میری نماز کی کتاب(4033#)

محمد نعمان فاروقی
دار السلام، لاہور
40
1400 (PKR)

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پروردگار کےسامنے باوضوء ہوکر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے ۔نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کلمۂ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔ اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر وحضر، میدان ِ جنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ اس لیے ہرمسلمان مرد اور عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر نماز ادا کرنا لازمی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’میری نماز ‘‘ محترم محمدنعمانی فاروقی صاحب (ایڈیٹر ماہنامہ ضیائے حدیث ) کی کاوش ہے۔ نماز کے موضوع پر یہ کتاب باتصویر خوبصورت کتاب ہے اس میں صحیح احادیث کی روشنی میں نماز کا مکمل اورمسنون طریقہ تکبیر تحریمہ سے سلام پھیرنے تک بذریعہ تصاویر اُجاگر کیا گیا ہے۔ یہ کتاب بچوں کو تحفہ دینے کےلائق ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے عامۃ المسلمین کےلیے نفع بخش بنائے۔ (آمین) (م۔ا)

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں ہے۔

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1169
  • اس ہفتے کے قارئین: 9508
  • اس ماہ کے قارئین: 30201
  • کل مشاہدات: 45300519

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں