#4937

مصنف : ڈاکٹر مفتی عبد الواحد

مشاہدات : 7766

مریض و معالج کے اسلامی احکام

  • صفحات: 310
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7750 (PKR)
(منگل 21 نومبر 2017ء) ناشر : مرکز تحقیق دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری، لاہور

دین اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور دین اسلام ہمیں زندگی کے ہر شعبے سے متعلق ہدایت ورہنمائی کرتا ہے۔ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ سے فقہاء نے ہمیں ایسے اصول مہیا کر دیئے ہیں کہ جنکی روشنی میں ہم کسی بھی دور میں پیش آنے والے جدید سے جدید تر مسائل کا حل معلوم کر سکتے ہیں۔ برصغیر میں مسلمانوں کے سیاسی انحطاط کے بعد جب انگریزی استعماری نظام نے اسلامی معاشرتی‘ معاشی اور قانونی نظام میں بڑی تبدیلیاں کیں اور انگریزی قانون رائج کر دیا جس کے نتیجے میں ہر سطح پر بڑی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔ جنہیں اب تک مسلمانان پاکستان اپنے قانونی ڈھانچہ میں موجود پاتےہیں اور اسے بری طرح اجنبی محسوس کرتے ہیں۔  زیر تبصرہ کتاب’’ مریض ومعالج کے اسلامی احکام‘‘ ایسی ہی الجھنوں کو دور کرنے کے لیے تالیف کی گئی ہے اس میں ہمارے موجودہ معاشرتی اور قانونی نظام میں پوسٹ مارٹم‘ ٹیسٹ ٹیوب بے بی‘ اعضاء کی پیوند کاری‘ انتقال خون‘ منشیات‘ حجاب اور دیگر متعلقہ امور پر قرآن وسنت کی روشنی میں سیر حاصل گفتگوکی گئی ہے۔ مؤلف ایک ماہر ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں اور اس کتاب میں طب جدید اور اسلامی قانون پر مشتمل آراء نہایت ہی مستند اور قابل استفادہ عام ہیں۔ یہ کتاب ایک مستند اور موضوع پر محیط دستاویز ہے جو اس سلسلہ میں تحقیقی کام کرنے والوں کےلیے نشان راہ ثابت ہو گی۔ اس  کتاب میں بھی گیارہ ابواب قائم کیے گئے ہیں‘ پہلے باب میں سیرت نبوی۔۔طب وصحت کی راہنما سے متعلقہ ‘ دوسرے میں  باب میں طہارت  سے متعلقہ‘ تیسرے باب میں حیض‘ نفاس اور استحاضہ کے احکام‘ چوتھے باب میں معذور کے احکام‘ پانچویں باب میں بیمار کی نماز کا بیان‘ چھٹے میں روزہ کے احکام‘ ساتویں میں حج کے احکام ‘ آٹھویں باب میں احکامِ میت‘ نویں باب میں مرض وفات میں مبتلاء مریض کے تصرفات‘ دسویں باب میں نکاح اور متعلقات  کواور گیارہویں باب میں قصاص ودیت کے احکام کو تفصیلاً بیان کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب ’’ مریض ومعالج کے اسلامی احکام ‘‘ مولانا ڈاکٹر عبد الواحد﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم ازادارہ

15

پیش لفظ

17

پہلاباب:سیرت نبوی ۔طب وصحت کی راہنما

18

حفظان صحت کی اہمیت

18

حفظان صحت کی تدابیر

19

غذامیں تنوع

19

مختلف اقسام کی سبزیاں اورپھل

22

مختلف اقسام کےاناج

23

شہداوردیگرمیٹھی اشیاء

24

سرکہ

24

نمک

24

گھی ،مکھن اورچھوارے

24

زیتون کاتیل

25

کسرہ تعدیل کی رعایت

25

کھانےسےپہلےاوربعدہاتھ منہ دھونا

26

کھاناکھانےکامسنون طریقہ

27

کھانےاورپینےکاطریقہ

28

بہت پیٹ بھرکرکھانےسےپرہیز

29

منہ اوردانتون کی صفائی

30

جسمانی صفائی

32

ماحولیاتی صفائی

32

لیٹنےکاطریقہ

33

بینائی کی حفاظت

33

شام کےکھانےکاالتزام

33

اطتیاطی تدابیر

34

برتن ڈھانپ کراومشکیزہ باندھ کررکھنا

34

شروع رات میں چھوٹےبچوں کوگھروں میں رکھنا

35

سونےسےپہلےچراغ گل کرنا

35

مشکیزہ سےمنہ لگاکرپانی پینا

35

پیالےکےٹوٹےکنارےسےمنہ لگاکرپینےسےاجتناب

36

برتن میں اگرمکھی گرجائےتو

36

متعدی امراض سےبچاؤکی تدابیر

37

متعدی امراض کےمریضوں سےسابقہ پیش آنےپراللہ تعالیٰ پرتوکل واعتماد

37

خطرناک امراض سےبچاؤکی مسنون دعائیں

38

علاج معالجہ

39

علاج کامشورہ دینا

39

طیب کامریض کےپاس بھیجنا

40

ماہرطیب کو احتیارکرنا

40

جاہل طیب نقضان کاذمہ دارہوگا

40

حلال دواؤں کی موجودگی میں حرام ادویہ سےاجتناب

41

رسول اللہﷺکااپناعلاج کرانا

42

رسول اللہﷺ کااپناسرمبارک پرکپڑاباندھنا

42

رسول اللہﷺ کادوسروں کاعلاج کرنا

42

بیماری میں دواتجویز کرنا

43

مصنوعی اعضاءکی پیوندکاری

44

تکلیف دوطریقہ علاج سےاجتناب

44

طبیب کااپناعلاج کرنا

45

رسول اللہﷺ کامختلف بیماریوں کاعلاج بتانا

45

مختلف اشیاءاورادویہ کےوفوائدکاذکرکرنا

46

بیماری میں پرہیز

47

مضراشیاءسےپرہیز

47

غیرمضرقلیل مقدارکی اجازت

48

مریض کو خواہش کوپوراکرنا

49

اہمیت وفضیلت

50

بیمارکی عیادت

50

بیمارکےباعث بعض افعال سےپرہیز

50

عیادت کےآداب

51

دواکےساتھ اوربغیردواکےبھی مریض کےلیے اللہ تعالیٰ سےدعا

53

بیماری میں ابتلاءکی حکمت

54

گناہوں سےمغفرت

55

رفع درجات کاسبب

56

مریض اوراصلاح احوال وعمال

56

مرض کو فائدہ رضابالقضامین ہے

57

بیماری پراجرتکلیف کےبقدر

58

دوسراباب:طہارت

60

وضوتوڑنےوالی اورنہ توڑنےوالی اشیاءکابیان

60

سبیلین سےخلاف عادت نکلنےوالی اشیاء

62

استحاضہ کاخن

62

سبیلین کےعلاوہ کسی اورجگہ سےنجات نکلنا

66

کسی بیماری سےپانی کانکلنا

70

بےہوشی وغشی

75

جنون پاگل بن

75

نشہ

76

وضوکےدیگرمسائل

76

فرض غسل کےاحکام

77

تیمم

79

جبیرہ ورعصاپرمسح کرنےکابیان

79

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 35063
  • اس ہفتے کے قارئین 35063
  • اس ماہ کے قارئین 470548
  • کل قارئین107137310
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست