#2578

مصنف : محمد حنیف ندوی

مشاہدات : 7468

مسئلہ اجتہاد

  • صفحات: 197
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4925 (PKR)
(پیر 01 جون 2015ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور

شریعت اسلامی انسانیت کے لئے اللہ تعالی کا ہدایت نامہ ہے ،جس میں زندگی کے تمام مسائل کے بارے میں تفصیلی یا اجمالی راہنمائی موجود ہے۔شریعت کے بعض احکام ایسے ہیں ،جو یقینی ذرائع سے ثابت ہیں،اور الفاظ وتعبیرات کے اعتبار سے اس قدر واضح ہیں کہ ان میں کسی دوسرے معنی ومفہوم کا کوئی احتمال نہیں ہے۔ان کو قطعی الثبوت اور قطعی الدلالہ کہا جاتا ہے،اور شریعت کے بیشتر احکام اسی نوعیت کے ہیں۔جبکہ بعض احکام ہمیں ایسی دلیلوں سے ملتے ہیں،جن کے سندا صحیح ہونے کا یقین نہیں کیا جا سکتا ہے،یا ان میں متعدد معانی کا احتمال ہوتا ہے۔اسی طرح بعض مسائل قیاس پر مبنی ہوتے ہیں اور ان میں قیاس کی بعض جہتیں پائی جاتی ہیں۔تو ایسے مسائل میں اہل علم اپنے اپنے اجتہاد کے مطابق فتوی دیتے ہیں،جو ایک دوسرے سے مختلف بھی ہو سکتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " مسئلہ اجتہاد "ہندوستان کے معروف عالم دین محترم  مولانا محمد حنیف ندوی صاحب﷫ کی تصنیف  ہے،جس میں انہوں نے قرآن ،سنت ،اجماع،تعامل اور قیاس کی فقہی قدروقیمت اور ان کی حدود پر ایک نظر ڈالی ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ چند دیگر اہم فقہی مباحث مثلا : کیا اسلامی نظام فکر قابل فہم ہے؟،اسلام کن معنوں میں مکمل دین ہے،صحابہ کا طریق افتاء واجتہاد ،فقہائے اسلام،دلالت ورائے کے فقہی پہلوپر بھی روشی ڈالی ہے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

کیا اسلامی نظام فکر قابل فہم ہے

 

3

قرآن حکیم

 

16

سنت

 

58

اجماع

 

101

تعامل اہل مدینہ

 

107

اسلام کن معنوں میں مکمل دین ہے

 

117

صحابہ کا طریق افتا و اجتہاد

 

130

فقہائے اسلام

 

135

دلالت و رائے کے فقہی پہلو

 

140

داخلی دلائل کا ایک پہلو

 

147

کچھ خارجی دلائل

 

150

اجتہاد و رائے کا دائرہ اثر

 

160

حرف آخر

 

172

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62677
  • اس ہفتے کے قارئین 473558
  • اس ماہ کے قارئین 355350
  • کل قارئین107022112
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست