#1151

مصنف : محمد عبد الرشید نعمانی

مشاہدات : 27031

لغات القرآن - جلد1

  • صفحات: 333
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9990 (PKR)
(جمعرات 01 مارچ 2012ء) ناشر : مکتبہ حسن سہیل راحت مارکیٹ لاہور

قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے اس کے الفاظ کے معانی و مفاہیم کا جاننا از بس ضروری ہے۔ لہٰذا اہل علم نے ہر دور میں الفاظ قرآن کو موضوع بحث بناتے ہوئے اس پر مستقل تصانیف مرتب کی ہیں۔ اس میدان میں ماہرین لغت میں سے اگرچہ زجاج، فراء، اخفش، ابو عبیدہ، ابن قتیبہ، ابن الانباری، ابن درید اور راغب اصفہانی وغیرہم کی کوششیں قابل قدر ہیں لیکن چونکہ یہ تمام کتب عربی زبان میں مدون کی گئی تھیں لہٰذا اردو دان طبقے کے لیے اس سے استفادہ تقریباً ناممکن ہے۔ پس اس امر کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ دنیاوی تعلیم یافتہ طبقے میں قرآن فہمی کو رواج دینے کے لیے اردو زبان میں کوئی ایسی کتاب ہونی چاہیے جو علمی اسلوب میں قرآنی الفاظ اور مفردات پر بحث کرتی ہو۔ مولانا عبد الرشید نعمانی صاحب نے اپنی اس کتاب کے ذریعے اسی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس قرآنی معجم یا لغت کی ایک اہم خوبی یہ بھی ہے کہ اسے الف بائی یعنی حرف تہجی کی ترتیب میں مرتب کیا گیا ہے جس سے عامۃ الناس کے لیے اس کتاب سے استفادہ بہت آسان ہو گیا ہے جبکہ عموماً قرآنی لغات کو سہ حرفی مادے کے اعتبار سے مرتب کیا جاتا ہے جس کے سبب سے عوام کے لیے ان لغات سے استفادہ کرنا نسبتاً کافی مشکل ہوتا ہے ۔ مولانا نے قرآنی الفاظ کے متفرق لغات یا اہل لغت سے معانی جمع کرتے ہوئے اس امر کا لحاظ رکھا ہے کہ اگر انہیں حدیث وسنت میں کہیں کسی لفظ کا کوئی معنی ملا تو انہوں نے اسے بھی خصوصی اہتمام کے ساتھ اس لغت میں درج فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانا کی اس سعی کو قبول ومنظور فرمائے۔ آمین!(ح۔ز)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

باب الف

 

1

الف

 

1

ب

 

2

ت

 

16

ث

 

25

ج

 

27

ح

 

32

خ

 

41

د

 

50

ذ

 

59

ر

 

64

ز

 

72

س

 

76

ش

 

102

ص

 

109

ض

 

153

ط

 

158

ظ

 

161

ع

 

161

غ

 

171

ف

 

174

ق

 

183

ک

 

196

لام

 

203

م

 

236

ن

 

258

و

 

290

ہ

 

300

یا

 

310

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 612
  • اس ہفتے کے قارئین 6964
  • اس ماہ کے قارئین 54124
  • کل قارئین56250264

موضوعاتی فہرست