#3540

مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

مشاہدات : 2599

لباس اور پردہ

  • صفحات: 154
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5390 (PKR)
(جمعرات 03 ستمبر 2015ء) ناشر : دار السلام، لاہور

اسلام کا ایک اعزاز اورامتیاز یہ ہے کہ یہ ایک مکمل دین ہے ،اس میں دین ودنیا کی جامعیت بھی ہے اورزمانے اور زندگی کےہرشعبے کےلیے مکمل رہنمائی بھی۔اس کا جس طرح ایک نظام ِعبادت ہے اسی طرح ایک نظام زندگی اور دستور العمل بھی ہے ۔اس نظامِ زندگی میں سیاست ومعیشت سے لے کر تہذیب وتمدن اور معاشرت تک سارے ہی معاملات کے لیے ہدایات اور تعلیمات دی گئی ہیں لیکن المیہ یہ ہےکہ مسلمان صرف نام کےمسلمان رہ گئے ہیں ۔ اور انہوں نے اپنے تمام شعبہ ہائے زندگی سے اسلام کو نکال باہر کیا ہے اور غیروں کی نقالی اوران کی دریوزہ گری ہی کو اپنا شعار بنالیا ہےحالانکہ اسلام نے غیروں کی مشابہت اور نقالی سے سختی کےساتھ منع فرمایا ہے ۔ مگر اب نقالی کی یہ عادت اتنی پختہ ہوگئی ہے کہ اسے غلط اور گناہ سمجھنا بھی چھوڑ دیا گیا ہے۔انہی امورِمتروکہ میں ایک مسئلہ لباس، پردہ ومعاشرت کا ہےحالانکہ انسانی معاشرت میں لباس کی بڑی اہمیت ہے ۔ اسی سے کسی قوم یا کسی مذہب کے ماننے والوں کا تشخص قائم ہوتا ہے اور برقرار رہتاہے ۔ زیر نظر کتاب’’ لباس اور پردہ‘‘ کا پہلا حصہ لباس ہی کےاحکام ومسائل اور آداب پر مشتمل ہے جو مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف﷾ کامرتب شدہ ہے ۔ اور دوسرا حصہ پردہ کےموضوع پر سعودی عرب   کے جید عالم دین شیخ صالح العثیمین﷫ کا ہے اوراس سلیس ورواں اردو ترجمہ عالمِ اسلام کے ممتاز سکالر محترم جناب ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر﷫ نے کیا۔ جسے دار السلام نے یکجا شائع کیا ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع پر نہایت مفید کاوش ہے اور ایک منفرد اندازکی حامل ہے۔اللہ تعالیٰ مؤلفین وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے عالمِ اسلام کی سیدات مومنات کےلیے فائدہ مند بنائے ۔ آمین (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

11

حرف اول

 

15

لباس

 

باب اول

 

لباس کےعمومی احکام ومسائل

 

لباس اور بودو باش میں غیروں کی مشابہت سےاجتناب کاحکم

 

28

اللہ کےحکم کو اہمیت نہ دینا

 

30

اسلامی غیرت اور قومی حمیت و عصبیت کا فقدان

 

31

لباس کی اہمیت کے منکروں سےایک تجربہ کرنے کی اپیل

 

31

لباس کےبارے میں اسلام کی تعلیمات وہدایات کی تفصیل

 

32

کافروں کے لباس کی ممانعت

 

32

اسکولوں کی یونیفارم کا مسئلہ

 

34

چھوٹےبچے اوربچیوں کےلباس کا مسئلہ

 

36

مردوں کےلیےریشمی لباس حرام ہے

 

37

ریشمی گدے اورگدیاں بھی ممنوع ہیں

 

38

زعفرانی رنگ بھی مردوں کےلیےممنوع ہے

 

38

تصویر والے پردے لٹکانایاتصویر لگانا ممنوع ہے

 

38

تصویر والےکپڑے کےگدےبنائے جا سکتے ہیں

 

40

مردوں کےلیےٹخنوں سےنیچے پاجامہ اور شلوار وغیرہ لٹکاناحرام ہے

 

40

ایک ضروری وضاحت

 

42

اسبال از ار کئی گناہوں کا مجموعہ ہے

 

44

عجب اور تکبر ہر حال میں اور ہر صورت میں ناپسندیدہ ہے

 

46

فخر وغرور کےبارے میں سخت وعید

 

47

دو اصول ، اسراف ہو ، نہ تکبر

 

49

سادگی اختیار کرنےکی اور ناز ونعمت سےاجتناب کی تلقین وتاکید

 

50

سادگی اورتجمل و آرائش کےدرمیان اعتدال کی تاکید

 

51

سادگی اورآرائش کی پسندیدہ اور ناپسندیدہ صورتیں

 

52

شلوار ، قمیص بہت پسندیدہ لباس ہے

 

55

درندوں اورچیتوں کی کھالوں کا لباس اورزین پوش ممنوع ہے

 

55

انگوٹھی پہننے کا مسئلہ

 

56

سونے کےعلاوہ دوسری دھاتوں کی انگوٹھی کا جواز

 

58

سفید رنگ کا لباس اور کفن پسندیدہ ہے

 

59

دوسرے رنگوں کا لباس

 

60

جوتے پہننے اور اتارنے کا طریقہ

 

60

ہر اچھے معاملے میں دائیں جانب کا اختیار کرنا پسندیدہ ہے

 

61

دو طرح کا لباس ممنوع ہے

 

62

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر لیٹنا بھی ممنوع ہے

 

63

عورتوں کی مشابہت اختیار کرنا ممنوع ہے

 

64

محنت اور اس کاحکم

 

65

سر کو ڈھانپ کر رکھا جائے یا ننگا؟

 

66

ایک ضروری وضاحت

 

68

ڈاڑھی رکھنے کا وجوب اور اس کی فرضیت

 

74

ڈاڑھی رکھنے کی بابت نبی ﷺکےفرامین

 

77

ڈاڑھی کی مقدار کا مسئلہ اور حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کا فعل

 

78

حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کے فعل کی بعض توجیہات

 

79

جامع ترمذی کی روایت سے استدلال ؟

 

80

ڈاڑھی نہ رکھنے کےحیلے بہانے ، شیطانی وسوسے اور دل بہلاوے

 

81

ڈاڑھی کےرنگنے کامسئلہ

 

85

سر کے بال

 

88

قزع کی ممانعت اور اس کا مصداق

 

92

موزے اور جرابیں

 

93

موزوں اور جرابوں پر مسح کرنے کا بیان

 

91

جرابوں پر مسح کرنے کی واضح روایت

 

95

صحابہ کرام ﷢ کا عمل

 

96

مسح کرنے کی مدت

 

97

باب دوم

 

 

عورتوں کا لباس

 

 

احکام مشترکہ

 

99

مباحات ( جائز امور )

 

100

ممنوعات وواجبات

 

101

پردے کاحکم

 

101

عورتوں کو سر کےبال منڈانے کی ممانعت

 

105

عورتوں کا فیشنی بال رکھنے کی حیثیت

 

107

ازواج مطہرات کےعمل سےاستدلال اور اس کی حقیقت

 

107

مرد اور عورت کے لیے نماز کا لباس

 

108

احرام کا لباس

 

109

چھوٹے بچے،بچیوں کا لباس

 

110

شادی بیاہ کا لباس

 

110

نیا لباس پہننے کی دعا

 

111

پردہ

 

 

مقدمہ

 

115

باب اول

 

 

چہرے کےپردے کا وجوب

 

 

قرآن حکیم سےچند دلائل

 

119

سنت مطہرہ سےچند دلائل

 

127

وجہ استدلال

 

128

قیاس صحیح کی رو سے پردے کا وجوب

 

135

باب دوم

 

 

عریاں چہرے کےنقصانات

 

 

فتنے میں پڑنا

 

137

شرم وحیا کاجاتے رہنا

 

137

مردوں کا فتنے میں مبتلا ہونا

 

137

مرد وعورت کا آزادانہ میل جول

 

138

باب سوم

 

 

چہرے کےپردے کوواجب نہ سمجھنےوالوں کےدلال اور ان کاجواب

 

 

پردے کوواجب نہ سمجھنےوالوں کےدلائل

 

145

مذکورہ بالا دلائل کاجواب

 

147

اختتام

 

 

 

 

 

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2204
  • اس ہفتے کے قارئین 4404
  • اس ماہ کے قارئین 66143
  • کل قارئین51164711

موضوعاتی فہرست