#4379

مصنف : عبد الرشید عراقی

مشاہدات : 7196

مولانا ابو الکلام آزاد  بحیثیت صحافی و مفسر

  • صفحات: 141
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3525 (PKR)
(پیر 03 اپریل 2017ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

مولانا ابو الکلام11نومبر1888ء کو پیدا ہوئے اور 22 فروری1958ءکو وفات پائی۔مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔آپ کے والد بزرگوارمحمد خیر الدین انہیں فیروزبخت (تاریخی نام) کہہ کر پکارتے تھے۔ آپ مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ والدہ کا تعلق مدینہ سے تھا ۔سلسلہ نسب شیخ جمال الدین سے ملتا ہے جو اکبر اعظم کے عہد میں ہندوستان آئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔1857ء کی جنگ آزادی میں آزاد کے والد کو ہندوستان سے ہجرت کرنا پڑی کئی سال عرب میں رہے۔ مولانا کا بچپن مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں گزرا ۔ابتدائی تعلیم والد سے حاصل کی۔ پھر جامعہ ازہرمصر چلے گئے۔ چودہ سال کی عمر میں علوم مشرقی کا تمام نصاب مکمل کر لیا تھا۔مولانا کی ذہنی صلاحتیوں کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ انہوں نے پندرہ سال کی عمر میں ماہوار جریدہ لسان الصدق جاری کیا۔ جس کی مولانا الطاف حسین حالی نے بھی بڑی تعریف کی۔ 1914ء میں الہلال نکالا۔ یہ اپنی طرز کا پہلا پرچہ تھا۔ ۔ مولانا ایک نادر روزگار شخصیت تھے ۔ اور اللہ تعالیٰ نے ان کی ذات میں ایسے اوصاف ومحاسن جمع کردیے تھےکہ انہوں نے زندگی کے ہر دائرہ میں بلند مقام حاصل کیا۔مولانا علم وفضل کے اعتبار سے ایک جامع اور ہمہ گیر شخصیت تھے ۔مولانا ابو الکلام آزاد کو قدرت نے فکر ونظر کی بے شمار دولتوں ، علم وفضل کی بے مثال نعمتوں اور بہت سے اخلاقی کمالات سے نوازا تھا۔ بر صغیر پاک وہند میں موصوف ایک ایسی شخصیت ہیں جن پر سب سے زیادہ لکھا گیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مولانا ابو الکلام آزاد بحیثیت صحافی ومفسر ‘‘ وطن عزیز کے معروف سوانح نگار ومؤرخ مولانا عبدالرشید عراقی ﷾ کی تصنیف ہے ۔اس کتاب کو انہوں نے دو ابواب میں تقسیم کیا ہے باب اول میں مولانا آزاد کی صحافت اور ان کی تصانیف اور تحریک آزادئ ہند پر ان کی سعی وکوشش اور خدمات کا جلیلہ کا تذکرہ کیاہے اور باب دوم میں مولانا کی قرآنی بصیرت سے متعلق ہے اس سلسلے میں آپ نے اپنی بےنظیر تفسیر ’ترجمان القرآن‘ میں جو رموز ونکات بیان فرمائے ہیں اس کا کچھ انتخاب باب دوم میں ترجمان القرآن سے پیش کیا ہے ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مولاناابو الکلام آزاد نےفرمایا

10

انتساب

11

پیش لفظ

13

مقدمہ

17

تقریظ (عبدالعزیز فاروق ایم اے )

34

تعارف (حکیم راحت نسیم سوہدروی

42

مولانا ابو اللکام آزادد

48

صحافت

51

نیرنگ عالم

51

المصباح

52

خدنگ نظر

53

لسان الصدق

53

الندوۃ لکھنو

54

اخبار وکیل امرتسیر

56

اخبار دارالسلطنت

56

دوبارہ اخباروکیل ادارت

57

الہلال جاری کرنے کامنصوبہ

57

الہلال

58

البلاغ

61

الہلال اورالبلاغ پر نیاز فتح پوری کاتبصرہ

61

ہفت روزہ پیغام

62

الہلال کادورثانی

63

مولنا آزاد اورتحریک آزادی ہند

66

مولنا آزاد اورپاکستان

66

وفات

70

مولنا آزاد بحیثیت ایک مصنف

70

معروف تصانیف

71

مختصر تعارف

71

تذکرہ

71

جامع الشواہد فی تدخول غیر المسلم فی المساجد

72

مسئلہ خلافت اورجزیرہ العرب

72

قول فیصل

73

ترجمان القرآن

73

غبار خاطر

74

مولنا آزاد کی تصانیف

75

غیر مطبوعہ تصانیف

77

مولانا محمد مستقیم سلفی

81

تفصیل کتب

82

خطبات آزاد

82

مولنا ابو الکلام آزاد کی قرآنی بصیرت

85

ترجمان القرآن خود مولنا ابولکلام آزاد کی نظر میں

85

ترجمان القرآن  مولنا سید سلیمان ندوی کی نظر میں

86

ترجمان القرآن مولا نا محمد حنیف ندوی کی نظر میں

87

ترجمان القرآن مولنا غلام رسول مہر کی نظر میں

88

ترجمان القرآن مولانا سعید احمد اکبر آبادی کی نظر میں

89

ترجمان القرآن سید اصغیر بخاری کی نظر میں

90

مولنا ابوالکلام آزاد کی قرآنی بصیرت

91

تفسیر سورۃ فاتحہ

94

عبادت کی شرعی اہمیت

99

معجزہ کی حقیقت

100

تکمیل شریعت کااثبات اورتقلید جامد کی مذمت

104

سورۃ توبہ کی تشریحی نوٹ

105

قرآن کریم کی دعوت امن

108

عورتوں کےخلاف  مکروفریب کاپروپیگنڈا

110

قرآن کی دعوت توحید

115

دعوت وحی علم وبصیرت ہے

116

واقعہ افک

117

اسلام اورجزیہ

122

حافظ صلاح الدین یوسف

123

مولنا محمد صادق خلیل

123

مولانا مفتی محمد شفیع دیوبندی

123

مولا نا عبدالرحمان کیلانی

124

ڈاکٹر محمد لقمان سلفی

124

مولانا سید مودودی

125

مولنا ابو الکلام آزاد

125

زکوۃ کانظام شرعی

128

کتابیات

137

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74061
  • اس ہفتے کے قارئین 520422
  • اس ماہ کے قارئین 520422
  • کل قارئین112127750
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست