#956

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 25766

مسنون ذکر الہیٰ

  • صفحات: 166
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4980 (PKR)
(اتوار 22 اپریل 2012ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

ذکر ایک عظیم عبادت ہے قرآن کریم اور احادیث نبویہ ﷺ میں ذکر کی بہت زیادہ فضیلت آئی ہے۔ لیکن بہت سے لوگوں کا ذکر و اذکار سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ذکر و اذکار کا التزام تو کرتے ہیں لیکن اس سلسلہ میں صحت و ضعف کاخیال نہیں رکھتے۔ اور تو اور بازار میں ایسے اذکار عام ملتے جن کا قرآن و حدیث کے ساتھ سرے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا۔’پیارے رسول کی پیاری دعائیں‘ نامی کتاب جو بہت سے گھروں کی زینت ہے اس میں بھی ضعیف روایت کافی تعداد میں موجود ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس کو اذکار مسنونہ سے آگاہی دی جائے تاکہ دارین کی سعادت مقدر بنے اسی کے پیش نظر ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی نے زیر نظر کتاب میں مسنون اذکار ترتیب دیے ہیں اس میں مصائب و مشکلات سے نجات کی دعائیں، سفر، کھانے پینے، نماز جنازہ اور دیگر متفرق دعائیں شامل ہیں۔ اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ صحیح بخاری و صحیح مسلم کے علاوہ بقیہ تمام روایات پر صحت و ضعف کا حکم نقل کیا گیا ہے۔ادعیہ کی فضیلت، پس منظر اور سبب ورود بھی بیان کیا گیا ہے اور مشکل الفاظ کے معانی بھی ذکر کیے گئے ہیں۔ (عین۔ م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

13

مقدمہ

 

18

وضو سے پہلے اور بعد کے اذکار

 

25

وضو کی فضیلت

 

25

نماز شروع کرنے کے اذکار

 

27

قنوت وتر کی دعا

 

30

رکوع کی دعائیں

 

31

سجدہ کی فضیلت

 

34

سجدہ کے اذکار

 

35

تشہد

 

40

سلام پھیرنے سے پہلے کے اذکار

 

42

نماز کے بعد کے اذکار

 

44

صبح کے اذکار

 

51

شام کے اذکار

 

61

سوتے وقت کے اذکار

 

67

بیت الخلاء میں جانے کی دعا

 

78

بیت الخلاء سے باہر نکلنے کی دعا

 

78

مصائب ومشکلات سے نجات پانے  کے اذکار

 

79

مناسبات پر مسنون دعائیں

 

96

سفر کی دعائیں

 

100

کھانے پینے کے وقت کی دعائیں

 

106

متفرق دعائیں

 

109

نماز جنازہ کی دعائیں

 

145

قرآنی دعائیں

 

150

استغفار  کی فضیلت

 

166

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63893
  • اس ہفتے کے قارئین 314130
  • اس ماہ کے قارئین 749615
  • کل قارئین107416377
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست