#2609.02

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

مشاہدات : 3196

مشکوۃ المصابیح جلد سوم

  • صفحات: 630
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15750 (PKR)
(پیر 03 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، لاہور

اللہ تعالی کی رسی یعنی  قرآن کریم  کے ساتھ انسان کا  تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب  تک  قرآن کریم کی  تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی  آپ کے طریقہ سے نہ ہو  اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے  جب تک اس علم پر عمل  نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں  سے   ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘  کے نام سے معروف    ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے  امام بغوی  نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ  خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔اس  کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم کیے گئے  اور  جید علماء کرام  نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا  ہے ۔ یہ  مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے  تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے  بھی  روشنی کامینارہ  ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ  ایسا ذخیرہ ہے  کہ جوہر  ایک  مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے  کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔زیرتبصرہ   مشکوٰۃ المصابیح کا نسخہ   سیدمحمد  عبداللہ   غزنوی کے   فرزند جلیل   سید محمد عبدالاول غزنوی کا ترجمہ وفوائد   پانچ مجلدات پر مشتمل ہےاور اس میں احادیث کی تخریج  کےساتھ ساتھ شیخ ناصرالدین البانی کی  طرف سے حکم الحدیث کے عنوان  سے صحت وضعف کا حکم  لگا کر حدیث کی اہمیت کو واضح کیاگیاہے ۔محترم  حافظ عبد لخبیر اویسی اور  پروفیسر ابو انس محمدسرور گوہر نے  اس میں  تسہیل ترجمہ وحواشی کا  کام  انتہائی خوش اسلوبی سے کیا  ہے ۔جس  کی وجہ سے  قاری کےلیے     سید عبد الاول غزنویکے ترجمہ وفوائد سے  استفادہ کرنا آسان ہوگیا ہے ۔ اللہ  تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی مساعی جمیلہ کو شرف ِقبولیت سے  نواز ے ۔جلد اول  کے  شروع میں  ائمہ  محدثین  کے  حالات واحوال پر  مشتمل  طویل  مقدمہ اور  جلد پنجم کے  آخر میں’’ الاکمال فی اسماء الرجال ‘‘کا ترجمہ بھی شامل  اشاعت  ہے  جو کہ طالبانِ حدیث کے لیے  انتہائی مفید ہے ۔(آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

نکاح کے مسائل

 

5

مخطوبہ کو دیکھنے اور ستر کا بیان

 

11

نکاح کا اعلان کرنا اور خطبہ نکاح اور شرط نکاح کا بیان

 

25

ان عورتوں کا بیان جن سے نکاح حرام ہے

 

34

عورتوں سے صحبت کرنے کا بیان

 

43

مہر کا بیان

 

49

ولیمہ کا بیان

 

53

خلع ( علیحدگی ) اور طلاق کا بیان

 

79

لعان کا بیان

 

91

عدت کا بیان

 

103

استبراء کا بیان

 

109

غلام آزاد کرنے کا بیان

 

127

قسموں اور نذروں کا بیان

 

136

قصاص کا بیان

 

153

دیتوں کا بیان

 

168

قسامت کا بیان

 

188

حدود کا بیان

 

200

شراب کی حد کا بیان

 

228

تعزیر کا بیان

 

235

حکمرانی فیصلوں کا بیان

 

247

فیصلوں اور شہادتوں کا بیان

 

285

جہاد کا بیان

 

297

آداب سفر کا بیان

 

340

جہاد میں لڑنے کا بیان

 

359

امان کا بیان

 

379

جزیہ کا بیان

 

406

صلح کا بیان

 

409

شکار اور ذبح کئے گئے جانوروں کا بیان

 

425

کتے سے متعلق احکام کا بیان

 

437

حلال اور حرام جانوروں کا بیان

 

439

کھانوں کا بیان

 

460

لباس کا بیان

 

511

انگوٹھی کا بیان

 

536

تصاویر کا بیان

 

572

دوائی اور جھاڑ پھونک کا بیان

 

582

کہانت کا بیان

 

608

خواب کا بیان

 

615

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1773
  • اس ہفتے کے قارئین 12694
  • اس ماہ کے قارئین 59854
  • کل قارئین56310577

موضوعاتی فہرست