مشکوۃ المصابیح جلد چہارم

ولی الدین الخطیب التبریزی
مکتبہ محمدیہ، لاہور
498
12450 (PKR)

اللہ تعالی کی رسی یعنی  قرآن کریم  کے ساتھ انسان کا  تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب  تک  قرآن کریم کی  تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی  آپ کے طریقہ سے نہ ہو  اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے  جب تک اس علم پر عمل  نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں  سے   ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘  کے نام سے معروف    ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے  امام بغوی  نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ  خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔اس  کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم کیے گئے  اور  جید علماء کرام  نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا  ہے ۔ یہ  مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے  تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے  بھی  روشنی کامینارہ  ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ  ایسا ذخیرہ ہے  کہ جوہر  ایک  مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے  کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔زیرتبصرہ   مشکوٰۃ المصابیح کا نسخہ   سیدمحمد  عبداللہ   غزنوی کے   فرزند جلیل   سید محمد عبدالاول غزنوی کا ترجمہ وفوائد   پانچ مجلدات پر مشتمل ہےاور اس میں احادیث کی تخریج  کےساتھ ساتھ شیخ ناصرالدین البانی کی  طرف سے حکم الحدیث کے عنوان  سے صحت وضعف کا حکم  لگا کر حدیث کی اہمیت کو واضح کیاگیاہے ۔محترم  حافظ عبد لخبیر اویسی اور  پروفیسر ابو انس محمدسرور گوہر نے  اس میں  تسہیل ترجمہ وحواشی کا  کام  انتہائی خوش اسلوبی سے کیا  ہے ۔جس  کی وجہ سے  قاری کےلیے     سید عبد الاول غزنویکے ترجمہ وفوائد سے  استفادہ کرنا آسان ہوگیا ہے ۔ اللہ  تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی مساعی جمیلہ کو شرف ِقبولیت سے  نواز ے ۔جلد اول  کے  شروع میں  ائمہ  محدثین  کے  حالات واحوال پر  مشتمل  طویل  مقدمہ اور  جلد پنجم کے  آخر میں’’ الاکمال فی اسماء الرجال ‘‘کا ترجمہ بھی شامل  اشاعت  ہے  جو کہ طالبانِ حدیث کے لیے  انتہائی مفید ہے ۔(آمین) (م۔ا)

 نوٹ:

محدث فورم میں اس کتاب پر تبصرہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مکمل جلدوں میں کتاب حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

عناوین

 

صفحہ نمبر

آداب کا بیان

 

5

اجازت حاصل کرنے کا بیان

 

21

مصافحہ اور معانقہ کا بیان

 

25

کھڑے ہونے کا بیان

 

32

چھینکنے اور جمائی لینے کا بیان

 

43

ہنسنے کا بیان

 

48

ناموں کا بیان

 

50

وعدہ کا بیان

 

93

خوش طبعی کا بیان

 

96

نیکی اور صلہ رحمی کا بیان

 

107

اللہ تعالیٰ کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرنے کا بیان

 

140

معاملات میں احتراز اور توقف کرنے کا بیان

 

159

غصہ اور تکبر کا بیان

 

176

ظلم کا بیان

 

184

نرم دلی کا بیان

 

202

آرزو اور حرص کا بیان

 

242

توکل اور صبر کا بیان

 

253

دکھاوے اور سنانے کا بیان

 

263

رونے اور ڈرنے کا بیان

 

272

ڈرانے اور بچانے کے مسائل

 

287

فتنوں کا بیان

 

293

قیامت کی علامت کا بیان

 

325

ابن صیاد کا قصہ کا بیان

 

360

سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے اترنے کا بیان

 

367

صور پھونکے جانے کا بیان

 

376

حشر کا بیان

 

380

حوض اور شفاعت کا بیان

 

399

جنت اور اہل جنت کے حالات کا بیان

 

431

دوزخ اور اہل دوزخ کا بیان

 

457

جنت اور دوزخ کی تخلیق کا بیان

 

469

ابتدائے پیدائش انبیاء علیہم السلام کے ذکر کا بیان

 

472

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • کل مشاہدات: 39798448

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں