#1483

مصنف : امیر حمزہ

مشاہدات : 9262

کتاب وسنت کی روشنی میں مومن عورتوں کی کرامات

  • صفحات: 166
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6640 (PKR)
(بدھ 11 دسمبر 2013ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

ولی کا  معنی دوست اورولاء کا معنی دوستی ہے،اللہ تعالی اپنے نیک بندوں کی  خصوصی مدد فرماتے ہیں ، انہیں مشکلات و مصاءب سے بچا کر رکھتے ہیں،اور بسا اوقات ان کے ہاتھوں دنیا کو اپنی قدرت  کا کوئی ایسا کرشمہ  دکھلا دیتے ہیں ،جو فطرتی قوانین سے بالا ہوتا ہے۔کسی نیک بندے کے ہاتھوں فطرتی قوانین سے بالا ان کرشموں کے ظہورکو کرامت کہا جاتا ہے۔لیکن یاد رہے کہ یہ کرامت  کسی ولی کاکوئی  کمال نہیں ہوتا،اور   نہ ہی اس کی مرضی اورچاہت سے اس کا ظہورہوتا ہے،  بلکہ یہ تو صرف اللہ کی دی ہوئی عزت ہوتی  ہے، جس  سے اللہ اپنے بندوں کونوازتاہے ۔ قرآن  مجید  ، کتب تفسیر، کتب سیرت  وتاریخ   میں کرامات اولیاء کے متعدد مستند   واقعات موجود ہیں۔لیکن بد عقیدہ لوگوں نے اس کو ذریعہ معاش بنا لیا ،اور اپنی طرف جھوٹی کرامات بیان کر کر کے سادہ لوح مسلمانوں کے مال پر ڈاکہ ڈالنا شروع کردیا۔ایسے ہی من گھڑت  اور جھوٹےقصے کہانیوں پر مشتمل بے شمار کتب  بازار میں موجو د ہیں  جو عقیدے کی خرابی  کاباعث  بن رہی ہیں  ۔زیر تبصرہ کتاب ’’ کتاب وسنت کی روشنی میں مومن عورتوں کی کرامات ‘‘میں مولاناامیر حمزہ  صاحب نے صحیح و  مستند واقعات پرمشتمل  اللہ کی نیک بندیوں کے ہاتھوں ظہور پذیر ہونے والی کرامات کو جمع کر دیا ہے،جو ہمارے دعوت عمل کی حیثیت رکھتی ہیں۔  مصنف نے  اس کتاب کو تین ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔۱۔دور نبویﷺ سے  پہلے کی مومن عورتیں۲۔رسول کریم ﷺ کی  بیویاں، مومنوں کی مائیں۳۔صحابیات اور دیگرمومنا ت کی کراماتفاضل مؤلف  نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ایسا انداز اختیار  کیاہے  کہ یہ کتاب ہر عورت کی اصلاح کےلیے ایک  ایسا گلدستہ بن گءی ہے،  جوجہیز میں  دینےکے لیے ایک گراں قد ر تحفہ ہے۔  نیز عقیدے کی اصلاح اور معاشرتی زندگی میں مرداور عورت کی اصلاح کےلیے ایک انقلاب آفریں تحریر ہے  اللہ تعالی اس کتاب کومسلم خواتین کے لیے صراط مستقیم پرگامزن ہونےکاذریعہ بنائے(آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ولایت پر کتاب

 

15

باب اول دور نبوی سے پہلے کی مومن عورتیں

 

19

حضرت سارہ ؓ زوجہ ابراہیم علیہ السلام

 

19

حضرت حاجرہ ؓ زوجہ ابراہیم علیہ السلام

 

25

ماشطہ کا شیر خوار بچہ

 

35

حضرت آسیہ ؓ زوجہ فرعون

 

41

حضرت عمران کی بیوی سنہ ؓ

 

45

حضرت مریم علیہماالسلام

 

51

ننھے مسیح کی پیدائش

 

55

حضرت مریم کی ولایت اور ان کے پیروکار

 

57

حضرت جریج رحمہ  اللہ

 

66

شیر خوار بچے نے بول کر پاک دامنی کا اعلان کردیا

 

71

باب دوم رسول کریم ﷺ کی بیویان مومنوں کی مائیں

 

74

حضرت عائشہ ؓ زوجہ محمد ﷺ

 

74

گھروں سے باہر قضائے حاجت کی جگہیں

 

77

حضرت زینب ؓ زوجہ محمدﷺ

 

84

حضرت ام سلمہ ؓ زوجہ محمدﷺ

 

90

حضرت صفیہ ؓ زوجہ محمدﷺ

 

95

باب سوم صحابیات اور دیگر مومنات کی کرامات

 

100

حضرت اسماء ؓ

 

100

حضرت خولہ ؓ

 

107

حضرت ام سلیم ؓ

 

112

نوعمر صحابیہ نے ماں باپ سے کہا

 

117

شہید کی نانی ام ربیع ؓ

 

121

ام مالک ؓ

 

125

ام ورقہ ؓ

 

130

مجاہدہ کا سامان

 

133

جنت میں شہیدوں کے استقبال کا منظر

 

140

کافرہ ہونے کے باوجود ایک اللہ کو پکارا

 

145

مظلوم عورت کی اللہ سے فریاد

 

152

اندھی عورت کی بینائی لوٹ آئی

 

155

حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ کی نانی

 

158

پہلی داستان

 

160

دوسری داستان

 

164

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22282
  • اس ہفتے کے قارئین 320644
  • اس ماہ کے قارئین 720121
  • کل قارئین105591242
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست