#1109.22

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

مشاہدات : 3680

موسوعہ فقہیہ جلد23

  • صفحات: 423
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10575 (PKR)
(جمعہ 11 نومبر 2016ء) ناشر : جینوین پبلیکیشنز اینڈ میڈیا انڈیا

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

رقیٰ

33

رقبیٰ

33

رقبۃ

35

رقص

37

رق

40

رقم

132

رقیب

135

رقیہ

135

رکاز

137

رکن

149

رکوب

160

رکوع

166

 رکوان

178

رماد

179

رمضان

181

رمق

190

رمل

192

رمی

192

رمی الجمار

215

رہان

216

رہبانیت

218

رہن

221

رواتب

237

رواج

237

روث

239

ریبہ

243

ریح

247

ریش

250

ریع

255

ریق

260

زاغ

260

زبل

260

زبورا

265

زخرفہ

266

زرافہ

269

رزع

270

زعامہ

271

زعفران

272

زعیم

276

زفاف

276

زکاۃ

277

زکاۃ الفطر

399

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 16584
  • اس ہفتے کے قارئین 314798
  • اس ماہ کے قارئین 1060962
  • کل قارئین105932083
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست