(منگل 10 جون 2025ء) ناشر : نا معلوم
شرعی علم سے مراد وہ علم ہے جو اللہ تعالیٰ نے روشن دلائل اور واضح ہدایت کی صورت میں اپنے پیغمبر ﷺ پر نازل فرمایا ہے۔ لہٰذا وہ علم جو قابل ستائش و تعریف ہے، وہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل کردہ 'وحی کا علم' ہے۔شرعی علم کی تعلیم اور اس میں تفقہ حاصل کرنا عصر حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے۔ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ ، اعزہ و اقارب اور بیوی و بچوں کو علم نافع پہنچانے کی خوب حرص کرے۔ زیر نظر کتابچہ ’’ طالب علم کے خاندان پر اثرات‘‘فضیلۃ الشیخ محمد بن علی بن جمیل المطری کی کاوش ہے ۔ انہوں نے اس کتابچہ میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ اگر ایک طالب علم کے اپنے اہل خانہ ، خاندان اور قریبی رشتے داروں کے ساتھ اپنے معاملات اور طور طریقوں میں اس علم کی تاثیر نظر آئے تو اسے یہ علم مبارک ہو جو اس نے حاصل کیا ہے اور اگر اسے علم کا کوئی اثر اور کوئی پھل نظر نہ آئے تو وہ اپنی لغزشوں اور کوتاہیوں کی اصلاح کرے ۔ شیخ القراء و المجودین قاری محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے اس کا ترجمہ کروا کر اسے حسنِ طباعت سے آراستہ کیا ہے۔...