#4479

مصنف : افضل حق قریشی

مشاہدات : 3865

مولانا ابو الکلام آزاد کی قرآنی خدمات ( جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 225
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5625 (PKR)
(بدھ 24 مئی 2017ء) ناشر : مکتبہ جمال، لاہور

مولانا ابو الکلام11نومبر1888ء کو پیدا ہوئے اور 22 فروری1958ءکو وفات پائی۔مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔آپ کے والد بزرگوارمحمد خیر الدین انہیں فیروزبخت (تاریخی نام) کہہ کر پکارتے تھے۔ آپ مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ والدہ کا تعلق مدینہ سے تھا ۔سلسلہ نسب شیخ جمال الدین سے ملتا ہے جو اکبر اعظم کے عہد میں ہندوستان آئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔1857ء کی جنگ آزادی میں آزاد کے والد کو ہندوستان سے ہجرت کرنا پڑی کئی سال عرب میں رہے۔ مولانا کا بچپن مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں گزرا ۔ابتدائی تعلیم والد سے حاصل کی۔ پھر جامعہ ازہرمصر چلے گئے۔ چودہ سال کی عمر میں علوم مشرقی کا تمام نصاب مکمل کر لیا تھا۔مولانا کی ذہنی صلاحتیوں کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ انہوں نے پندرہ سال کی عمر میں ماہوار جریدہ لسان الصدق جاری کیا۔ جس کی مولانا الطاف حسین حالی نے بھی بڑی تعریف کی۔ 1914ء میں الہلال نکالا۔ یہ اپنی طرز کا پہلا پرچہ تھا۔ ۔ مولانا ایک نادر روزگار شخصیت تھے ۔ اور اللہ تعالیٰ نے ان کی ذات میں ایسے اوصاف ومحاسن جمع کردیے تھےکہ انہوں نے زندگی کے ہر دائرہ میں بلند مقام حاصل کیا۔مولانا علم وفضل کے اعتبار سے ایک جامع اور ہمہ گیر شخصیت تھے ۔مولانا ابو الکلام آزاد کو قدرت نے فکر ونظر کی بے شمار دولتوں ، علم وفضل کی بے مثال نعمتوں اور بہت سے اخلاقی کمالات سے نوازا تھا۔ بر صغیر پاک وہند میں موصوف ایک ایسی شخصیت ہیں جن پر سب سے زیادہ لکھا گیا ہے۔ زیرتبصرہ کتا ب’’ مولاناابو الکلام کی قرآنی خدمات ‘‘ کی مرتب شدہ ہے ۔موصوف نے مولانا ابو الکلام کی تفسیر ترجمان القرآن ، ان کےترجمہ قرآن اورالبلاغ والھلال میں ان کے قرآن مجید کےمتعلق تحریر کردہ مضامین کے متعلق جن صاحب قلم حضرات نےمضامین تحریر کیے تھے اور مختلف رسائل وجرائد میں میں طبع بھی ہوئے مرتب نےا ن تمام مقالات کو اس مجموعہ میں یکجا کردیا ہے۔ یہ مجموعہ 13 مختلف اہل قلم کے مضامین کا مجموعہ ہے ۔ان مضمون نگاروں میں معروف مؤرخ سید سلیمان ندوی اور مولانا سعید احمد اکبر آبای کے مولانا ابوالکلام کی تفسیر ترجمان القرآن کےمتعلق تحریر کرد ہ تبصرہ وتجزیہ پر مشتمل مضامین بھی شامل ہیں ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

7

مولانا آزاد کی ترجمانی و تفسیر القرآن

 

9

آزاد کے ترجمہ قرآن کی اہمیت

 

29

مولانا ابو الکلام آزاد کا تفسیری ادب

 

41

ترجمان القرآن تبصرہ

 

59

ترجمان القرآن

 

63

مولانا آزاد اور ترجمان القرآن

 

71

ترجمان القرآن

 

101

ترجمان القرآن 2

 

115

شاہ ولی اللہ اور مولانا ابو الکلام آزاد کی تفسیروں کا تقابلی مطالعہ

 

125

مولانا ابو الکلام آزاد کا تصور وحدت دین اور اس کا مآخذ

 

167

ترجمان القرآن ایک مطالعہ

 

193

ترجمان القرآن کا اسلوب

 

205

آن لائن مطالعہ وقتی طور پر موجود نہیں ہے - ان شاءالله بہت جلد بحال کر دیا جائے گا

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1923
  • اس ہفتے کے قارئین 13543
  • اس ماہ کے قارئین 82235
  • کل قارئین65113528

موضوعاتی فہرست