#4777

مصنف : پروفیسر علی محسن صدیقی

مشاہدات : 3899

مقالات تاریخی

  • صفحات: 337
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8425 (PKR)
(پیر 04 ستمبر 2017ء) ناشر : قرطاس کراچی

افراد اور اقوام کی زندگی میں جو انقلابات اور تغیرات واقع ہوتے ہیں، ان سے بظاہر یہ محسوس ہوتا ہے کہ انسان اپنے مستقبل کی تعمیر وتشکیل اور اپنی قسمت کے بناؤ بگاڑ پر قادر نہیں ہے۔ہر فرد اور ہر قوم کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی موجودہ حالت سے آگے کی جانب قدم نہ  بڑھا سکے تو کم از کم پیچھے ہٹنے پر بھی مجبور نہ ہو۔اگر ترقی  اور اصلاح کی منازل طے نہ کر سکے تو اپنے آپ کو پستی اور ذلت سے محفوظ رکھے۔لیکن اس قسم کی کوششیں بارہا ناکام ہو جاتی ہیں۔افراد پر خوشحالی  اور آسودگی کے بعد اکثر اوقات تنگی اور افلاس کا دور آ جاتا ہے۔قومیں عروج وترقی کے بعد محکومی اور ذلت میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔لیکن جب کسی گروہ یا خاندان پر خوشحالی اور قوت واقتدار کا ایک طویل دور گزر جاتا ہے تو اس کے افراد اس دھوکہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ ان کی یہ صورت حال ہمیشہ باقی رہے گی اور ان کی حکومت کبھی ختم نہ ہوگی۔اور اگر کبھی شکست کا دور آ جائے تو اسے ایسے اسباب سے نتھی کر دیتے ہیں  جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مقالاتِ تاریخی‘‘  پروفیسر علی محسن صدیقی صاحب کی ہے۔جس میں انہوں نے اپنے ان مضامین کو منتخب کیا ہے جو اسلامی علوم، بالخصوص اسلامی تاریخ کے موضوع پر  جو کہ پچاس کے قریب مضامین ہیں مگر ان میں سے بھی صرف پندرہ  مضامین کو اس کتاب میں مدون کیا ہے۔گویا کہ تاریخی و علمی لحاظ سے بہت مفید کتاب ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے اور تمام  مسلمانوں کو دنیا کی رہبری عطا فرمائے۔آمین۔ (رفیق الرحمن)

عناوین

 

صفحہ نمبر

انتساب

 

6

مقدمہ مؤلف

 

7

قرآن میں غیر عربی الفاظ کی حقیقت

 

9

لفظ مولٰی کی لغوی و اصطلاحی تشریح

 

41

عرب جاہلیت میں موالی کی حیثیت

 

60

اسلام سے پہلے عرب کی مذہبی حالت

 

93

نظام خلافت کا تاریخی ارتقاء

 

116

اسلام کا نظام احتساب

 

153

جامعہ نظامیہ بغداد

 

172

جامعہ مستنصر بغداد

 

186

قاضی ابو یعلیٰ کی الاحکام السلطانیہ

 

197

نظام الملک طوسی کے سیاسی نظریات

 

219

فلسطین بعہد اسلامی

 

238

زوال خلافت عباسیہ کی ایک اہم دستاویز

 

253

فاتح صقلیہ قاضی اسد بن فرات

 

305

امام ابو الفرج ابن الجوزی

 

316

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18086
  • اس ہفتے کے قارئین 316448
  • اس ماہ کے قارئین 715925
  • کل قارئین105587046
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست