارئین105688337
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست